تازہ ترین
Home / تازہ ترین موسمی صورتحال / نومبر 2022 میں ملک بھر میں معمول سے زیادہ بارشیں، برفباری اور معمول سے زیادہ سردی پڑنے کا امکان! تفصیلی پیشگوئی ملاحظہ کریں

نومبر 2022 میں ملک بھر میں معمول سے زیادہ بارشیں، برفباری اور معمول سے زیادہ سردی پڑنے کا امکان! تفصیلی پیشگوئی ملاحظہ کریں

ماہانہ پیشگوئی (نومبر 2022): معمول سے زیادہ سے

کافی زیادہ بارش متوقع، درجہ حرارت معمول سے سرد

رہنے کا امکان!

جدید ترین موسمیاتی ماڈل کی مدد سے موسم کا حال

نے نومبر 2022 کی پیشگوئی تیّار کی ہے۔

تفصیلات:

⦿ بارش کی مجموعی صورتحال:

شمالی خیبر پختونخواہ، شمالی اور وسطی پنجاب آزاد

کشمیر اور گلگت بلتستان میں معمول سے زیادہ یا

انتہائی زیادہ بارش کا امکان ہے۔ شمالی بلوچستان اور

جنوبی پنجاب اور جنوبی خیبر پختونخواہ میں بھی

معمول سے تھوڑی زیادہ بارش ہو سکتی ہے۔ مشرقی

بلوچستان اور سندھ میں بھی گرج چمک کیساتھ کچھ

بارش ہو سکتی ہے۔

⦿ برفباری کی مجموعی صورتحال:

پاکستان کے انتہائی شمال اور سطح سمندر سے بلند

مقامات پر نومبر کے معمول کے نسبت اوسط سے زیادہ

سے انتہائی زیادہ برفباری متوقع ہے۔

خیبر پختونخواہ اور مغربی گلگت بلتستان میں برفباری

کی سطح 5500 فٹ تک گر سکتی ہے جبکہ شمالی

پنجاب اور آزاد کشمیر میں 7000 فٹ کی بلندی تک

باقاعدہ برفباری کا امکان ہے۔ بھاری مقدار میں برف پڑ

سکتی ہے۔

⦿ درجہ حرارت کی مجموعی صورتحال:

رواں ماہ کے پہلے 3 ہفتوں میں مغربی ہواؤں کے 3 سے

4 طاقتور سلسلے متاثّر کرنے کے سبب ملک بھر میں

درجہ حرارت میں کمی آتی جاۓ گی۔ چنانچہ پنجاب،

سندھ اور خیبر پختونخواہ کے میدانی علاقوں میں

درجہ حرارت معمول سے 1 سے 3 ڈگری کم رہینگے، جبکہ

گلگت بلتستان، خیبر پختونخواہ، بلوچستان اور کشمیر

کے بلند مقامات پر درجہ حرارت معمول سے 2 سے 5

ڈگری تک سرد رہنے کا امکان ہے۔

⦿ نومبر کے پہلے اور دوسرے ہفتے کے دوران مغربی

ہواؤں کے طاقتور سلسلے متاثّر کرنے کے سبب طاقتور

گرج چمک کیساتھ ژالہ باری بھی مختلف مقامات پر ہو

سکتی ہے۔

⦿ ہوا کے معیار کی مجموعی صورتحال:

موسم کا حال کے تجزئیے کے مطابق رواں مہینے سموگ

ایک سنگین مسئلہ رہیگا۔ تاہم اس ماہ ہواؤں کی رفتار

معمول سے زیادہ رہنے کی وجہ سے نومبر کی 5 سالہ

اوسط کے مقابلے ہوا کا معیار نسبتاً بہتر رہنے کی توقع

ہے۔ ہم ہوا کے معیار میں نمایاں بہتری یا بگاڑ کی صورت

میں وقتاً فوقتاً آپ کو آگاہ کرتے رہینگے۔ لاہور،

گوجرانوالہ اور فیصل آباد کے علاقوں میں رہنے والی

حسّاس آبادی سے التماس ہے کہ وہ ماسک لازمی پہنیں

اور گھروں میں ایئر پیورفائرز کا استعمال کریں تاکہ

گھروں کے اندر آلودہ مواد اکٹّھا نہ ہو۔ براۓ مہربانی ہر

وقت کھڑکیاں بند رکھیں!

⦿ اس مہینے ہوا میں نمی کا تناسب بھی معمول سے

زیادہ رہنے کا امکان ہے۔

⦾ ہمارے فیس بک پیج کو لائک کر کے اسکا حصّہ بنیں

اور پورے ماہ کی پیشگوئی مہینے کے آغاز میں ہی

حاصل کریں۔ اردو میں تمام موسمی اپڈیٹس کیلئے ویب

سائٹ دیکھیں اور ہماری ایپ Mosam ڈاؤنلوڈ کریں۔

About Taha Amerjee

Check Also

1 دسمبر 2024 : ملک بھر کے درجہ حرارت میں کمی۔ سکردو منفی 5 ڈگری سینٹی گریڈ کے ساتھ ملک کا سرد ترین مقام ۔ ملک بھر کے درست درجہ حرارت جانئیے

مغربی ہواؤں کی موجودگی کی وجہ سے گزشتہ روز ملک کے بیشتر علاقوں کے درجہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے