تازہ ترین
Home / تازہ ترین موسمی صورتحال / 26 جنوری تا 31 جنوری2024،اچھی بارشیں متوقع ، پیشگوئی

26 جنوری تا 31 جنوری2024،اچھی بارشیں متوقع ، پیشگوئی

ہفتہ وار پیشگوئی :  ڈھائی ماہ بعد، اسلام آباد، پنجاب ، بلوچستان اور خیبر پختونخواہ میں بارش ، برفباری، سرد موسم
⦾ دورانیہ : 26 جنوری تا 31 جنوری
⦾علاقے : پورے ملک میں
⦾ تفصیلات :
دو مغربی ہواؤں کے سلسلے بلوچستان ، خیبر پختونخواہ ،گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور بالائی پنجاب کو متاثر کریں گے، دوسرا مغربی ہواؤں کا سلسلہ جو زیادہ طاقتور ہو گا ، اگلے ہفتے کے وسط میں گلگت بلتستان ، کشمیر اور خیبر پختونخواہ کو متاثرکرے گا۔
⦾ شمالی پنجاب اور کشمیر :
زیادہ تر ابر آلود موسم رہے گا ،جس کی وجہ سے درجہ حرارت معمول سے بہت نیچے رہیں گے۔ باغ، میرپور، کوٹلی اور راولاکوٹ سمیت آزاد کشمیر کے بیشتر علاقوں میں درمیانے درجے کی  بارش اور کہیں کہیں ژالہ باری بھی ممکن ہے۔ کشمیر ، مظفر آباد ریجن میں جمعہ کی شام/سہ پہر سے اتوارتک 20سے30 ملی میٹر بارش اور 7000 فٹ سےبلند پہاڑی مقامات پر برفباری بھی متوقع ہے۔
راولپنڈی، اسلام آباد اور شمالی پنجاب میں اتوار سےاگلے ہفتے تک وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔جہلم، گجرات ، سیالکوٹ، منڈی بہاؤالدین، اٹک، چکوال ، لاہور، گوجرنوالہ ، فیصل آباد، سرگودھا اور تحصیل نور پور تھل سمیت خوشاب کے علاقوں میں بھی ہلکی سے درمیانے درجے کی  بارش کا امکان ہے۔ ان دنوں کے دوران بعض علاقوں میں  دھند کا سلسلہ جاری رہے گا۔مگر اس کی شدت میں کمی ہو جائے گی۔
جنوبی پنجاب:
پنجاب کے وسطی علاقوں جن میں ملتان،  ڈی جی خان،  بہاولپور،  ساہیوال،  وہاڑی،  پاکپتن اور رحیم یار خان کے میدانی علاقے شامل ہیں،  میں بارش کا کوئی امکان نہیں , پنجاب کے جنوبی علاقے زیادہ تر خشک لیکن سرد رہیں گے۔
⦾ خیبرپختونخواہ :
28 جنوری سے 31 جنوری کے درمیان سرد اور ابر آلود موسم کی توقع ہے،  اس کے بعد مختلف مقامات پر بارش/برفباری ہوگی ۔ وقفے وقفے سے ہونے والی زیادہ تر بارشیں ہفتے کے روز مالاکنڈ،  ہزارہ،   چترال سے شروع ہو کر سوات وادی کے علاقے تک پہنچیں گی۔ اگلے ہفتے وادی کاغان کے 7,000 فٹ سے زیادہ بلندی والے علاقوں میں 1سے2 فٹ اور بعض جگہ اس سے بھی زیادہ برف باری کا امکان ہے۔  پشاور ویلی کے مشرقی علاقوں بشمول مردان میں آئندہ ہفتے ہلکی سے درمیانے درجے کی بارش کا امکان ہے۔ خیبر پختونخواہ کے جنوبی علاقوں، ڈی آئی خان اور بنوں میں صرف کہیں کہیں ہلکی بارش متوقع ہے۔
⦾ گلگت بلتستان:
 ہفتے کی رات یا اتوار سے وقفے وقفے سے برف باری کا سلسلہ متاثر کرے گاجس میں سکردو اور استور کے علاقے شامل ہیں۔ جمعرات تک وقفے وقفے سے ہلکی سے درمیانی برف باری ممکن ہے۔ اس دوران گلگت میں ہلکی برفباری یا ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔
⦾ بلوچستان:
شمالی بلوچستان میں ابرآلود موسم اور ہواوں کے چلنے کے دوبارہ سے امکانات بروز اتوار سے نظر آتے ہیں۔ 40سے 60 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سےجنوب مغربی ہوائیں چلیں گی۔ 26 اور 28 جنوری کے درمیان، دالبندین،  پنجگور،  گوادر،  خضدار،  کوئٹہ اور ملحقہ علاقوں میں ہواوں کے چلنے کے ساتھ درجہ حرارت میں اضافہ اور بارش کی توقع ہے۔ درجہ حرارت 2سے5 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھے گا۔ بلوچستان کے جنوب مغربی علاقوں اور بارکھان  ،ساحلی پٹی   گوادر،  پسنی اور  اورماڑہ میں مختلف مقامات پر موسلادھار بارشوں کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔
⦾ سندھ :
صوبے کے مغربی اور جنوبی حصوں میں 28 سے 30 جنوری کے درمیان دادو، نوشہرو فیروز اور لاڑکانہ سمیت نوابشاہ ریجن تک ہلکی بارش متوقع ہے۔ حیدرآباد اورکراچی میں شمال مشرقی سے 25سے40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل سکتی ہیں۔ اس ہفتے بھی درجہ حرارت 2سے 4 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرم ہونے کی توقع ہے۔

About amnausmani

Check Also

20 نومبر 2024 : ملک بھر کے رات کے درجہ حرارت میں بتدریج کمی ۔ سکردو 6- کے کم سے کم درجہ حرارت کے ساتھ آج ملک کا سرد ترین مقام۔ ملک بھر کے درست درجہ حرارت جانئیے۔

ملک بھر میں رات کے درجہ حرارت میں بتدریج کمی ہو رہی ہے ۔ آج …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے