تازہ ترین
Home / بارش پر رپورٹ / ہمارے مقامی اسٹیشن پر سب سے زیادہ 31 ملی میٹر بارش کہاں ریکارڈ ہوئی؟

ہمارے مقامی اسٹیشن پر سب سے زیادہ 31 ملی میٹر بارش کہاں ریکارڈ ہوئی؟

گزشتہ 24 گھنٹوں  کے دوران ، بلوچستان سے داخل ہونے والے سلسلہ بالائی پنجاب ،خیبر پختونخواہ ،گلگت بلتستان و کشمیر میں بارش برسانے کا سبب بنا۔ اسی سلسلے کی وجہ سے کل دن بھر وقفے وقفے سے مختلف علاقوں میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی سے معتدل اور کہیں تیز بارش ہوئی۔(ہمارے فیس بک صفحے سے آگاہ کیا جاتا رہا)

پہاڑی مقامات پر برف باری کے علاوہ  پنجاب میں چند مقامات(ڈنڈوت سیمنٹ فیکٹری،کھیوڑہ اور  چنیوٹ میں جھمرہ گاؤں) میں ژالہ باری بھی ہوئی۔

ہمارے مقامی و علاقائی اسٹیشنز پر سب سے زیادہ بارش ایبٹ آباد میں نواں شہر کے مقام پر  31 ملی میٹر ریکارڈ ہوئی،اس کے علاوہ ضلع قصور میں کوٹ رادھا کشن کے مقام پر 25 ملی میٹر ، راولپنڈی ڈویژن میں بیسالی میں 23 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

ہمارے مقامی و علاقائی اسٹیشن پر ریکارڈ کی گئی بارش کی تفصیلات ذیل کی فہرست سے جانئیے۔

ہمارےمقامی و موسمی اسٹیشن گیجز
بارش کی مقدار (mm) مقامی و موسمی اسٹیشن گیجز
10 راولپنڈی: ویسٹریج 1
14 اصغر مال سکیم (راولپنڈی)
17 بحریہ ٹاؤن فیز 2،راولپنڈی
14 سیٹلائیٹ ٹاؤن (بی بلاک)،راولپنڈی
20 بحریہ ٹاؤن فیز 8،راولپنڈی
18.5 گلشن آباد،راولپنڈی
23 بیسالی گاؤں، ضلع راولپنڈی
12 چک بیلی خان ،ضلع راولپنڈی
31 میانہ تھب (زون 5)اسلام آباد
18 ڈی ایچ اے 2/ زاراج (زون 5)
11 سیکٹر F-8 (اسلام آباد)
11 سیکٹر F-10/2(اسلام آباد)
14 سیکٹر I-10/1(اسلام آباد)
0.2 واسع (حضرو) اٹک
2 پرتہ کلے, مہمند
1.4 سیالکوٹ (چٹی شیخان)
0.4 پسرور
25 کوٹ رادھا کشن (ضلع قصور)
2 ڈنڈو ئی, مردان
8 شہباز گڑھی مردان
9 ٹوپی (صوابی)
2 واپڈا ٹاون ،فیصل آباد
بارش کی مقدار (mm) ہماری رین گیجز
31 ایبٹ آباد ، نواں شہر
7.5 ماڈل ٹاؤن، واہ
16 غوری ٹاؤن (زون 4)اسلام آباد
15 سیکڑ بی -17 (اسلام آباد)
9 سیکڑ I-14(اسلام آباد)
13 کلاک ٹاور چوک، گوجرانوالہ
9 سیٹلائٹ ٹاؤن، گوجرانوالہ
4 خاور، پنڈی گھیب، اٹک

About amnausmani

Check Also

20 نومبر 2024 : ملک بھر کے رات کے درجہ حرارت میں بتدریج کمی ۔ سکردو 6- کے کم سے کم درجہ حرارت کے ساتھ آج ملک کا سرد ترین مقام۔ ملک بھر کے درست درجہ حرارت جانئیے۔

ملک بھر میں رات کے درجہ حرارت میں بتدریج کمی ہو رہی ہے ۔ آج …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے