تازہ ترین
Home / تازہ ترین موسمی صورتحال / پیشگوئی (اگلے 7 دن): اگلے ہفتے ملک بھر میں کہیں کہیں بارش یا برفباری کا امکان۔ سرد موسم جاری رہے گا

پیشگوئی (اگلے 7 دن): اگلے ہفتے ملک بھر میں کہیں کہیں بارش یا برفباری کا امکان۔ سرد موسم جاری رہے گا

⦿ کب ہونا ہے؟

26 جنوری صبح 8 بجے سے 3 فروری رات 9 بجے تک۔

⦿ کہاں ہونا ہے؟

ملک بھر میں۔

تفصیلات:

⦾ بلوچستان:

اس ہفتے کے آخر میں کوئٹہ سمیت 5000 فٹ سے بلند مقامات پر مطلع ابرآلود رہنے علاوہ برفباری کا امکان ہے۔ شمال مشرقی بلوچستان میں 29 جنوری تک

وقفے وقفے سے برفباری یا تیز ہواؤں اور بارش کی توقع ہے۔ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت سال کے اس وقت کے حساب سے معمول 6 سے 10 ڈگری سینٹی

گریڈ ٹھنڈا رہنے کا امکان ہے، البتّہ اس سلسلے کے بعد سردی کی لہر متوقع نہیں جبکہ درجہ حرارت میں صرف معمولی کمی کا امکان ہے۔ اس ہفتے کے آخر

میں صوبے کے بیشتر حصّوں بالخصوص جنوب مغربی اور مشرقی بلوچستان اور مکران ڈویژن میں بارش کا 50 فیصد امکان ہے جس میں گوادر، لسبیلہ، پنجگور اور

خضدار کے مقامات شامل ہیں جہاں ہلکی سے معتدل بارش کا امکان ہے۔ اس دوران شمال یا شمال مشرق سے ٹھنڈی ہوائیں چلنے کی توقع ہے جس کے بعد

سردی کی لہر آئے گی۔ زیادہ تر علاقوں میں 15 سے 25 ملی میٹر زیادہ سے زیادہ بارش متوقع ہے۔

سندھ:

اس ہفتے کے آخر میں صوبے کے مغربی اور وسطی علاقوں میں گرج چمک کیساتھ ہلکی سے معتدل بارش کی توقع ہے، جس میں لاڑکانہ، دادو، نوشہرو فیروز

اور جیکب آباد سے جنوب میں نوابشاہ تک کے علاقے شامل ہیں۔ حیدرآباد، میرپور خاص اور کراچی میں اس دوران شمال یا شمال مشرق سے 40 سے 50

کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل سکتی ہیں۔ اس ہفتے بھی درجہ حرارت معمول سے کافی کم رہنے کی توقع ہے۔ دوسری صورت میں صوبے کے

بیشتر علاقوں میں موسم صاف رہنے کا امکان ہے۔

⦾ شمالی پنجاب اور کشمیر:

پوٹھوہار کے علاقوں میں آج دن کے وقت مطلع صاف اور ہوائیں چلینگی جن کی رفتار 30 سے 45 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ سکتی ہیں۔ اتوار اور پیر کو گرج چمک

کیساتھ بارش کے نمایاں امکانات ہیں جبکہ بروز ہفتے سے مطلع ابرآلود ہونے کی توقع ہے۔ بالائی پنجاب کے مشرقی علاقوں اور آزاد کشمیر کے جنوبی علاقوں

میں تیز بارش کے اچھے امکانات ہیں۔

مری میں 1 سے 1.5 فٹ تک مزید برفباری ہو سکتی ہے جبکہ گلیات میں زیادہ سے زیادہ 2 سے 2.5 فٹ تک برف پڑنے کا امکان ہے۔ درجہ حرارت معمول سے

سرد رہیں گے۔

پنجاب کے شمالی اور وسطی علاقوں میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔ کشمیر میں مظفّرآباد میں 5000 فٹ سے بلند مقامات پر برفباری کا امکان ہے، جہاں آج دوپہر

یا شام سے اتوار کی صبح تک 35 سے 50 ملی میٹر بارش ممکن ہے۔

راولپنڈی اور اسلام آباد سمیت پنجاب کے شمالی علاقوں میں کہیں کہیں تیز بارش کا امکان ہے جو کہ بعض اوقات موسلادھار بھی ہو سکتی ہے۔ میرپور، جہلم،

گجرات، سیالکوٹ، منڈی بہاؤالدّین، اٹک، چکوال، لاہور، گوجرانوالہ، سرگودھا، فیصل آباد، جھنگ، خوشاب بشمول نورپورتھل تحصیل اور ملحقہ علاقوں میں بھی

کہیں کہیں معتدل سے تیز بارش کا امکان ہے۔ شمال مشرقی پنجاب اور بھمبر کے علاقوں میں 25 سے 40 ملی میٹر بارش کی توقع ہے جبکہ بعض مقامات پر 60

ملی میٹر سے زیادہ بارش بھی ہو سکتی ہے۔ اس ہفتے دھند پڑنے کا امکان نہیں۔

جنوبی پنجاب:

اس ہفتے کے آخر میں پنجاب کے جنوب مغربی اور جنوبی حصّوں میں ہلکی سے درمیانی بارش جبکہ فورٹ منرو پر مزید برفباری کا امکان ہے۔ ملتان، ڈی جی خان،

بہاولپور، ساہیوال، وہاڑی اور پاکپتن میں گرج چمک کے ساتھ بارش کے امکانات کو مسترد نہیں کیا جا سکتا۔ تاہم رحیم یار خان کے علاقوں میں بارش کا امکان کم

ہے۔ اس ہفتے کے آخر میں موسم زیادہ تر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

⦾ خیبر پختونخواہ:

وادیِ پشاور اور ملحقہ سابقہ فاٹا کے علاقوں میں آج دن کے وقت موسم صاف اور تیز رہے گا اور شمال مغرب سے 25 سے 45 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے

ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ ہفتے کے روز سے زیادہ تر ابر آلود موسم کے ساتھ اتوار اور پیر کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

مالاکنڈ، ہزارہ اور چترال سے وادیِ سوات کے تک کہیں کہیں بارش اور برفباری متوقع ہے۔ اس ہفتے کے آخر سے منگل تک وادیِ کاغان کے میں 7000 فٹ سے

بلند مقامات پر مزید 2 سے 4 فٹ تک برفباری کا امکان ہے۔ مردان سمیت وادیِ پشاور کے مشرقی علاقوں میں رواں ہفتے کے آخر میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔

بنّوں اور ڈی آئی خان سمیت خیبرپختونخواہ کے جنوبی علاقوں میں گرج چمک کیساتھ ہلکی سے معتدل بارش کا امکان ہے۔

⦾ گلگت بلتستان:

آج کچھ سورج نکلنے کا امکان ہے جس کے بعد اگلے ہفتے مطلع ابر آلود رہنے اور زیادہ تر علاقوں میں مزید برفباری متوقع ہے۔ سکردو اور استور سمیت مشرقی

حصّوں میں شدید برفباری کا امکان ہے۔ ہفتے سے منگل کے درمیان وقفے وقفے سے ہلکی سے درمیانی شدّت کی برفباری ممکن ہے۔ اس دوران گلگت میں بھی

ہلکی برفباری ہو سکتی ہے۔

About Taha Amerjee

Check Also

22 نومبر 2024 : پاکستان میں آج کے ہوا کے معیار کا گزشتہ ہفتے کی سموگ سے موازنہ

 گزشتہ روز پنجاب کے شمالی علاقوں کی فضائی آلودگی میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے