Home / تازہ ترین موسمی صورتحال / موسم کی تازہ ترین صورتحال

موسم کی تازہ ترین صورتحال

اپڈیٹ: مغربی ہواؤں کا ایک اور سلسلہ اس وقت شمالی افغانستان سے تیزی سے گزر رہا ہے۔ اس وقت ملک کے جنوبی علاقوں میں سردی کی لہر میں اضافہ ہو رہا ہے۔

دھند: آج رات پنجاب کے 90 فیصد علاقوں، مشرقی خیبر پختونخواہ بشمول ڈی آئی خان، لکّی مروت، کوہاٹ اور ہزارہ کے علاقوں، کشمیر کے جنوبی حصّوں اور شمالی سندھ بشمول سکّھر میں دھند پڑے گی، جس کی وجہ سے حدِ نگاہ 50 سے 100 میٹر رہ جاۓ گی۔

ملک کے جنوبی اور وسطی علاقوں بشمول سندھ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان میں درجہ حرارت میں مزید 2 سے 4 ڈگری سینٹی گریڈ کمی کا امکان ہے۔ منگل کی صبح تک راتیں انتہائی سرد اور درجہ حرارت معمول سے انتہائی کم رہنے کا امکان ہے۔ کوئٹہ میں بھی اگلے 48 گھنٹوں میں درجہ حرارت میں 10 ڈگری سینٹی گریڈ تک کمی کا امکان ہے۔

مغربی بلوچستان میں دن کے درجہ حرارت معمول سے 10 سے 15 ڈگری سینٹی گریڈ کم رہیں گے جبکہ ساتھ ہوائیں ہونگی۔

اگلے 7 دنوں کی پیشگوئی جلد پوسٹ کی جاۓ گی۔ ہمارے ہمراہ رہیں۔

 

About w3badmin

Check Also

19 جولائی 2026 : ہفتہ وار #پیشگوئی (اگلے 7 دن): شمال مشرقی پنجاب میں 2 ہفتے کی تاخیر کیساتھ مون سون کا باقاعدہ آغاز متوقع۔

موسمیاتی ماڈل ای سی ایم اور آئیکون پاکستان کے بالائی نصف حصّے میں مون سون …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے