ہفتہ وار پیش گوئی: ملک بھر میں آندھی/طوفان- بارش/ ژالہ باری! سرد درجہ حرارت دوبارہ لوٹنے کا امکان ۔
🌧️آزاد کشمیر کے دریاؤں اور ندی نالوں میں ہفتے کے آخر میں سیلاب کا انتباہ۔ جیسا کہ پیش گوئی کی گئی تھی مکران کے ساحلی علاقے گوادر اور جیوانی میں 100 ملی میٹرسے زائد بارش ہوئی۔
💨 ونڈ ایڈوائزری بالائی پنجاب، خیبر پختونخواہ میں 18 اور 19 اپریل کو،خاص طور پر دوپہر/شام کے اوقات میں نافذ ہے۔
❄️ آزاد کشمیر اور کے پی کے کے لیے ٹریول ایڈوائزری۔ شدید برف باری کے باعث ناران اور بابوسر ٹاپ، کالام ویلی کا سفر ناممکن ہو جائے گا !
⏱️ کب ہونا ہے؟ 18 تا 25 اپریل 2024
📍 کہاں ہو گا؟ کشمیر کا 90 فیصد علاقہ، بالائی / وسطی خیبر پختونخواہ اور پنجاب، گلگت بلتستان، بلوچستان کا 70 فیصد علاقہ اور سندھ کا 30 فیصد علاقہ۔
❓ کیا ہو گا ؟ یکے بعد دیگرے 2 طاقتور مغربی ہواؤں کے سلسلے ، دو ہوا کے کم دباؤ والے نظام کے ساتھ مل کر ملک بھر پر اثر انداز ہوں گے۔
تفصیلات: گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا امکان ہے جو مشرقی علاقوں کی طرف بڑھتے ہوئے کم ہو جائیں گی۔
🌩️ 🌧️ پنجاب میں: تیز سے شدید ہوائیں/گرج چمک کے ساتھ اولے اور ژالہ باری ، تیز سے موسلادھار بارش اور تیز ہواؤں کا سب سے زیادہ خطرہ۔ اس ہفتے کے آخر میں راولپنڈی/ اسلام آباد، چکوال، اٹک اور جہلم اضلاع میں 40 سے 60 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے اور کچھ علاقوں میں ہواؤں کی رفتار 80 کلومیٹر فی گھنٹہ تک جا سکتی ہے۔ 60 ملی میٹر تک بارش کاامکان ہے جو بعض جگہوں پر کل 75 سے 100 ملی میٹر تک ممکن ہو سکتی ہے ، محتاط اندازے کے مطابق اس بارش کی مقدار کو زیادہ سے زیادہ 40 ملی میٹر سے کم کہنا مناسب ہو گا۔ مری میں 50 سے 75 ملی میٹر بارش ہو سکتی ہے۔ اسی طرح سیالکوٹ، گجرات، گوجرانوالہ، جہلم اور ملحقہ اضلاع میں 50 سے 75 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چلیں گی جس کے ساتھ مجموعی طور پر 25 سے 50 ملی میٹر بارش ہونے کا امکان ہے اور مختلف مقامات پر کل بارش 70 ملی میٹر سے زائد ہو سکتی ہے۔ لاہور، سرگودھا، فیصل آباد اور ملحقہ علاقوں میں 40 سے 60 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلیں گی اور ان علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ چلنے والی ہواؤں کی رفتار 80 کلو میٹر فی گھنٹہ سے تجاوز کر سکتی ہے۔ جبکہ بارش عام طور پر شمال مغربی علاقوں کی طرف بڑھتے ہوئی کم ہوتی جائے گی ۔ بالائی اور وسطی پنجاب میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے کئی دور شروع ہونے کی توقع ہے، جس کی وجہ سے دن کے وقت درجہ حرارت معمول سے تقریباً 6 سے 10 ڈگری سینٹی گریڈ تک کی کمی آ جائے گی۔
🌩️ 🌧️ جنوبی پنجاب میں مغربی بہاولپور اور بہاولنگر کے علاقوں میں عمومی طور پر کہیں کہیں موسمی سرگرمی کا امکان ہے ۔ جنوب مشرقی اور صحرائے چولستان کی جانب بارش کی شدت میں کمی متوقع ہے۔ تاہم معمول کے درجہ حرارت میں 7 سے 12 ڈگری سینٹی گریڈ کی کمی ہوسکتی ہے۔ ملتان اور راجن پور کے علاقوں میں آندھی/گرج چمک کے ساتھ اولے پڑنے کا امکان ہے۔
🌩️ 🌧️خیبر پختونخواہ اور گلگت بلتستان: شدید گرج چمک کے ساتھ اولے اور ژالہ باری، ہزارہ (#ایبٹ آباد)، سوات، صوابی، مالاکنڈ اور مردان کے علاقوں میں شدید سے انتہائی موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ کچھ علاقوں میں بالخصوص مشرقی خیبر پختونخواہ کی طرف دیر، خیبر، چترال اور ملحقہ علاقوں میں برف کی لکیر 5500 فٹ تک گرنے کی توقع ہے۔
خیبر پختونخواہ کے پہاڑی علاقوں کے لیے ٹریول ایڈوائزری: وادی کاغان میں اس ہفتے کے آخر میں 9,000 فٹ سے زیادہ بلند پہاڑی مقامات پر شدید برفباری کے ساتھ کئی فٹ برف جمع ہونے کی توقع ہے۔ گلیات، مالم جبہ اور کالام کے علاقوں میں رواں ہفتے کے دوران 75 سے 150 ملی میٹر تک بارش ہو سکتی ہے اور شمال مشرقی خیبر پختونخواہ کے کئی اضلاع میں مختلف مقامات پر مجموعی طور پر 175 ملی میٹر سے زیادہ بارش ہو سکتی ہے۔
درجہ حرارت میں دن کے وقت 10 سے 15 ڈگری سینٹی گریڈ کی کمی بھی متوقع ہے۔ بنوں، پشاور، کوہاٹ، لکی مروت اور میران شاہ کے علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ تیز سے شدید آندھی کی چل سکتی ہے۔جہاں زیادہ سے زیادہ 70 سے 90 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی تیز ہواؤں کے ساتھ 50 سے 75 ملی میٹر یا اس سے زیادہ بارش کا امکان ہے۔ گلگت بلتستان کے بڑے علاقے میں وسیع پیمانے پر تیز بارش اور برفباری متوقع ہے۔ اونچائی والے علاقوں میں اس دوران نمایاں برف باری ہوگی۔
🌧🌩 آزاد کشمیر:آزاد کشمیر کے بڑے علاقے میں 60 سے 85 ملی میٹر تک ہونے والی بارشوں کے نتیجے میں ندی نالوں کے ساتھ دریاؤں میں طغیانی آنے کا امکان ہے۔کوٹلی، باغ، مظفرآباد، پونچھ کے علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ گرج چمک اور ژالہ باری ممکن ہے۔ اس ہفتے کے آخر میں 10,000 فٹ سے زیادہ بلند پہاڑی علاقوں میں برفباری متوقع ہے۔ میرپور اور کشمیر کے کم اونچائی والے علاقوں میں بعض اوقات خاص طور پر 19 تاریخ کو 60 سے 80 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے آندھی چل سکتی ہے۔ دریاؤں اور ندی نالوں کے لیے سیلاب کا انتباہ نافذ ہے۔ احتیاط کا مشورہ دیا جاتا ہے۔
💨🌧🌩بلوچستان میں: گرج چمک کے ساتھ آندھی چلنے کے کم سے کم 2 دور ہونے کی توقع۔ 18 اپریل اور پھر 22،23اپریل کو پھر سے شمال مشرقی بلوچستان میں بارش متوقع ہے۔ صوبے کے انتہائی شمالی علاقوں بشمول کوئٹہ، پشین، مسلم باغ اور ژوب کے علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ خضدار، تربت، پنجگور اور گوادر سمیت جنوبی بلوچستان میں دھوپ نکلنے کے باوجود دن کے وقت درجہ حرارت 6 سے 10 ڈگری معمول سے کم رہنے کا امکان ہے ۔ صوبے بھر میں تیز ہوائیں چلیں گی ۔
🌧🌩 سندھ میں: جیکب آباد، دادو، لاڑکانہ، سکھر/روہڑی میں اس ہفتے 18،19 اپریل کو گرج چمک کے ساتھ آندھی، بارش/ژالہ باری کا امکان ہے۔کراچی، حیدرآباد، نواب شاہ اور جامشورو کے علاقوں میں 18 سے 19 اپریل کے درمیان گرج چمک کے ساتھ بارش کا قوی امکان ہے۔ کراچی میں بارش کا 60 فیصد امکان ہے جبکہ کراچی کے بعض علاقوں میں 25 ملی میٹر تک بارش ہو سکتی ہے۔اس ہفتے کے دوران درجہ حرارت میں 5 سے 8 سینٹی گریڈ کی کمی کے بعد درجہ حرارت میں 7 ڈگری سینٹی گریڈ تک پھر اضافہ متوقع ہے۔ گرج چمک کے ساتھ 70 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہواؤں کے جھکٹر چل سکتے ہیں!