گزشتہ شام ملک کے بالائی علاقوں کو مغربی ہواؤں کے مضبوط سلسلے نے متاثر کیا ، جس سے خطہ پوٹھوہار ، پنجاب کے بالائی علاقوں میں شدید گردوغبار کے ساتھ طوفانی ہوائیں، گرج چمک و بارش ریکارڈ کی گئی اور درختوں کے گرنے کے واقعات بھی رپورٹ ہوئے۔
ہمارے موسمی اسٹیشنز پر سب سے زیادہ طوفانی ہواؤں کے جھکڑ سیالکوٹ میں چٹی شیخاں کے مقام پر ریکارڈ ہوئے۔ جہاں ہوا کی رفتار 96 کلو میٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ۔
۔
اٹک میں میانہ والا ، پنڈی گھیب کے مقام پر 76 کلو میٹر فی گھنٹہ ، بیسالی ضلع راولپنڈی میں 74 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز آندھی کے جھکڑ ریکارڈ ہوئے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ، سب سے زیادہ بارش جوہر آباد میں 10 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ۔
ملک کے دیگر شہروں میں نصب ہمارے موسمی اسٹیشنز پر ریکارڈ بارش و ہوا کی رفتار اور محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کی تفصیلات ذیل میں موجود فہرست سے جانئیے۔
ہمارےمقامی و موسمی اسٹیشن گیجز | ||
ہوا کی رفتار (کلو میٹر فی گھنٹہ) | بارش کی مقدار (mm) | مقامی و موسمی اسٹیشن گیجز |
68 | 0.7 | راولپنڈی: ویسٹریج 1 |
62 | – | بحریہ ٹاؤن فیز 2، راولپنڈی |
51 | – | سیٹلائیٹ ٹاؤن (بی بلاک)، راولپنڈی |
– | 0.5 | بحریہ ٹاؤن فیز 8، راولپنڈی |
53 | – | گلشن آباد، راولپنڈی |
59 | – | آرسی سی آئی۔ راوات، راولپنڈی |
76 | – | میانہ والا، پنڈی گھیب |
74 | 0.5 | بیسالی گاؤں، ضلع راولپنڈی |
58 | 3.3 | چک بیلی خان ، ضلع راولپنڈی |
61 | – | میانہ تھب (زون 5)اسلام آباد |
53 | 0.5 | ڈی ایچ اے 2/ زاراج (زون 5) |
43 | – | سیکٹر F-10/2(اسلام آباد) |
44 | – | ویسا (حضرو) اٹک |
38 | 14 | سمبریال،سیالکوٹ |
96 | 3 | سیالکوٹ (چٹی شیخان) |
50 | 0.2 | پسرور |
66 | 1 | لاہور (کینٹ) |
52 | 1 | لمز یونیورسٹی (لاہور) |
– | 1 | جوہر ٹاون (لاہور)نوا ہوٹل |
– | 1.5 | جوہر ٹاون (لاہور) |
48 | – | ٹوپی (صوابی) |
65 | 2 | خانپور |
– | محکمہ موسمیات کے اسٹیشن.. | |
بارش کی مقدار (mm) | پنجاب | |
1 | چکوال | |
1.3 | گوجرنوالا | |
1 | گجرات | |
7.8 | حافظ آباد | |
1.2 | جہلم | |
10 | جوہر آباد | |
1.2 | لاہور شہر | |
1 | لاہور ائر پورٹ | |
2.5 | منڈی بہاوالدین | |
TR | منگلا | |
TR | ناروال | |
TR | راولپنڈی چکلالہ | |
7 | سرگودھا شہر | |
3.2 | شیخوپورہ | |
1 | سیالکوٹ ائر پورٹ | |
1.4 | سیالکوٹ کینٹ | |
بارش کی مقدار (mm) | آزادکشمیروگلگت بلتستان | |
3 | کوٹلی | |
3.4 | راولا کوٹ |