تازہ ترین
Home / بارش پر رپورٹ / 12 جولائی 2024 : پنجاب کے بالائی علاقوں میں شدید طوفان بادوباراں ۔ طوفانی ہواؤں کی رفتار 130 کلو میٹر فی گھنٹہ ریکارڈ اور 67 ملی میٹر بارش کہاں ریکارڈ ہوئی؟ تفصیلات جانئیے۔

12 جولائی 2024 : پنجاب کے بالائی علاقوں میں شدید طوفان بادوباراں ۔ طوفانی ہواؤں کی رفتار 130 کلو میٹر فی گھنٹہ ریکارڈ اور 67 ملی میٹر بارش کہاں ریکارڈ ہوئی؟ تفصیلات جانئیے۔

آج الصبح اسلام آباد اور  پنجاب کے بالائی اور وسطی علاقوں میں طوفان بادوباراں نے تباہی مچا دی۔

 

بیشتر مقامات پر درخت جڑوں سے اکھڑ گئے، بجلی کے کھمبے اور ٹرانسفارمر گرنے سے مواصلات کا نظام متاثر ہوا۔ سڑکوں پر پانی کھڑا ہونے سے لوگوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

کچھ علاقوں میں دیواریں گرنے سے مالی نقصانات کی اطلاعات بھی ملیں۔اسی طرح راولپنڈی اور اسلام آباد کے بعض علاقوں میں شدید ژالہ باری ہوئی۔

 

ہمارے موسمی اسٹیشنز پر سب سے زیادہ طوفانی ہواؤں کی رفتار راولپنڈی میں بحریہ فیز 2 کے مقام پر 130 کلو میٹر فی گھنٹہ ریکارڈ ہوئی ،

چکلالہ ائر بیس پر طوفانی ہواؤں کی رفتار 105 کلو میٹر ریکارڈ ہوئی ، ضلع راولپنڈی میں بسالی کے مقام پر 103 کلو میٹر فی گھنٹہ جبکہ اسلام آباد میں زاراج کے مقام پر 107 کلو میٹر فی گھنٹہ اور اسلام آباد کے زون 5  میں میانہ تھب کے مقام پر 98 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے شدید طوفان آیا ۔

 

ہمارے رین گیجز پر سب سے زیادہ بارش لاہور کے علاقے ولینشیا ٹاؤن میں 67 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔

156 ملی میٹر رین ریٹ کے ساتھ 21 ملی میٹر بارش سیالکوٹ میں چٹی شیخاں کے مقام پر ریکارڈ ہوئی جبکہ ہوا کی رفتار 75 کلو میٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی۔

پنجاب کے دیگر علاقوں واہ ، گجرات ،کھاریاں، گوجرانوالہ ، کلر سیداں، سرگودھا، چنیوٹ، میانوالی، لالہ موسی، شیخوپورہ، لاہور، مریدکے، فیصل آباد اور خوشاب کے ساتھ ساتھ دیگر علاقوں میں بھی شدید بارش ہوئی۔

ہمارے موسمی اسٹیشنز پر طوفانی ہواؤں کی رفتار اور بارش کی مقدار ذیل میں موجود فہرست سے جانئیے۔

ہمارےمقامی و موسمی اسٹیشن گیجز
ہوا کی رفتار (کلو میٹر فی گھنٹہ) بارش کی مقدار (mm) مقامی و موسمی اسٹیشن گیجز
60(NNW) 18 راولپنڈی: ویسٹریج 1
32 اصغر مال سکیم (راولپنڈی)
130(NNE) 30 بحریہ ٹاؤن فیز 2، راولپنڈی
78(N) 31 سیٹلائیٹ ٹاؤن (بی بلاک)، راولپنڈی
91(NW) 15 چکلالہ سکیم 3،راولپنڈی
103(N) بحریہ ٹاؤن فیز 8، راولپنڈی
93(NNW) 20 گلشن آباد، راولپنڈی
47(ESE) میانہ والا، پنڈی گھیب
103(SE) بیسالی گاؤں، ضلع راولپنڈی
81 11 چک بیلی خان ، ضلع راولپنڈی
98(N) 13 میانہ تھب (زون 5)اسلام آباد
107(WNW) ڈی ایچ اے 2/ زاراج (زون 5)
46(NNE) 5 سیکٹر F-8 (اسلام آباد)
73(NNE) 14 سیکٹر F-10/2(اسلام آباد)
24 سیکٹر I-10/1(اسلام آباد)
66(NNW) 7 مرید، چکوال
66(SSW) 1.7 ویسا (حضرو) اٹک
36 سمبریال،سیالکوٹ
75(W) 21 سیالکوٹ (چٹی شیخان)
1.4 پسرور
43(NW) 64 لاہور (کینٹ)
5 لمز یونیورسٹی (لاہور)
61 ڈی ۔ایچ۔اے (ای۔ ایم۔ ای ،لاہور)
58 منصورہ،(لاہور)
67 ویلنشیا سوسائیٹی (لاہور)
40 جوہر ٹاون (لاہور)نوا ہوٹل
49 جوہر ٹاون (لاہور)
64(NNE) 9 خانپور
61(SW) جاتی (سجاول)
62(SW) نوشکی
بارش کی مقدار (mm) ہماری رین گیجز
8 ماڈل ٹاؤن، واہ
21 غوری ٹاؤن (زون 4)اسلام آباد
سیکڑ بی -17 (اسلام آباد)
9 سیکڑ I-14(اسلام آباد)
30 کلاک ٹاور چوک، گوجرانوالہ
40 سیٹلائٹ ٹاؤن، گوجرانوالہ

 

 

About amnausmani

Check Also

20 نومبر 2024 : ملک بھر کے رات کے درجہ حرارت میں بتدریج کمی ۔ سکردو 6- کے کم سے کم درجہ حرارت کے ساتھ آج ملک کا سرد ترین مقام۔ ملک بھر کے درست درجہ حرارت جانئیے۔

ملک بھر میں رات کے درجہ حرارت میں بتدریج کمی ہو رہی ہے ۔ آج …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے