تازہ ترین
Home / بلاگ / مالم جبّہ میں آج کم سے کم درجہ حرارت 0 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا۔ پھر محکمہ موسمیات نے ساڑھے 6 ڈگری کا کم سے کم درجہ حرارت کس تندور سے رپورٹ کیا ہے؟ عوام کو جھوٹے درجہ حرارت رپورٹ کرنے کے پیچھے محکمہ موسمیات کا کیا ایجنڈا ہے؟

مالم جبّہ میں آج کم سے کم درجہ حرارت 0 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا۔ پھر محکمہ موسمیات نے ساڑھے 6 ڈگری کا کم سے کم درجہ حرارت کس تندور سے رپورٹ کیا ہے؟ عوام کو جھوٹے درجہ حرارت رپورٹ کرنے کے پیچھے محکمہ موسمیات کا کیا ایجنڈا ہے؟

سوات کے مشہور تفریحی مقام مالم جبّہ میں نصب

دونوں پرائیویٹ موسمی سٹیشن اس بات کی دلیل دیتے

ہیں کہ وہاں آج کم سے کم درجہ حرارت 0 سے 1 ڈگری

سینٹی گریڈ کے آس پاس تھا جبکہ مغربی ہواؤں کے زیرِ

اثر وہاں گیلی برفباری اور گلگت بلتستان اور شمالی

خیبر پختونخواہ میں 9000 فٹ سے بلند مقامات پر

باقاعدہ برفباری ریکارڈ کی گئی۔

سوال یہ ہے کہ جب سطح سمندر سے 8123 فٹ اور

8720 فٹ پر کم سے کم درجہ حرارت 1 سے 0 ڈگری تک

تھا تو محکمہ موسمیات نے 8500 فٹ کی بلندی پر

نصب اپنی رصدگاہ سے 6.5 ڈگری سینٹی گریڈ کا یہ بے

بنیاد کم سے کم درجہ حرارت کیسے رپورٹ کر دیا؟

(تصاویر 1 تا 4 دیکھیں)۔

 

 

اگر محکمہ موسمیات اتنی سچّی ہے تو کیوں جنوری

2022 کے آغاز سے مالم جبّہ میں نصب اپنا خودکار

موسمی سٹیشن آف لائن کیا ہوا ہے؟ (تصویر 5 دیکھیں)

سردیوں کا معمول سے قبل آغاز محکمہ موسمیات کیلئے

ایسا کیا خطرہ ہے جو کہ اس ادارے کو ٹھنڈ سے منسلک

موسمی واقعات چھپانے پر مجبور کرتا ہے؟ کیا ہمیں

دوبارہ محکمہ موسمیات کو یہ یاد دلانا پڑے گا کہ اپنا

مالم جبّہ کا خودکار موسمی سٹیشن فوری آن لائن کریں

اور ہمارے ٹیکس سے ملنے والی تنخواہیں حلال کریں؟

ایک اور سچائی جو محکمہ موسمیات نے عوام سے

چھپائی وہ یہ ہے کہ گزشتہ رات بابوسر میں 9363 فٹ

کی بلندی پر نصب محکمہ موسمیات کی رصدگاہ پر 1.5

انچ برفباری ریکارڈ کی گئی۔ محکمہ موسمیات نے بابوسر

سے 4.4 ملی میٹر برفباری کے برابر بارش تو رپورٹ کر

دی لیکن برفباری کی اصل مقدار جان بوجھ کر ویب

سائٹ پر رپورٹ نہیں کی۔ جانتے ہیں کیوں؟ کیونکہ

اکتوبر کے ماہ میں برفباری پاکستان میں سردیوں کے

معمول سے کافی قبل از وقت آغاز کی عکّاسی کرتی ہے،

جو کہ مصنوعی موسمیاتی تبدیلی یا گوبل وارمنگ کے

جھوٹے ایجنڈا سے مکمّل اختلاف رکھتا ہے۔ اور اس

جھوٹے ایجنڈا کی مد میں محکمہ موسمیات کو کروڑوں

ڈالر کی فنڈنگ بین الاقوامی تنظیموں سے بھیک کی

صورت میں ملتی ہے۔

About Taha Amerjee

Check Also

16 نومبر 2024 : ملک بھر کے رات کے درجہ حرارت میں کمی۔ کالام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 4 او زیادہ سے زیادہ 5.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ۔ ملک بھر کے درست درجہ حرارت جانئیے۔

مغربی ہواؤں کے سلسلہ کے گزرنے کے بعد ملک بھر کے رات کے درجہ حرارت …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے