تازہ ترین
Home / تازہ ترین موسمی صورتحال / شدیدبرف باری اور سرد موسم کا باقاعدہ آغاز

شدیدبرف باری اور سرد موسم کا باقاعدہ آغاز

13 اکتوبر تا 17 اکتوبر کی پیش گوئی:
ملک کے بالائی علاقوں سے ایک مغربی ہواؤں کا نیا طاقتور سلسلہ پاکستان میں داخل ہو چکا ہے اور پرسوں تک یہ ملک کے وسطی اور جنوبی حصوں میں بھی پھیل جائے گا۔
آئندہ 5 روز کے دوران بالائی و وسطی پنجاب , خیبرپختونخواہ آزاد کشمیر گلگت بلتستان، بلوچستان کے اکثر علاقے اور سندھ کے شمالی اور وسطی علاقوں میں کہیں تیز اور کہیں شدید بارشیں ہونے کا امکان ہے۔
تفصیلات:
ہوا کا ایک کم دباو پنجاب کے اوپر تشکیل پائے گا جس کے باعث ملک کے شمالی اور وسطی علاقوں میں شدید بارشوں کا امکان ہے۔ شدید گرج چمک کے ساتھ کچھ علاقوں میں تیز آندھی بھی آ سکتی ہے جس میں ہوا کی رفتار 80 سے 100 کلومیٹر فی گھنٹہ سے تجاوز کر سکتی ہے۔
سلسلہ طاقتور ہونے کی باعث کئی جگہوں پر اولے بھی پڑ سکتے ہیں۔ سب سے زیادہ بارش بالائی پنجاب اور بالائی خیبر پختونخواہ میں ہونے کا امکان ہے جہاں ایک ہفتے کے دوران 100 سے 200 ملی میٹر بارش ہو سکتی ہے.
یہ بارشیں 2021 کے سلسلے کے طرز پر ہونے کا امکان ہے جس دوران ریکارڈ توڑ بارشیں ریکارڈ کی گئی تھیں۔
شدید برفباری:
خیبرپختونخواہ میں 8 ہزار فٹ سے بلند مقامات پر ہلکی برف باری ہو سکتی ہے جبکہ 9 ہزار فٹ سے بلند مقامات پر تقریبا 3 سے 4 فٹ تک برف اکثر وادیوں میں پڑ سکتی ہے اس میں وادیِ کاغان , وادیِ نیلم وادیِ سوات کے وہ علاقے جو کہ 9 ہزار فٹ سے بلند ہیں وہاں اس دوران سفر کرنے سے گریز کریں۔ آزاد کشمیر میں واقع وادیِ نیلم میں بھی10 ہزار فٹ سے بلند مقامات پر 2 سے 3 فٹ برف پڑنے کا امکان ہے۔
دارالحکومت اسلام آباد ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا ، لاہور اور فیصل آباد ڈویژن کے اکثر علاقوں میں کہیں شدید اور کہیں تیز بارش ہونے کا امکان ہے۔
وقفے وقفے سے گرج چمک کے طوفان تشکیل پائیں گے جو شدید موسمی صورتحال کا باعث بھی بن سکتے ہیں۔یہ سلسلہ ملک کے جنوبی علاقوں میں بھی پھیل جائے گا جس کے باعث ڈیرہ غازی خان، ملتان ڈویژن اور بہاولپور ڈویژن کے کچھ علاقوں میں بھی اچھی بارش ہونے کا امکان ہے۔
بلوچستان کے اکثر شمالی اور مشرقی علاقوں میں اس مغربی ہواؤں کے سلسلے سے تیز بارش اور تیز آندھی کا امکان ہے۔ شمال مشرقی بلوچستان کے کئی علاقوں میں اس دوران شدید بارشوں کے باعث ندی نالوں میں طغیانی بھی آ سکتی ہے۔
سندھ میں شمالی علاقوں میں سب سے زیادہ بارش کا امکان ہے اسی طرح وسطی سندھ اور مغربی سندھ میں بھی 20 سے 40 ملی میٹر بارش ہونے کا امکان ہے۔ اس دوران کراچی میں بھی 30 فیصد بارش کا امکان ہے۔
درجہ حرارت میں کمی:
مغربی ہواؤں کے اس سلسلے کے نتیجے میں ملک بھر میں درجہ حرارت میں 6 سے 10 ڈگری سینٹی گریڈ تک کمی ممکن ہے، جس سے میدانی علاقوں میں موسم نمایاں تبدیلی جبکہ شمالی علاقوں میں باقاعدہ سردی کا آغاز متوقع ہے۔
بلوچستان اور سندھ کے ساحلی علاقوں میں بھی درجہ حرارت میں 2 سے 4 ڈگری کمی ممکن ہے،

About amnausmani

Check Also

18 نومبر 2024 : ملک بھر میں سردی میں اضافہ ۔ سکردو منفی 5، استور منفی 4.8 اور 7 ڈگری کے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کے ساتھ ملک کے سرد ترین مقامات۔ ملک بھر کے درست درجہ حرارت جانئیے

ملک بھر کے درجہ حرارت میں کمی اور سردی میں اضافہ۔  پہاڑی علاقوں کا درجہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے