تازہ ترین
Home / تازہ ترین موسمی صورتحال / ابتدائی پیشگوئی: اگلے ہفتے سے سندھ اور پنجاب میں مون سون کی تیز بارشوں کا آغاز متوقع

ابتدائی پیشگوئی: اگلے ہفتے سے سندھ اور پنجاب میں مون سون کی تیز بارشوں کا آغاز متوقع

⦿ موسم کا حال نے اپنے مدّاحوں کو اس وقت متوقع

مجموعی بارش کی صورتحال کا اندازہ دینے کیلئے

موسمیاتی ماڈلز ICON اور ECMWF، دونوں کی ہی

جانب سے تخمینہ بارش کی مقدار درج ذیل تصاویر میں

فراہم کر دی ہیں۔

⦿ پنجاب:

تمام موسمیاتی ماڈلز بالائی اور مشرقی پنجاب میں 29

یا 30 جون سے 3 یا 4 جولائی کے درمیان تیز بارشوں

کی پیشگوئی پر متّفق ہیں۔ تاہم موسم کا حال کے تجزیے

کے مطابق ماڈلز کے جانب سے بارش کی متوقع مقدار کا

تخمینہ اصل سے کافی کم بتایا جا رہا ہے۔ ہماری

پیشگوئی کے مطابق بالائی پنجاب میں تقریباً 50 سے

100 ملی میٹر بارش ہو سکتی ہے جبکہ سب سے زیادہ

بارش کے امکانات شمال مشرقی پنجاب (سیالکوٹ،

نارووال اور ملحقہ اضلاع) میں ہیں۔ اس دوران لاہور،

گوجرانوالہ، راولپنڈی اور اسلام آباد میں بھی نمایاں

مقدار میں بارش ہو سکتی ہے۔

⦿ سندھ:

موسمیاتی ماڈل ICON شدید سے انتہائی شدید بارشیں

یکم یا 2 جولائی سے 5 یا 6 جولائی کے درمیان دکھا رہا

ہے جبکہ ECMWF بھی گزرتے وقت کیساتھ اپنی متوقع

بارش کی مقدار میں اضافہ دکھا رہا ہے۔ جنوب اور

جنوب مشرقی سندھ میں 24 سے 36 گھنٹوں کے دوران

ہی 100 سے 200 ملی میٹر کی شدید ترین بارش ہو

سکتی ہے جس کے نتیجے میں حیدرآباد، میرپورخاص،

ٹھٹّھہ، بدین اور کراچی میں شہری سیلاب (urban

flooding) کا خدشہ موجود ہے۔

⦿ خیبر پختونخواہ:

شمال مشرقی خیبر پختونخواہ بشمول ہزارہ اور مالاکنڈ

میں کہیں کہیں تیز بارش ہو سکتی ہے جبکہ پشاور،

چترال اور کوہاٹ کے کم بلندی والے مقامات اور سابقہ

فاٹا کے ملحقہ اضلاع میں پر نسبتاً معتدل مقدار میں

بارش متوقع ہے۔ صوبے کے جنوبی علاقوں بشمول

وزیرستان، ڈی آئی خان اور بنّوں میں صرف چند مقامات

پر ہی تیز بارش کا امکان ہے۔

⦿ بلوچستان:

صوبے کے شمال مشرقی اور جنوب مشرقی علاقوں میں

تیز سے انتہائی تیز بارش کا امکان ہے تاہم اس وقت

زیادہ درستگی کیساتھ یہ پیشگوئی کر پانا مشکل ہے کہ

کہاں کتنی بارش ہوگی۔ اگلے چند دنوں میں مکمّل

پیشگوئی پوسٹ کی جاۓ گی، جس میں اس حوالے سے

مزید وضاحت کر دی جاۓ گی۔

⦿ عام خلاصہ:

شمالی بھارت پر ہوا کا کم دباؤ تشکیل پانے کا امکان ہے

جس کے نتیجے میں 28 یا 29 جون سے جولائی کے پہلے

ہفتے کے درمیان مون سون ہوائیں نمایاں شدّت کیساتھ

پنجاب، کشمیر اور خیبر پختونخواہ میں داخل ہونگی۔

چند دنوں کے بعد ہوا کا ایک اور کم دباؤ جنوب مغربی

راجھستان میں تشکیل پاۓ گا جو کہ سندھ کو متاثّر کر

سکتا ہے۔ تاہم یہ اب بھی ایک درمیانی رینج کی

پیشگوئی ہے۔ لہٰذا موسم کا حال اگلے ہفتے کے وسط میں

مزید تفصیلات پوسٹ کریگا۔

ہماری تفصیلی پیشگوئی اگلے ہفتے کے اختتام تک پوسٹ

کی جاۓ گی، لہٰذا ہمارے ہمراہ رہیے گا۔

About Taha Amerjee

Check Also

20 نومبر 2024 : ملک بھر کے رات کے درجہ حرارت میں بتدریج کمی ۔ سکردو 6- کے کم سے کم درجہ حرارت کے ساتھ آج ملک کا سرد ترین مقام۔ ملک بھر کے درست درجہ حرارت جانئیے۔

ملک بھر میں رات کے درجہ حرارت میں بتدریج کمی ہو رہی ہے ۔ آج …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے