تازہ ترین
Home / بلاگ / مئی 2022 میں ملک بھر میں درجہ حرارت معمول کے مطابق یا معمول سے کم رہے۔ کہیں بھی غور معمولی گرمی یا ہیٹ ویو نے متاثّر نہیں کیا

مئی 2022 میں ملک بھر میں درجہ حرارت معمول کے مطابق یا معمول سے کم رہے۔ کہیں بھی غور معمولی گرمی یا ہیٹ ویو نے متاثّر نہیں کیا

درجہ حرارت پر خصوصی رپورٹ (مئی 2022): مئی

2022 میں ملک میں کہیں بھی ہیٹ ویو نے متاثّر نہیں

کیا۔

اکّیسویں صدی کے گرم ترین مارچ اور اپریل میں سے

ایک گزرنے کے بعد مئی 2022 میں ملک کے زیادہ تر

حصّوں میں مجموعی طور پر درجہ حرارت 1981 تا

2010 پر مبنی اوسط کے آس پاس رہے۔ مئی کے پہلے

نصف حصّے میں گرمی معمول سے تھوڑا زیادہ رہی جبکہ

بالخصوص تیسرے ہفتے سے گرمی کی شدّت میں کمی

جبکہ درجہ حرارت معمول سے نمایاں حد تک کم رہے۔

البتّہ شمال مغربی خیبر پختونخواہ بشمول سابقہ فاٹا،

دیر، گلگت بلتستان اور مغربی اور جنوبی بلوچستان میں

درجہ حرارت معمول سے 2 سے 5 ڈگری ٹھنڈے رہے۔

🌡سندھ:

مجموعی طور پر کراچی، حیدرآباد، نوابشاہ، پڈعیدن،

سکّھر، جیکب آباد، لاڑکانہ اور موئنجو دڑو میں درجہ

حرارت معمول کے مطابق رہے۔ البتّہ بدین اور چھور میں

درجہ حرارت معمول سے 1 ڈگری ٹھنڈے رہے۔

سندھ میں کہیں بھی غیر معمولی گرمی نہیں پڑی۔

🌡اسلام آباد شہر میں بھی درجہ حرارت معمول کے

مطابق رہے اور کسی بھی قسم کی ہیٹ ویو نے متاثّر

نہیں کیا۔

🌡پنجاب:

راولپنڈی، مری، سیالکوٹ، جہلم، لاہور، فیصل آباد،

سرگودھا اور بہاولنگر میں درجہ حرارت معمول کے

مطابق رہے۔ البتّہ ڈی جی خان میں درجہ حرارت معمول

سے 2 ڈگری زیادہ جبکہ ملتان، بہاولپور اور خانپور میں

درجہ حرارت معمول سے 1 ڈگری زیادہ رہے۔

صوبے بھر میں کہیں بھی گرمی کی لہر نے متاثّر نہیں

کیا۔

🌡خیبر پختونخواہ:

پشاور میں درجہ حرارت معمول کے مطابق رہے۔ ڈی آئی

خان میں معمول سے 1 ڈگری زیادہ جبکہ ایبٹ آباد،

بالاکوٹ، سیدو شریف اور چترال میں درجہ حرارت

معمول سے 1 سے 1.5 ڈگری ٹھنڈے رہے۔

سابقہ فاٹا بشمول پاراچنار اور بالائی دیر میں موسم

باقاعدہ سے ٹھنڈا رہا جہاں پاراچنار میں کم سے کم

درجہ حرارت معمول سے 5.8 ڈگری کم جبکہ زیادہ سے

زیادہ درجہ حرارت معمول سے 3 ڈگری ٹھنڈے رہا۔ دیر

میں بھی کم سے کم درجہ حرارت معمول سے 2.6 ڈگری

کم جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت معمول سے 1.2

ڈگری کم رہا۔

🌡گلگت بلتستان / آزاد کشمیر:

گلگت، گوپس، سکردو اور استور میں درجہ حرارت

معمول سے 1 سے 2 ڈگری کم رہے۔

مظفّرآباد، گڑھی دوپٹّہ اور کوٹلی میں درجہ حرارت

معمول سے 1 ڈگری کم رہے۔

🌡بلوچستان:

مجموعی طور پر صوبے بھر میں درجہ حرارت معمول

سے کم رہے جبکہ مئی کے تیسرے اور چوتھے ہفتے میں

مغربی ہواؤں کے سلسلوں کے باعث نمایاں حد تک کم

رہے۔

کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت معمول کے قریب

جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت معمول سے 2 ڈگری

کم رہے۔ قلّات میں درجہ حرارت معمول سے 1 ڈگری کم،

بارکھان معمول کے مطابق، خضدار معمول سے 1 ڈگری

کم، پنجگور معمول سے 1 ڈگری کم، سبّی معمول کے

مطابق، ژوب معمول کے مطابق جبکہ بیلا میں معمول

سے 1 ڈگری کم رہے۔

مغربی بلوچستان میں دالبندین میں کم سے کم درجہ

حرارت معمول سے 1.7 ڈگری کم جبکہ زیادہ سے زیادہ

درجہ حرارت معمول سے 3 ڈگری کم رہے۔ نوکنڈی میں

کم سے کم درجہ حرارت معمول سے 2.9 ڈگری کم جبکہ

زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت معمول سے 1.7 ڈگری کم

رہے۔

مکران ڈویژن میں پسنی، اورماڑا اور جیوانی میں کم

سے کم اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت معمول سے 1.5

سے 3 ڈگری کم رہے۔ تربت میں بھی درجہ حرارت معمول

سے 2 ڈگری کم رہے۔

About Taha Amerjee

Check Also

20 نومبر 2024 : ملک بھر کے رات کے درجہ حرارت میں بتدریج کمی ۔ سکردو 6- کے کم سے کم درجہ حرارت کے ساتھ آج ملک کا سرد ترین مقام۔ ملک بھر کے درست درجہ حرارت جانئیے۔

ملک بھر میں رات کے درجہ حرارت میں بتدریج کمی ہو رہی ہے ۔ آج …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے