تازہ ترین
Home / بارش پر رپورٹ / 7 جون 2024 : طوفان پر رپورٹ :جنوبی پنجاب،مشرقی بلوچستان سمیت سندھ کے بیشتر علاقوں میں گردوغبار کے ساتھ تیز آندھی ، گرج چمک اور ہلکی بارش۔ تفصیلات جانئیے اس رپورٹ میں؛

7 جون 2024 : طوفان پر رپورٹ :جنوبی پنجاب،مشرقی بلوچستان سمیت سندھ کے بیشتر علاقوں میں گردوغبار کے ساتھ تیز آندھی ، گرج چمک اور ہلکی بارش۔ تفصیلات جانئیے اس رپورٹ میں؛

مغربی ہواؤں کے سلسلے کے زیرِ اثر کل شام گرج چمک کے سلسلے کوہِ سلیمان اور کوہِ کیرتھر پر تشکیل پائےجس کی وجہ سے شمالی، مغربی اور وسطی سندھ ، مشرقی بلوچستان  سمیت جنوبی پنجاب کے مختلف اضلاع میں  شدید گردوغبار کے ساتھ تیز آندھی اور ہلکی بارش ہوئی۔ اس کے علاوہ گلگت بلتستان و کشمیر کے مختلف مقامات پر بھی اچھی بارش رپورٹ ہوئی۔
سندھ میں لاڑکانہ، جیکب آباد، سکّھر، دادو، جامشورو، حیدرآباد، نوابشاہ، سانگھڑ، مٹیاری، نوشہرو فیروز اور اطراف کے علاقوں سے تیز آندھی کے ساتھ گرج چمک اور ہلکی بارش کی اطلاعات ملیں۔۔
مشرقی بلوچستان میں سبّی، لسبیلہ، اواران اور اطراف کے علاقے ان ہواؤں سے متاثر ہوئے۔ بیلا میں شدید آندھی اور بارش کا سلسلہ ایک گھنٹہ سے زائد وقت کے لئے جاری رہا۔ جس سے لوگوں کی املاک کو نقصان پہنچا۔ 
جنوبی #پنجاب میں ڈی جی خان، راجن پور، مظفّرگڑھ، ملتان، بہاولپور، رحیم یار خان وغیرہ سے بھی تیز آندھی، گرج چمک اور ہلکی بارش کی اطلاعات ملیں۔ کوٹ ادو میں شدید ژالہ باری ہوئی۔
ہمارے ذرائع  کے مطابق مختلف موسمی اسٹیشن پر ریکارڈ ہوا کی رفتار کچھ اس طرح سے موصول ہوئی۔
سیتا روڈ دادو میں 73 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے آندھی چلی تھی۔
نوشکی میں 67 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے آندھی ریکارڈ کی گئی۔ 
بلال فارمز ، رحیم یار خان میں 44 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوا ریکارڈ ہوئی۔
خیبر پختونخواہ میں ٹوپی، صوابی میں 53 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوا ریکارڈ کی گئی۔
جبکہ محکمہ موسمیات نے کسی بھی رسد گاہ سے ہوا کی رفتار رپورٹ نہیں کی۔ بیلا میں تیز آندھی کے باعٽ چھتیں اڑنے اور درختوں کے گرنے کے واقعات اس بات کا ثبوت ہیں کہ آندھی کی رفتار کم از کم  80 کلو میٹر فی گھنٹہ تھی۔۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے مختلف شہروں میں ریکارڈ بارش کی تفصیل ذیل کی فہرست سے جانئیے۔
محکمہ موسمیات کے اسٹیشن..
بارش کی مقدار (mm) پنجاب
2 بہاولپور ائرپورٹ
TR بہاولپور شہر
TR ڈیرہ غازی خان شہر
TR اسلام آٓباد ائر پورٹ
TR جوہر آباد
2 خانیوال
1 کوٹ ادو
0.3 لیہ
TR ملتان ائر پورٹ
TR ملتان شیر
1 مری
0.2 اوکاڑہ
TR رحیم یار خان
TR راولپنڈی چکلالہ
TR ساہیوال
TR شور کوٹ ائر بیس
TR ٹوبہ ٹیک سنگھ
بارش کی مقدار (mm) آزادکشمیروگلگت بلتستان
1 استور
12.4 بگروٹ
2.6 بونجی
3 چلاس
15.2 گلگت
1 گوپس
9 ہنزہ
بارش کی مقدار (mm) خیبر پختونخواہ
3 دروش
1 کالام
TR کوہاٹ ائر بیس
2.2 میر کاخانی
TR رسالپور
بارش کی مقدار (mm) سندھ
TR دادو
TR نوابشاہ ، شہید بینظیرآباد
TR پڈعیدن
بارش کی مقدار (mm) بلوچستان
6 بارکھان
20.4 لسبیلہ
2 پسنی

About amnausmani

Check Also

14 ستمبر 2024:ملک کے بالائی علاقوں میں شدید گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش، 83 ملی میٹر بارش اور 67 کلو میٹر فی گھنٹہ کی ہوائیں کہاں ریکارڈ ہوئیں؟ تفصیل جانئیے

پیشگوئی کے عین مطابق ملک کے بالائی علاقوں میں مغربی ہواؤں کا سلسلہ داخل ہوا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے