تازہ ترین
Home / تازہ ترین موسمی صورتحال / ماہانہ پیشگوئی : جولائی 2024 میں ملک بھر میں معمول سے قدرے زیادہ بارشوں کا امکان ۔ تفصیلات جانئیے

ماہانہ پیشگوئی : جولائی 2024 میں ملک بھر میں معمول سے قدرے زیادہ بارشوں کا امکان ۔ تفصیلات جانئیے

مون سون پیشگوئی (جولائی 2024): پاکستان کیلئے خوشخبری! معمول سے زیادہ بارشیں زیادہ تر مقامات پر متوقع!

دستیاب شدہ جدید ترین موسمیاتی ماڈل ECMWF کو استعمال کرتے ہوئے ویدر بسٹرز پاکستان موسم کا حال کے منتظم نے جولائی 2024 کی یہ پیشگوئی تیّار کی گئی ہے۔

تفصیلات:
شمالی پنجاب، شمالی خیبرپختومخواہ ، کشمیر، بلوچستان اور سندھ کے مختلف علاقوں میں اب تک مختلف مقامات پر پری مون سون بارشیں ہو چکی ہیں۔

⦿ بارش کہاں متوقع ہے؟ ای سی ایم ڈبلیو ایف ماڈل کی طویل عرصے پر مبنی پیشگوئی کے مطابق پاکستان کے بیشتر حصّوں میں جولائی 2024 میں بارشیں معمول کے مطابق یامعمول سے تھوڑی زیادہ ہونے کا امکان ہے۔ سندھ میں مون سون بارشیں وقت پر جون کے آخر میں شروع ہو چکی ہیں۔ پنجاب میں مون سون میں ایک سے دو ہفتے کی تاخیر (جولائی کے پہلے سے دوسرے ہفتے سے) ہوسکتی ہے۔

⦾ شمالی پنجاب اور کشمیر، خیبرپختونخواہ:
مون سون بارشیں معمول سے 20 فیصد کم یا زیادہ ہونے کا امکان ہے ۔ مجموعی طور پر مالاکنڈ، دیر، شمالی خیبرپختونخواہ اور شمالی آزاد کشمیر میں بارشیں معمول سے کم ہونے کا امکان ہے۔ جڑواں شہروں میں معمول سے قدرے کم بارشیں متوقع ہیں جبکہ پنجاب کے شمال مشرقی علاقوں بشمول گوجرانوالہ، لاہور اور گجرات ڈویژنز میں معمول سے کافی زیادہ بارشیں ہو سکتی ہیں! (تصویر 1 دیکھیں)
خیبر پختونخواہ میں مون سون کی شدّت اتنی زیادہ نہیں ہو گی۔ کمزور مون سون کی وجہ سے ان علاقوں میں شدید گرمی پڑ سکتی ہے، بالخصوص سابقہ فاٹا کے علاقوں میں۔

⦾ جنوبی پنجاب:
مجموعی طور پر بالخصوص بہاولپور ڈویژن میں معمول سے زیادہ بارشوں کا امکان ہے۔ ملتان اور ڈی جی خان میں معمول سے قدرے زیادہ بارشیں متوقع ہیں۔ درجہ حرارت بھی ماہانہ معمول سے قدرے زیادہ رہنے کا امکان ہے۔

⦾ سندھ:
کراچی سمیت صوبے کے جنوبی اور جنوب مشرقی حصّوں اور مشرقی بلوچستان بشمول لسبیلہ ڈویژن میں اس ماہ مون سون کی بارشیں معمول سے خاصی زیادہ ہوسکتی ہیں۔ معمول سے زیادہ ابر آلودگی کے باوجود بھی درجہ حرارت معمول سے تھوڑا زیادہ رہ سکتے ہیں۔

⦾ گلگت بلتستان:
مون سون زون سے باہر ہونے کی وجہ سے گلگت بلتستان میں ایک دہائی سے زائد عرصے کے بعد شدید گرمی پڑنے کا امکان ہے۔ جولائی ویسے بھی ان علاقوں کا سب سے گرم مہینہ ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب اور درجہ حرارت معمول سے زیادہ ریکارڈ کئے جانے کا امکان ہے۔

⦾ بلوچستان:
صوبے کے مشرقی، جنوب مغربی اور شمال مشرقی حصّوں میں مون سون کی بارشیں معمول سے زیادہ ہونے کا امکان ہے۔ ماہانہ درجہ حرارت معمول کے مطابق رہیں گے۔ اپنے علاقے کی متوقع بارش کی مقدار تصویر 2 میں جانیں۔

⦿ تکنیکی تجزیہ: بحیرہ ہند میں ڈائے پول کی شرح اس وقت غیر جانبدار ہے۔ تاہم BOM آسٹریلیا کے مطابق 80 فیصد امکانات ہیں کہ اگلے چند ہفتوں کے دوران یہ مثبت ہو جاۓ گا۔ لا نینا کی دوبارہ آمد بھی متوقع ہے، جس سے جولائی کے آخر سے اگست کے ابتدائی دنوں تک مون سون کی بارشوں میں نمایاں اضافہ ہو سکتا ہے، جس میں شدید بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے۔

⦾ ہمارے پیج کو لائک کرکے اس کا حصّہ بنیں اور پورے ماہ پیشگوئی مہینے کے آغاز میں ہی حاصل کریں۔ تازہ ترین موسمی صورتحال سے آگاہ رہنے کیلئے ہمارا فیس بک پیج لائک اور فالو کریں۔

About amnausmani

Check Also

ہفتہ وار پیشگوئی :پاکستان میں زیادہ تر موسم خشک اورگرم رہنے کا امکان۔ تفصیلات جانئیے۔

 اگلے 10 روز کی متوقع موسمی صورتحال پیشگوئی: ہوا/گرج چمک ، درجہ حرارت میں اضافہ!  …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے