تازہ ترین
Home / تازہ ترین موسمی صورتحال / اکتوبر میں وسط نومبر جیسے درجہ حرارت

اکتوبر میں وسط نومبر جیسے درجہ حرارت

درجہ حرارت کی تازہ ترین رپورٹ: ٹھنڈے سے سرد، نومبر کے آخری 2 عشروں جیسا درجہ حرارت آج صبح ریکارڈ کیا گیا۔
بہت سے علاقوں میں زیادہ سے زیادہ اور کم سے کم درجہ حرارت اکتوبر کے معمول سے 4 سے6 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ کئے گئے:
ہمارے موسمی اسٹیشنز پر اسلام آباد سٹی اور میانہ تھب پر 8.1 ڈگری سینٹی گریڈ، اسلام آباد ائرپورٹ 9.4 سینٹی گریڈ ،
پنجاب: مری 3 ڈگری سینٹی گریڈ(اکتوبر 1937 میں ریکارڈ کم سے کم درجہ حرارت0 تھا)
راولپنڈی: چکلالہ ایئربیس 10 ڈگری، سیالکوٹ کینٹ 11.6 سینٹی گریڈ،سیالکوٹ ایئر پورٹ 11.1 سینٹی گریڈ، گوجرانوالہ 11.7 سینٹی گریڈ، چکوال 9 سینٹی گریڈ، فیصل آباد 13.8 ڈگری سینٹی گریڈ، سرگودھا 13 ڈگری، جوہرآباد میں12ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ ہوا۔
خیبرپختونخواہ : پشاور 10.5ڈگری سینٹی گریڈ، دیر 2.5ڈگری (1982 میں ریکارڈ کم درجہ حرارت 0.1 ہے)، چترال 3.3 سینٹی گریڈ
ایبٹ آباد 6.5 ڈگری سینٹی گریڈ(اکتوبر 1994 میں ریکارڈ کم سے کم 3.2ڈگری تھا)

مظفرآباد ایئرپورٹ 7.2 ڈگری، مظفر آباد شہر میں 7.5 سینٹی گریڈ (اکتوبر 1990 میں شہر میں ریکارڈ کم درجہ حرارت 6.5 سینٹی گریڈ تھا)، پاراچنار 0.5ڈگری سینٹی گریڈ (اکتوبر 1997 میں ریکارڈ کم سے کم درجہ حرارت 2- ڈگری سینٹی گریڈ)، سیدو شریف 6.5 سینٹی گریڈ(اکتوبر 1974 میں ریکارڈ کم 4 ڈگری تھا)
آج صبح اکتوبر کے لیے دیگر قابل ذکر کم سے کم (سرد ترین)درجہ حرارت: لاہور ائر پورٹ ڈگری سینٹی گریڈ14.2، لاہور شہر 15.1ڈگری سینٹی گریڈاور جہلم کا 11.8ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

About amnausmani

Check Also

16 اپریل 2025 : اسلام آباد میں تاریخ کی بدترین ژالہ باری۔ میانوالہ، پنڈی گھیب (اٹک) میں 130 کلو میٹر فی گھنٹہ کی طوفانی ہوائیں ریکارڈ۔

ویدر بسٹر پاکستان کی جانب سے طوفان پر تجزیہ : پیش گوئی کے مطابق ، …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے