تازہ ترین
Home / تازہ ترین موسمی صورتحال / عید کی پیشگوئی / اگلے 7 دنوں کا موسم: پری مون سون کی آندھی، بارش اور گرد کے طوفان متوقع۔ موسمی سرگرمیوں سے قبل گرمی اور heat index مزید بڑھیں گے۔ تفصیلی پیشگوئی پڑھیں

عید کی پیشگوئی / اگلے 7 دنوں کا موسم: پری مون سون کی آندھی، بارش اور گرد کے طوفان متوقع۔ موسمی سرگرمیوں سے قبل گرمی اور heat index مزید بڑھیں گے۔ تفصیلی پیشگوئی پڑھیں

عید کی پیشگوئی / اگلے 7 دنوں کا موسم: گرمی اور حبس کا

زور قائم رہیگا تاہم موسمی سرگرمیاں رونما ہوتی رہیں گی۔

چند مقامات پر گرد اور گرج چمک کے طوفان بننے کیساتھ

ساتھ پری مون سون کی بارش متوقع۔

⦿ اطلاق؟

16 جون رات 10 بجے سے 23 جون رات 10 بجے تک۔

⦿ کیا ہونا ہے؟

مغربی ہواؤں کے کم از کم 2 کمزور سلسلے متوقع ہیں جن کے

زیرِ اثر کہیں کہیں یا چند ایک مقامات پر گرج چمک کیساتھ

بارش اور مٹّی کے طوفان متاثّر کر سکتے ہیں۔ ژالہ باری اور

آسمانی بجلی گرنے کا خدشہ رہیگا۔ رواں ہفتے کے اختتام تک

درجہ حرارت میں رفتہ رفتہ کمی متوقع ہے جو کہ ملک کے

شمالی علاقوں میں سال کے اس وقت کے حساب سے معمول

کے مطابق ہو جائیں گے۔

⦿ کہاں ہونا ہے؟

پنجاب کے زیادہ تر علاقوں، کشمیر، خیبر پختونخواہ، شمالی

اور وسطی سندھ اور مشرقی اور شمال مشرقی بلوچستان۔

محسوس کئے جانے والے درجہ حرارت (heat index) خطرناک

حد تک زیادہ بڑھ سکتا ہے: حالانکہ رواں ہفتے کے دوران درجہ

حرارت میں کچھ کمی ہوگی، تاہم اگلے چند دنوں میں نمی

میں کافی زیادہ اضافہ متوقع ہے بالخصوص خطّہٰ پوٹھوہار

(راولپنڈی/ اسلام آباد) جس کے سبب خشک گرمی مرطوب

گرمی میں تبدیل ہو جاۓ گی۔ اس وقت سندھ اور جنوبی اور

مشرقی پنجاب میں موسم پہلے ہی مرطوب ہے تاہم رواں ہفتے

بحیرہ عرب کی ہوائیں شمال کی جانب بڑھیں گی جس کی

وجہ سے صورتحال تیزی سے تبدیل ہوگی!

⦾ ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں کا موسم:

اگلے 7 دنوں کے دوران خیبر پختونخواہ، پنجاب اور آزاد

کشمیر کے تمام علاقوں بشمول ایبٹ آباد، راولپنڈی، اسلام آباد،

لاہور، گوجرانوالہ، گجرات، سرگودھا، فیصل آباد، بہاولپور،

بہاولنگر، میرپور، مظفّرآباد، مالاکنڈ اور ملحقہ علاقوں میں

کہیں کہیں گرج چمک کیساتھ ہلکی سے معتدل بارش کے 3

سے 4 سلسلے متاثّر کر سکتے ہیں۔ پشاور میں اس دوران

موسم زیادہ تر خشک رہنے کا امکان ہے۔ آج رات سے جمعہ تک

بالائی اور وسطی علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔ غیر

مستحکم موسمی صورتحال کی وجہ سے گرد کے طوفان بن

سکتے ہیں جن میں آندھی کی رفتار 70 سے 90 کلومیٹر فی

گھنٹہ تک رہنے اور آسمانی بجلی گرنے کا امکان ہے۔ تیز بارش

کے امکانات فی الحال نہیں ہیں۔

⦾ ملک کے جنوبی علاقوں کا موسم:

اگلے 7 دنوں کے دوران جنوبی خیبر پختونخواہ، جنوبی پنجاب

اور شمال مشرقی بلوچستان میں کہیں کہیں گرد اور گرج

چمک کے طوفان متاثّر کر سکتے ہیں۔ شمال مشرقی بلوچستان

بشمول خضدار، بارکھان، کوہلو، ژوب، سبّی، ڈیرہ بگٹی، نصیر

آباد اور ملحقہ علاقوں میں تیز سے انتہائی تیز بارش اور شدید

ژالہ باری کا امکان ہے۔ ڈی جی خان، ڈی آئی خان اور راجنپور

کے علاقوں میں تیز بارش کے امکانات نسبتاً کم ہیں۔ رواں ہفتے

بھکّر، لّیہ اور ملحقہ اضلاع اور مشرقی بلوچستان کے ضلع

لسبیلہ میں بھی اچھی بارش کے امکانات ہیں۔

مجموعی طور پر سندھ کے زیادہ تر علاقوں میں بارش کے

امکانات کم ہیں تاہم صوبے کے شمالی، مغربی اور وسطی

علاقوں بشمول لاڑکانہ، جیکب آباد، سکّھر، نوشہرو فیروز،

جامشورو، دادو اور ملحقہ اضلاع میں گرج چمک کے طوفان

بن سکتے ہیں جن کے سبب بالخصوص کیرتھر کے پہاڑی سلسلے

کے قریبی علاقوں میں گرد کے طوفان بننے کیساتھ ساتھ تیز

بارش ہو سکتی ہے۔

⦾ کراچی میں رواں ہفتے کے دوران گرج چمک کے طوفان بننے

یا بارش کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہیں۔ تاہم جمعرات سے

ہفتے کے دوران رات اور صبح کے اوقات مطلع جزوی یا زیادہ تر

ابر آلود رہنے اور بوندا باندی کے امکانات ہیں۔ جنوب مغرب کی

سمت سے 25 سے 40 کلومیٹر فی گھنٹہ تک کی سمندری

ہوائیں اور 55 کلومیٹر فی گھنٹہ تک کے جھکّڑ متوقع ہیں۔

حیدرآباد میں درجہ حرارت رواں ہفتے 44 ڈگری سینٹی گریڈ

تک پہنچ سکتا ہے، جو کہ پھر گر کر 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک

آ جاۓ گا۔

⦾ شمالی پاکستان میں اگلے چند دنوں کے دوران درجہ حرارت

زیادہ رہیں گے جبکہ محسوس کی جانے والی گرمی بھی کافی

زیادہ ہوگی۔ ہفتے تک شمالی پاکستان میں ہیٹ انڈکس 45 سے

58 ڈگری تک رہیگا! یاد رہے، یہاں اصل درجہ حرارت کی نہیں

محسوس کی جانے والی گرمی کی بات ہو رہی ہے!

⦾ مغربی اور جنوب مغربی بلوچستان بشمول چاغی، تربت،

کیچ اور گوادر میں رواں ہفتے موسم زیادہ تر خشک اور شدید

گرم رہیگا جبکہ شمال مغرب یا شمال کی سمت سے 50 سے

70 کلومیٹر فی گھنٹہ تک کے لُو کے جھکّر چلنے کا امکان ہے۔

رواں ہفتے کے وسط تک معمول سے کم درجہ حرارت لوٹ

آئینگے۔ تاہم تربت میں طویل دورانئے کیلئے درجہ حرارت 46

سے 48 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے جو کہ معمول سے

3 سے 5 ڈگری تک زیادہ ہیں۔

⦾ تازہ ترین موسمی صورتحال، موسمی انتباہ اور مکمّل

موسمی رپورٹس سے آگاہ رہنے کیلئے ہمارا پیج دیکھتے رہیں

اور اسے ضرور لائک اور فالو کریں۔

⦾ مون سون کی پیشگوئی اس وقت بنائی جا رہی ہے۔ ہمارے

ہمراہ رہیں! مون سون کی پیشگوئی بھی جلد پوسٹ کر دی

جاۓ گی!

About Taha Amerjee

Check Also

16 نومبر 2024 : ملک بھر کے رات کے درجہ حرارت میں کمی۔ کالام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 4 او زیادہ سے زیادہ 5.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ۔ ملک بھر کے درست درجہ حرارت جانئیے۔

مغربی ہواؤں کے سلسلہ کے گزرنے کے بعد ملک بھر کے رات کے درجہ حرارت …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے