تازہ ترین
Home / تازہ ترین موسمی صورتحال / ویدر بسٹر پاکستان: ہفتہ وار پیشگوئی!موسم خزاں کا آغاز

ویدر بسٹر پاکستان: ہفتہ وار پیشگوئی!موسم خزاں کا آغاز

موسم بدلنے کو ہے: موسم خزاں کا آغاز
بڑے خطرات: شدیدگرج چمک ، آندھی اور ژالہ باری
معیاد: 28 ستمبر تا 4 اکتوبر۔
کیا ہو سکتا ہے: افغانستان سے مغربی ہواؤں کا شدید کم دباؤ ملک میں داخل ہو گا جو آندھی طوفان کے ساتھ شدید گرج چمک اور ژالہ باری کا باعث بنے گا۔
متاثرہ علاقے:پنجاب، خیبر پختونخواہ، جنوب اور مشرقی سندھ اور مشرقی بلوچستان۔
تفصیلی جائزہ: 22 سے 25 ستمبر کے دوران مغربی ہواؤں سے اکثر علاقے متاثر ہوئے جس سے درجہ حرارت میں 3 سے 5 سینٹی گریڈ کمی آئی، اسی طرح کا ایک اور شدید مغربی ہواؤں کا سلسلہ 28 سے 30 ستمبر دوران متوقع ہے جس سےموسم ٹھنڈا اور خشک ہو جائے گا اور راتوں کے درجہ حرارت معمول سے 2سے4 ڈگری کم ہو جائیں گے۔
بارش: بالائی پنجاب، بالائی اور وسطی خیبر پختونخواہ اور جنوبی آزاد کشمیر کے علاقوں میں 28 اور 29 ستمبر کی درمیانی شب کو 60 سے 80 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار کی طوفانی ہوائیں چلنےکا امکان ہے۔
کچھ مقامات پر آندھی کی رفتار 90سے 110کلو میٹر فی گھنٹہ سےبھی تجاوز کر سکتی ہے۔ان طوفانی ہواؤں کے نتیجے میں کہیں کہیں اولے بھی پڑ سکتے ہیں۔ جو شدید ژالہ باری میں بھی بدل سکتے ہیں۔ مجموعی طور پر شدید گرج چمک کے طوفان بڑے پیمانے پے ژالہ باری کا باعث بن سکتے ہیں ۔ تیز بارش اور ژالہ باری سے خاص طور پر خیبر پختونخواہ کے شمالی علاقےسب سے زیادہ متاثر ہوں گے (نقشہ1 دیکھیں)
پنجاب کے پوٹھوہار کے علاقوں اور گلگت بلتستان میں بارش کے اچھے امکانات ہیں اور آزاد کشمیر و مشرقی پنجاب میں تیز بارش کا امکان کم ہے۔بالائی خیبر پختونخواہ اور بالائی پنجاب(اسلام آباد ،راولپنڈی) میں پیشن گوئی کے اندازے سے 2سے 3 گنا زیادہ بارش ہو سکتی ہے۔
سندھ ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب میں موسم خشک رہے گا ۔
برف باری: 10000فٹ سے اونچی چوٹیوں پر کہیں موسم کی پہلی اور کہیں دوسری اچھی برف باری متوقع ہے۔
بجلی: ان مغربی ہواؤں کی وجہ سےشدید #گرچ چمک کے علاوہ بجلی کے گرنے کا بھی امکان ہےخاص طور پر ملک کے بالائی علاقوں میں احتیاط کا مشورہ دیا جاتا ہے۔
درجہ حرارت اور محسوس کئے جانے والی گرمی: اگلے 7دنوں میں ملک کے اکثر علاقوں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں2 سے4 #ڈگری سینٹی گریڈ کمی آجائے گی۔
ہوا: نقشہ 1اور 2 دیکھیں،28سے 30 سے ستمبر کے درمیان #کوئٹہ میں50سے 70کلو میٹر کی رفتار سے تیز جنوب مغربی #ہوائیں چلیں گی جبکہ بلوچستان کے جنوبی علاقوں جیسے خضداروغیرہ میں شمال مغربی ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔
خیبرپختونخواہ کی بالائی وادیوں پشاور اور ہزارہ ڈویژن کے علاوہ خطہ پوٹھوہار سمیت پنجاب کے بالائی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ تیز رفتار آندھی چل سکتی ہے جس کی رفتار بعض مقامات پر 100 کلو میٹر سےبھی تجاوز کر سکتی ہے ۔ احتیاط کا مشورہ دیا جاتا ہے۔

About amnausmani

Check Also

20 نومبر 2024 : ملک بھر کے رات کے درجہ حرارت میں بتدریج کمی ۔ سکردو 6- کے کم سے کم درجہ حرارت کے ساتھ آج ملک کا سرد ترین مقام۔ ملک بھر کے درست درجہ حرارت جانئیے۔

ملک بھر میں رات کے درجہ حرارت میں بتدریج کمی ہو رہی ہے ۔ آج …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے