تازہ ترین
Home / بارش پر رپورٹ / 27 جون 2024 : پیشگوئی کے مطابق ملک میں مختلف مقامات پر تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش، بسالی ضلع راولپنڈی ہوا کی رفتار 133 کلو میٹر فی گھنٹہ ریکارڈ ۔تفصیلات جانئیے

27 جون 2024 : پیشگوئی کے مطابق ملک میں مختلف مقامات پر تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش، بسالی ضلع راولپنڈی ہوا کی رفتار 133 کلو میٹر فی گھنٹہ ریکارڈ ۔تفصیلات جانئیے

پیشگوئی کے عین مطابق ملک کے مختلف مقامات پر تیز ہواؤں کے ساتھ شدید بارش ہوئی ،جبکہ اسلام آباد کے علاقے گلبرگ اور ملحقہ علاقوں میں ژالہ باری بھی ہوئی۔

 آج جنوب مشرقی سندھ کے مختلف علاقوں تھرپارکر ، کراچی میں مختلف مقامات کے ساتھ ساتھ حیدر آباد اور گردونواح ، گودار ، کوہاٹ ،خوشاب ، جوہر آباد ،چکوال ، کھیوڑہ، ٹیکسلا، میرپور آزاد کشمیر، اٹک ، راولپنڈی، اسلام آباد ،گلیات  میں مختلف مقامات پر کہیں تیز اور کہیں موسلادھار بارش ہوئی۔

ضلع راولپنڈی میں مخلتف مقامات پر انتہائی شدید آندھی چلی ، سب سے زیادہ شدید آندھی کی رفتار ہمارے موسمی اسٹیشن پر 133 کلو میٹر فی گھنٹہ بسالی ضلع راولپنڈی کے مقام پر ریکارڈ کی گئی۔ جبکہ اسلام آباد ڈی ایچ اے میں زاراج پر آندھی کی رفتار 115 کلو میٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ۔

سب سے زیادہ بارش میانہ والا پنڈی گھیب ضلع اٹک میں 38 ملی میٹر ریکارڈ ہوئی۔

ہمارے موسمی و علاقائی اسٹیشنز پر ریکارڈ ہوا کی رفتار  اور بارش کی مقدار ذیل میں موجود فہرست سے جانئیے۔

ہمارےمقامی و موسمی اسٹیشن گیجز
ہوا کی رفتار (کلو میٹر فی گھنٹہ) بارش کی مقدار (mm) مقامی و موسمی اسٹیشن گیجز
42 راولپنڈی: ویسٹریج 1
103 11 بحریہ ٹاؤن فیز 2، راولپنڈی
56 8 سیٹلائیٹ ٹاؤن (بی بلاک)، راولپنڈی
75 چکلالہ سکیم 3،راولپنڈی
64 16 بحریہ ٹاؤن فیز 8، راولپنڈی
46 گلشن آباد، راولپنڈی
44 7 راوات، راولپنڈی
86 38 میانہ والا، پنڈی گھیب
133 25 بیسالی گاؤں، ضلع راولپنڈی
65 18 چک بیلی خان ، ضلع راولپنڈی
60 17 میانہ تھب (زون 5)اسلام آباد
115 34 ڈی ایچ اے 2/ زاراج (زون 5)
40 سیکٹر F-8 (اسلام آباد)
41 سیکٹر F-10/2(اسلام آباد)
96 مرید، چکوال
49 ویسا (حضرو) اٹک
40 سیالکوٹ (چٹی شیخان)
48 پسرور
47 1.2 خانپور
46 0.2 جاتی (سجاول)
53 نوشکی
بارش کی مقدار (mm) ہماری رین گیجز
7 غوری ٹاؤن (زون 4)اسلام آباد
38 کھوڑ، پنڈی گھیب، اٹک
31 میانوالہ، پنڈی گھیب، اٹک

About amnausmani

Check Also

ہفتہ وار پیشگوئی :پاکستان میں زیادہ تر موسم خشک اورگرم رہنے کا امکان۔ تفصیلات جانئیے۔

 اگلے 10 روز کی متوقع موسمی صورتحال پیشگوئی: ہوا/گرج چمک ، درجہ حرارت میں اضافہ!  …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے