⦿ پورے مہینے میں 3 سے 5 مغربی ہواؤں کے سلسلے (WD) متوقع ہیں۔
⦿ بارش اور برفباری: مجموعی طور پر پورے ملک میں معمول سے کم رہے گی۔ بلوچستان کے شمال مشرقی علاقوں اور گلگت بلتستان میں معمول سے بہت کم بارش/برفباری متوقع ہے۔
⦾ سپیل کب آئے گا؟ ایک کمزور مغربی ہواؤں کا سلسلہ اس ہفتے اور دوسرے ہفتے میں اثر انداز ہوگا جس کی وجہ سے 5 فروری اور 10 فروری کے درمیان زیادہ تر ملک کے شمال مغربی حصوں میں ہلکی بارش بوندا باندی اور برف باری ہو سکتی ہے۔ مہینے کے دوسرے اور تیسرے عشرے میں، PRECIPITATION (برف اور بارش) شمال کے اونچائی والے علاقوں تک محدود رہے گی، جب کہ کشمیر، بالائی پنجاب اور خیبر پختونخواہ اور شمال مشرقی بلوچستان کے چند ایک مقامات پر ہلکی سے درمیانی بارش/برفباری کا امکان ہے۔ اس دوران موسلادھار بارش کی توقع نہیں کی جا رہی ہے۔
⦿ گلگت بلتستان، خیبر پختونخواہ، کشمیر اور بلوچستان میں برف باری معمول سے کافی کم رہنے کا امکان ہے۔
⦿ درجہ حرارت کی پیشن گوئی: فروری کے پہلے ہفتے درجہ حرارت بڑھنے کا امکان ہے۔ پنجاب، سندھ اور خیبر پختونخواہ کے میدانی علاقوں میں اس ماہ درجہ حرارت معمول سے 1 سے 3 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔ فروری کے دوسرے ہفتے میں موسم بہار کا آغاز متوقع ہے۔ سابق فاٹا، خیبر پختونخواہ کے مغربی حصوں اور بلوچستان کے مغربی حصوں میں درجہ حرارت کے مطابق رہنے کی توقع ہے۔ تاہم، گلگت بلتستان، خیبر پختونخواہ اور کشمیر کے بلند مقامات پر نارمل سے 2 ڈگری سینٹی گریڈ کم رہنے کا امکان ہے۔
⦿ فروری کے مہینے میں پاکستان بھر میں #بادل معمول سے تھوڑے کم رہنے کا امکان ہے۔ ہوا کی رفتار معمول سے قدرے کم رہ سکتی ہے۔
⦿ ہمارے تجزیے کے مطابق، SMOG اس ماہ پنجاب کے مشرقی حصوں بشمول لاہور، فیصل آباد اور گوجرانوالہ میں جاری رہے گی۔ تاہم، مجموعی طور پر اس ماہ سموگ کی سطح معمول 2019-2022 کی سطح سے کم رہنے کے توقع ہے۔