تازہ ترین
Home / تازہ ترین موسمی صورتحال / مغربی ہواؤں کے سلسلے کے زیر ِ اثر آج شمالی خیبر پختونخواہ، شمالی اور مغربی بلوچستان اور شمالی پنجاب میں بارش/ برفباری کا امکان

مغربی ہواؤں کے سلسلے کے زیر ِ اثر آج شمالی خیبر پختونخواہ، شمالی اور مغربی بلوچستان اور شمالی پنجاب میں بارش/ برفباری کا امکان

مغربی ہواؤں کا سلسلہ اس وقت پاکستان کے مغربی حصّوں کو متاثّر کر رہا ہے۔ سیٹلائٹ پر مالاکنڈ کے علاقوں میں چند مقامات پر گرج چمک کے طوفان نظر آ رہے ہیں جبکہ 8000 فٹ سے بلند پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔ آج صبح پشاور میں 26 ملی میٹر بارش آر ایم سی پشاور گالف کلب دفتر میں ریکارڈ کی جا چکی ہے۔

اگلے چند گھنٹوں میں بالائی اور زیریں دیر، چترال، کوہستان، سابقہ فاٹا بشمول پاراچنار، مردان، پشاور، صوابی، ہریپور، ایبٹ آباد، گلگت، استور، سکردو اور ملحقہ علاقوں میں مزید بارش / ژالہ باری کا امکان ہے۔ بلوچستان میں چمن، پشین، مسلم باغ اور چاغی کے علاقوں میں بھی بعض مقامات پر بارش ہو سکتی ہے۔

آج دوپہر یا شام سے شمالی پنجاب اور خطّہٰ پوٹھوہار (راولپنڈی، اسلام آباد، چکوال)، جہلم، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، کوٹلی، مظفّرآباد اور میرپور میں بھی تیز ہواؤں (50 سے 75 کلومیٹر فی گھنٹہ) اور گرج چمک کیساتھ بارش جبکہ 8000 فٹ سے بلند پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

About w3badmin

Check Also

21 نومبر 2024: ملک کا کم سے کم درجہ حرارت سکردو میں 6- ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ۔ ملک بھر کے درست ترین درجہ حرارت جانئیے۔

ملک بھر کے کم سے کم درجہ حرارت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ ملک میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے