تازہ ترین
Home / بلاگ / مری، ضلع راولپنڈی: ملکہ کوہسار پر شدید آندھی کے باعث تباہ کاریاں

مری، ضلع راولپنڈی: ملکہ کوہسار پر شدید آندھی کے باعث تباہ کاریاں

مری، ضلع راولپنڈی: ملکہ کوہسار پر شدید آندھی۔ جنوب مشرق کی سمت سے زیادہ سے زیادہ ہواؤں کی رفتار 70 سے 80 کلومیٹر فی گھنٹہ جبکہ جھکّڑ 90 سے 110 کلومیٹر فی گھنٹہ زمین سے 30 فٹ کی بلندی پر ریکارڈ۔

مری میں کئی مقامات سے طوفانی ہواؤں کے باعث نقصانات کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، جس میں ٹین کی چھتیں اڑنے اور درخت اکھڑنے کے واقعات سے لے کر بجلی کے کھمبوں کے ٹوٹنے کی خبریں شامل ہیں۔ اسکے علاوہ کم از کم ایک شخص کے جانبحق ہونے کی اطلاع بھی موصول ہوئی ہے۔

جہاں ایک طرف شدید موسمی سرگرمی کے باعث مری میں یہ تباہ کاریاں رونما ہو رہی تھیں، دوسری جانب محکمہ موسمیات نے بے شرموں کی طرح موسمیات کے بین الاقوامی ادارے World Meteorological Organization کو مری کے اپنے موسمی سٹیشن سے 15 کلومیٹر فی گھنٹہ اور 19 کلومیٹر فی گھنٹہ ہوا کی رفتار 3 گھنٹے کے وقفے سے رپورٹ کی۔ طوفانی ہوائیں حلانکہ مستقل 8 گھنٹے چلی ہیں، جس دوران 3 گھنٹے کے وقفے سے محکمہ موسمیات نے مکمّل جھوٹ اور محض تکّے بازی پر مبنی ہواؤں کی یہ رفتار رپورٹ کی۔ درج ذیل تصویر دیکھیں:

چونکہ یہ دونوں ہی ادارے جھوٹی معلومات، فریب اور لوگوں میں موسم کا غلط تاثّر دینے پر آمادہ ہیں، لہٰذا ہمیں کوئی امّید نہیں کہ اس معاملے میں بھی کوئی سنوائی ہوگی۔ تاہم ہم اپنے مدّاحوں کو بتاتے چلیں کہ مری سے روزانہ کی بنیاد پر درجہ حرارت، ہوا کی رفتار اور سمت کے حوالے سے شائع کیا جانے والے تمام ڈیٹا کا اصلیت سے کوئی تعلّق نہیں ہوتا۔

یاد رہے کہ پاکستان میں سواۓ چند بڑے ہوائی اڈّوں کے اور کسی بھی موسمی آبزرویٹری میں ہوا کی رفتار اور سمت ناپنے والے آلات فعال نہیں اور نہ ہی انکا ہوا کا ڈیٹا رکھا جاتا ہے۔

About Taha Amerjee

Check Also

21 نومبر 2024: ملک کا کم سے کم درجہ حرارت سکردو میں 6- ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ۔ ملک بھر کے درست ترین درجہ حرارت جانئیے۔

ملک بھر کے کم سے کم درجہ حرارت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ ملک میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے