ہفتہ وار پیشگوئی:ابر آلود اور ٹھنڈا موسم
⦿ متوقع موسم مغربی ہواؤں کے 2 سلسلے ملک کو متاثر کریں گے۔ جس میں ہلکی سے معتدل بارشیں ہونے کا امکان ہے۔
⦿ دورانیہ: 20 اکتوبر 2023 سے 30 اکتوبر 2023
⦿ ملک گیر بارشیں
خلاصہ: آج شام بحیرہ عرب سے نم ہوائیں داخل ہو رہی ہیں، جو ملک کے وسطی علاقوں بشمول جنوبی و وسطی پنجاب اور خیبر پختونخواہ، بالائی سندھ اور شمال مشرقی بلوچستان میں بارشوں کا سبب بنتی رہیں گی۔
تفصیلات:
◘ شمالی اور وسطی پنجاب اور آزاد کشمیر: اس ہفتے کے آخر میں اور اگلے ہفتے دوبارہ سے بارشیں ممکن ہیں۔
راولپنڈی ُاسلام آباد ُکوٹلی ُجہلم میں آج رات 40-60 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہواؤں کے ساتھ کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے معتدل بارش کا امکان ہے۔ میرپور، مظفرآباد، چکوال، منڈی بہاؤالدین، جوہرآباد، سرگودھا، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، گجرانوالہ، گجرات، فیصل آباد اور ملحقہ اضلاع میں اگلے 7 روز میں 5 سے 15 ملی میڑاور کہیں کہیں 35 ملی میٹر سے زیادہ بارشیں ہو سکتی ہیں ۔
برف باری :آزاد کشمیراور وادی نیلم میں 10 ہزار 500 فٹ سے بلندچوٹیوں پر برفباری کا امکان ہے۔
◘جنوبی پنجاب: اس ہفتے کے آخر میں جھنگ، ملتان، ڈی جی خان،بہاولپور، میانوالی، بھکر اور ساہیوال کے علاقوں میں، کہیں کہیں درمیانی بارش کا امکان ہے ،مگرملحقہ پہاڑی علاقوں میں کہیں کہیں 25 سے 40 ملی میٹر تک بارش ہو سکتی ہے۔ اپنے علاقے کی کل بارش جاننے کے لیے نقشہ 1 دیکھیں۔
خیبر پختونخواہ کے شمالی علاقوں، خاص طور پر ہزارہ ( ایبٹ آباد)، مالاکنڈ، مردان اور صوابی کے علاقوں میں 35 سے 55 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہواؤں اور ہلکی گرج چمک کے ساتھ بارش اور بوندا باندی ہو سکتی ہے۔
برف باری : وادی سوات، کالام، کوہستان اور صوبے کے 9،500 فٹ سے بلند پہاڑی مقامات اور کچھ مشرقی علاقوں میں ہلکی برفباری کے ساتھ بوندا باندی کا امکان ہے۔
صوبائی دارالحکومت پشاور میں بھی بوندا باندی سے ہلکی بارش کی توقع ہے۔ اپنے علاقے کی کل بارش کی مقدار جاننے کے لیے نقشہ 1 دیکھیں۔
ہم مہمنداور اس کے ساتھ کے قریبی اضلاع میں بھی بارش کی توقع کر رہے ہیں۔
ڈی آئی خان، ٹانک، بنوں اور وزیرستان سمیت خیبر پختونخواہ کے جنوبی اضلاع میں کم از کم ایک بارش کا امکان ہے۔
◘ سندھ:شمالی سندھ میں آندھی کے ساتھ گرج چمک کا امکان ہے تاہم کیرتھر پہاڑیوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کے زیادہ امکانات ہیں۔ کراچی میں درجہ حرارت معمول سے کم رہے گا زیادہ تر خوشگوار موسم رہنے کی توقع ہے،
۔
◘ بلوچستان کے مشرقی حصوں میں اس آنے والے ہفتے کے آخر میں کم از کم 2 دن بارش ہو سکتی ہے۔ خضدار، آواران اور لسبیلہ کے علاقوں میں کہیں کہیں موسلادھار بارش کے ساتھ جنوب مشرقی علاقوں میں کہیں کہیں / معتدل سے شدید بارشیں متوقع ہیں۔ مغربی ہواوں اور بحیرہ عرب سے آنے والی نم ہواوں کے ملاپ کی وجہ سے بلوچستان کے شمال مشرقی علاقوں ڈیرہ بگٹی، سبی، بارکھان، جعفرآباد، نصیر آباد، کچھی (بولان)، کوہلو، ہرنائی، لورالائی اور ژوب کے علاقوں میں آنے والے ہفتے میں کل 10سے25 ملی میٹرتک ہلکی سے معتدل بارش کے ساتھ ساتھ کہیں کہیں موسلادھار بارش اور ژالہ باری کی بھی توقع ہے۔
اپنے علاقے کی بارش جاننے کے لیے نقشہ 3 دیکھیں۔
کوئٹہ اور قلات میں، زیادہ تردھوپ،آندھی اور خشک موسم اگلے 10 دنوں تک جاری رہے گا مگر اگلے ہفتے چند ایک علاقوں میں ہلکی بارش/ بوندا باندی ہو سکتی ہے۔ اس دوران بلوچستان میں شمال مغربی سے 40-60 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل سکتی ہیں۔