اہم معلومات: موسمی ایپس اور محکمہ موسمیات کے درجہ حرارت کا حقیقت سے کوئی تعلّق نہیں:
حقیقی درجہ حرارت سے باخبر رہنے کیلئے www.mosam.com.pk کو فالو کریں۔
موجودہ سردی کی شدید لہر میں ہماری جانب سے کی گئی پوسٹس پر کچھ کمنٹس میں لوگوں کا کہنا تھا کے انکے موبائل فون ایپس میں موجودہ درجہ حرارت ہمارے بتاۓ گئے درجہ حرارت سے کافی زیادہ نظر آ رہے ہیں۔ اسکی وجہ درج ذیل ہے:
1) زیادہ تر موبائل ایپس موسمیاتی ماڈلز کی جانب سے پیشگوئی کے طور پر بتاۓ گئے درجہ حرارت کو استعمال کرتے ہوۓ درجہ حرارت دکھا رہی ہوتی ہیں۔ ان درجہ حرارت کا اصل یا در حقیقت ناپےگئے درجہ حرارت سے کوئی تعلّق نہیں ہوتا۔
پھر اصل کم سے کم اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت جاننے کیلئے کیا کیا جاۓ؟
⦾ ہمیشہ ہماری ویب سائٹ “mosam.com.pk/category/روزانہ کے درجہ حرارت” پر کلک کریں ۔
⦾ اگر آپ کا تعلّق راولپنڈی، اسلام آباد یا گوجرانوالہ سے ہے، تو mosam.com.pk/ہمارے-موسمی-اسٹیشین/ پر وزٹ کریں۔
یاد رکھیں کہ بہت سے ایسے علاقے ہیں جہاں کوئی موسمی آبزرویٹریز نصب نہیں۔ اسکا مطلب ہے کہ کاغان، ناران، نتھیا گلی، صوابی، میرپور (آزاد کشمیر) اور سینکڑوں اور مقامات کا کوئی موسمی ڈیٹا موجود نہیں۔
2) جن مقامات پر محکمہ موسمیات کی آبزرویٹریز نصب بھی ہیں، انکا درجہ حرارت ایک مخصوص فارمولا کے تحت اصل سے زیادہ رپورٹ کیا جاتا ہے، جس سے یہ تاثّر دینے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ ایسی کوئی سردی نہیں پڑ رہی۔ مثال کے طور پر پنجاب میں اس فریب کی سب سے بڑی مثال چکوال میں گزشتہ 2 دنوں سے رپورٹ کی جانے والی کم سے کم درجہ حرارت کی ریڈنگ کی ہے، جسے 2 ڈگری سینٹی گریڈ رپورٹ کیا جا رہا ہے۔ حالانکہ ہمیں اس بات کی مکمّل اور تزدیک شدہ معلومات ہے کہ چکوال میں گزشتہ 2 دنوں میں کم سے کم درجہ حرارت 17 دسمبر 2020 کو منفی 4.4 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ 18 دسمبر 2020 کو منفی 5.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔ وجہ؟
دراصل محکمہ موسمیات آپ کو یہ یقین دلانا چاہتا ہے کہ پنجاب کے میدانی علاقوں میں کم سے کم درجہ حرارت 0 ڈگری سینٹی گریڈ سے زیادہ ہے!
محکمہ موسمیات کے ایجنڈا اور جھوٹ کا پول کھولنے پر تفصیلی معلومات کیلئے “https://mosam.com.pk/category/بلاگ/” وزٹ کریں۔
3) ہماری ویب سائٹ mosam.com.pk اور پیج Weather Busters Pakistan موسم کا حال پر اعتبار:
آپ کے ایڈمنز کو ملک بھر کی موسمی ڈیٹا کو جانچنے اور خود ریکارڈ کر کے محفوظ کرنے کا 15 سال سے زائد کا تجربہ ہے۔ ہمارے تجربہ محض درجہ حرارت ریکارڈ کرنے تک ہی محدود نہیں۔ بلکے اللّه کے فضل و کرم سے ہمیں بارش، سیلابی صورتحال، گرج چمک کے طوفان اور آندھیوں کی حرکت اور انکی سمت کے حوالے سے بھی بہت مضبوط اور معقول معلومات ہے۔ اسکے علاوہ ژالہ باری، برفباری کی مقدار اور دھند کے حوالے سے مضبوط بنیاد اور پاکستان کے موسم میں 1866 (آزادی سے قبل) سے لے کر آج تک کے بدلاؤ کے حوالے سے تفصیلی معلومات اور سمجھ بوجھ ہے۔ آپ ہماری قابلیت پر بھروصہ کر سکتے ہیں کیونکہ ہمیں موسمی ڈیٹا کے مختلف ذرائع کا تجزیہ بھی بخوبی کرنا آتا ہے، جسکے تحت ہم اعلیٰ معیار کی معلومات آپ کو فراہم کرتے ہیں۔
لہٰذا mosam.com.pk کو فالو کریں اور Weather Busters Pakistan موسم کا حال کو لائک اور فالو کریں تاکہ حقیقی موسمی معلومات آپ کو فراہم کی جا سکے۔