تازہ ترین
Home / بارش پر رپورٹ / بارش پر گذشتہ 48 گھنٹوں کی رپورٹ

بارش پر گذشتہ 48 گھنٹوں کی رپورٹ

گذشتہ 48 گھنٹوں کے دوران ملک کےاکثر علاقوں میں بارش ہوئی۔پنجاب میں خاص کر لاہور اور قصور کے علاقے شدید بارش سے متاثر ہوئے ،پانی لوگوں کے گھروں اور دوکانوں میں داخل ہو گیا۔

اسی طرح سندھ میں صحرائے تھر  میں طویل عرصے بعد ہونے والی بارش نے جل تھل ایک کر دیا،ایک طرف جہاں لوگوں نے سکھ کا سانس لیا وہیں بارش نے املاک کو نقصان بھی پہنچایا۔

 ہمارے مقامی و علاقائی بارش ماپنے کےآلات کی مددسے حاصل شدہ اعداد و شمار کے مطابق سب سے زیادہ بارش لاہور کینٹ میں130 ملی میٹر ،لاہور جوہر ٹاون میں96 ملی میٹر اور کوٹ رادھا کشن (قصور) میں116 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔

           

محکمہ موسمیات سے حاصل کردہ رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ بارش  لاہور ائر پورٹ پر123 ملی میٹر ،سند ھ میں نگر پارکر 80،مٹھی 64،بدین 61 اور دپلو میں 57 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔

دیگر شہروں کی تفصیلات ذیل کی فہرست سے دیکھئے۔

ہمارےمقامی و موسمی اسٹیشن گیجز
بارش کی مقدار (mm) مقامی و موسمی اسٹیشن گیجز
7 سیٹلائیٹ ٹاؤن (بی بلاک)،راولپنڈی
130 لاہور (کینٹ)
96 لاہور (جوہر ٹاؤن)
116 کوٹ رادھا کشن (ضلع قصور)
بارش کی مقدار (mm) ہماری رین گیجز
7 سیٹلائٹ ٹاؤن، گوجرانوالہ
محکمہ موسمیات کے اسٹیشن..
بارش کی مقدار(mm) پنجاب
4 اٹک
11 بہاولنگر
2 بہاولپور شہر
2 بہاولپور ایئرپورٹ
4 فیصل آباد
TR اسلام آباد ائیرپورٹ
4 گوجرانوالہ
6 حافظ آباد
TR خانپور
24 خانیوال
3 کامرہ
123 لاہور ائیر پورٹ
74 لاہور شہر (برو)
TR ملتان ایئرپورٹ
40 نارو وال
TR اوکاڑہ
TR ساہیوال
TR شورکوٹ
TR سیالکوٹ ایئرپورٹ
27 ٹوبہ ٹیک سنگھ
بارش کی مقدار(mm) آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان
2 استور
TR بونجی
11 بگروٹ
18 چھاتر کلاس
TR دھولی(دولی)
TR گلگت
7 راولا کوٹ
بارش کی مقدار(mm) خیبر پختون خواہ
3 بابوسر
5 بونیر
17 چیراٹ
1 کاکول
TR کالام
22 ما لم جبہ
4 پشاور ائیر بیس
TR پشاور شہر
4 رسالپور
TR تیرہ خیبر
بارش کی مقدار(mm) سندھ
61 بدین
7 دادو
57 دپلو
39 کلوئی(تھرپارکر)
23 اسلام کوٹ(تھرپارکر)
15 چھور
64 مٹھی
80 نگرپارکر
38 میر پور خاص
TR ٹنڈو جام
47 ٹھٹھہ
بارش کی مقدار(mm) بلوچستان
TR سبی

About amnausmani

Check Also

19 نومبر 2024 : سکردو منفی 4.8 ، کالام منفی 4.6 ڈگری سینٹی گریڈ کے ساتھ ملک کے سرد ترین مقامات۔ ملک بھر کے درست درجہ حرارت جانئیے۔

گزشتہ روز ملک بھر کے درجہ حرارت میں کمی ، ملک کے میدانی علاقوں میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے