تازہ ترین
Home / بلاگ / چکوال میں پارا منفی 5 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا! محمکہ موسمیات چکوال سے جھوٹے درجہ حرارت رپورٹ کر کے چکوال کے سرد موسم کا ذکر نہیں ظاہر ہونے دینا چاہتی

چکوال میں پارا منفی 5 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا! محمکہ موسمیات چکوال سے جھوٹے درجہ حرارت رپورٹ کر کے چکوال کے سرد موسم کا ذکر نہیں ظاہر ہونے دینا چاہتی

چکوال: پارا منفی 5 ڈگری تک گر گیا! شدید ترین ٹھنڈ

کے باعث طویل دورانئے کیلئے چکوال شہر کے مضافات

میں آج سخت کُہرا جما رہا۔ موسمیاتی تبدیلی اور مغربی

ہواؤں کے محور میں بدلاؤ کے سبب چکوال گزشتہ 6

سالوں سے خطّہٰ پوٹھوہار کا سرد ترین مقام بن چکا ہے

جہاں موسم کا حال کی درست ڈیٹا کے مطابق دسمبر

اور جنوری میں کم سے کم درجہ حرارت کی اوسط 0

سے منفی 1 تک گر چکی ہے۔ آج محکمہ موسمیات نے

چکوال سے کم سے کم درجہ حرارت مکمّل جھوٹ پر

مبنی 3 ڈگری رپورٹ کر کے ثابت کیا کہ نہ صرف وہ

چکوال میں بڑھتی سردی کو عوام سے چھپا رہے ہیں،

بلکے بھون (چکوال) میں نصب خودکار موسمی سٹیشن

بھی اس ہی وجہ سے اپنی ویب سائٹ سے ہٹا دیا تاکہ

کسی بھی اور ذریعے سے چکوال کے درست درجہ حرارت

ظاہر نہ ہو جائیں۔


سوال یہ ہے کہ اگر چکوال میں سردی نہیں گرمی اس

ہی طرح بڑھ رہی ہوتی، تو کیا اسے بھی محکمہ

موسمیات اس ہی طرح چھپاتی؟ کیا اس صورت میں

بھون میں نصب خودکار موسمی سٹیشن محکمہ

موسمیات اپنی ویب سائٹ سے ہٹاتی؟ شاید نہیں۔

کیونکہ سرد موسم کا ذکر گلوبل وارمنگ کے جھوٹے

ایجنڈا کے خلاف ہے، جس کی مد میں محکمہ موسمیات

کو بین الاقوامی تنظیموں سے اضافی فنڈنگ ملتی ہے!

About Taha Amerjee

Check Also

9 اپریل 2025 : اسلام آباد/ راولپنڈی اور گلیات سمیت بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور شدید گرج چمک کے ساتھ بارش، چند مقامات پر ژالہ باری

 پیش گوئی کے عین مطابق مغربی  ہواؤں کا سلسلہ ملک میں  بالائی خیبرپختونخوا سے ہوتا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے