تازہ ترین
Home / تازہ ترین موسمی صورتحال / ماہانہ پیشگوئی (مئی 2022): گرمی کی لہریں متاثّر کرینگی جس کے بعد پری مون سون بارشوں کا آغاز متوقع (معمول سے ایک ماہ قبل!)

ماہانہ پیشگوئی (مئی 2022): گرمی کی لہریں متاثّر کرینگی جس کے بعد پری مون سون بارشوں کا آغاز متوقع (معمول سے ایک ماہ قبل!)

خلاصہ:

⏺️ کشمیر کے علاوہ پاکستان کے زیادہ تر حصّوں میں

بارشیں معمول سے کم ہونگی۔

⏺️ پاکستان بھر میں درجہ حرارت معمول سے زیادہ

رہینگے۔ مئی کے دوسرے اور تیسرے ہفتے کے درمیان

گرمی کی کم از کم ایک لہر متاثّر کر سکتی ہے جو کہ

تقریباً ایک ہفتے تک جاری رہیگی۔

⏺️ ماہ کے آخری دس دنوں میں شدید موسمی

صورتحال (طاقتور آندھیاں اور ژالہ باری) رونما ہو سکتے

ہیں۔

✅ طویل مدّت پر پیشگوئی فراہم کرنے والے جدید ترین

موسمی ماڈل ریپڈ ای سی ایم ڈبیلو ایف کی مدد سے

موسم کا حال نے مئی 2022 کی یہ ماہانہ پیشگوئی تیّار

کی ہے۔

تفصیلات:

🌩️🌀 اس مہینے مغربی ہواؤں کے 2 سے 3 سلسلے

متوقع ہیں، جن میں سے ایک سے دو سلسلے مہینے کے

آخری دس دنوں میں پہنچنے والی پری مون سون ہواؤں

کیساتھ ٹکرا سکتے ہیں، جس کے سبب خیبر پختونخواہ

کے زیادہ تر علاقوں، سابقہ فاٹا، پنجاب، شمالی اور

مغربی سندھ میں کہیں کہیں جبکہ بلوچستان کے

ساحلی اور مغربی علاقوں کے علاوہ زیادہ تر حصّوں

میں طاقتور یا شدید گرج چمک کے طوفانوں کے تشکیل

پانے کا سبب بن سکتے ہیں۔ تصویر 1 دیکھیں۔

یاد رہے کہ شدید گرج چمک کے طوفان سے منسلک

موسمی انتباہ اس وقت عائد کی جاتی ہے جب آندھی

کی رفتار 90 کلومیٹر فی گھنٹہ سے تجاوز کرنے کا

امکان ہو، جو کہ مئی کے لحاظ سے غیر معمولی بات

نہیں۔

⦿ اگلے ہفتے کا موسم؟

مئی کے پہلے ہفتے میں ملک کے زیادہ تر حصّوں میں

درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہیں گے۔ تاہم عید کے

دنوں میں متوقع مغربی ہواؤں کے سلسلوں کی وجہ سے

پاکستان کے شمالی اور مغربی حصّوں میں گرد کے

طوفان اور گرج چمک کیساتھ بارش ہو سکتی ہے۔ مئی

کے دوسرے ہفتے کے آغاز سے گرمی کی لہر متوقع ہے،

جس کے سبب ایک مرتبہ پھر زیادہ سے زیادہ درجہ

حرارت معمول سے 6 سے 9 ڈگری زیادہ ہو جائینگے اور

وسطی اور مغربی سندھ میں 50 سے 52 ڈگری سینٹی

گریڈ تک پہنچ سکتے ہیں! اسکے بعد پری مون سون کی

نمی والی ہواؤں کے سبب شدید حبس والی گرمی شروع

ہو جاۓ گی، جس کے باعث مئی کے تیسرے ہفتے تک

محسوس کئے جانے والے درجہ حرارت خاصے بڑھ

جائینگے۔

مئی کے چوتھے ہفتے میں درجہ حرارت معمول کے آس

پاس یا معمول سے تھوڑے کم رہنے کا امکان ہے۔

🌧️ بارشوں کی کیا صورتحال ہوگی؟

ملک کے زیادہ تر علاقوں میں بارشیں معمول سے کم

ہونے کا امکان ہے، سواۓ شمال مشرقی خیبر پختونخواہ

اور آزاد کشمیر کے جہاں معمول کے مطابق بارشوں کا

امکان ہے۔ مئی میں زیادہ تر بارشیں “ہٹ اور مس” کی

بنیاد پر ہونگی۔ پری مون سون اور مغربی ہواؤں کے

ٹکراؤ سے بننے والے گرج چمک کے طوفان اور ان سے

منسلک بارشیں سندھ اور بلوچستان کے بعض علاقوں

میں معمول سے زیادہ ہو سکتی ہیں۔ (تصویر 2 دیکھیں)

🌡️🔥 درجہ حرارت کی صورتحال کیا ہوگی؟

مہینے کا پہلا نصف حصّہ انتہائی گرم (معمول سے 4 سے

6 ڈگری زیادہ) اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ 15 سے 21

مئی کے درمیان حبس والا موسم شروع ہونے کی توقع

ہے۔ مہینے کے آخری 10 دنوں میں خلیجِ بنگال سے نمی

والی ہواؤں کی آمد کے سبب موسم گرم (معمول سے 1

سے 3 ڈگری زیادہ) اور مرطوب ہو جانے کی توقع ہے۔

🌡️ اوسطاً درجہ حرارت کیا ہونگے؟

پنجاب کے میدانی علاقوں، خیبر پختونخواہ، شمالی

سندھ اور بلوچستان کے مشرقی صحراؤں میں درجہ

حرارت معمول سے 2 سے 4 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ

رہینگے۔ کشمیر، گلگت بلتستان، شمالی خیبر پختونخواہ

کے پہاڑوں اور بلوچستان کے بلند مقامات میں درجہ

حرارت معمول سے 1 سے 3 ڈگری زیادہ رہنے کی توقع

ہے۔ (تصاویر 3 اور 4 دیکھیں)

سندھ اور مکران کے ساحلی علاقوں میں درجہ حرارت

معمول کے مطابق یا معمول سے 2 ڈگری زیادہ رہنے کا

امکان ہے۔ (تصاویر 3 اور 4 دیکھیں)۔

محکمہ موسمیات کے من گھرٹ اور جھوٹے درجہ

حرارت پر ہرگز یقین نہ کریں اور اپنے شہر کے اصل

درجہ حرارت جاننے کیلئے ہمارے ہمراہ رہیں!

⚠️ خبردار! طاقتور اور شدید طوفانِ بادوباران کے سبب

متواتر روانی سے آسمانی بجلی گرنے، دن کی گرمی کے

بعد طاقتور آندھی چلنے، طویل دورانئے کیلئے شدید ژالہ

باری اور انتہائی شدید بارش ہونے کے خدشات کو رد

نہیں کیا جا سکتا۔

درج بالا موسمی واقعات رونما ہونے کے سب سے زیاده

امکانات خطّہٰ پوٹھوہار (بشمول راولپنڈی ڈویژن)،

سرگودھا اور ڈی جی خان ڈویژن، صوابی، ہزارہ اور

مانسہرہ کے علاقوں، وادیِ پشاور اور جنوبی آزاد کشمیر

میں ہیں (پہلی تصویر دیکھیں)۔

⦾ ہمارے فیس بک پیج کو لائک کریں، اینڈرائڈ ایپ

(Mosam) ڈاؤنلوڈ کریں اور پورے ماہ کی پیشگوئی

مہینے کے آغاز میں حاصل کریں! موسمی انتباہ، تازہ

ترین موسمی صورتحال اور روزانہ کی بنیاد پر حقیقی

درجہ حرارت سے باخبر رہنے کیلئے ہمارے ہمراہ رہیں۔

About Taha Amerjee

Check Also

20 نومبر 2024 : ملک بھر کے رات کے درجہ حرارت میں بتدریج کمی ۔ سکردو 6- کے کم سے کم درجہ حرارت کے ساتھ آج ملک کا سرد ترین مقام۔ ملک بھر کے درست درجہ حرارت جانئیے۔

ملک بھر میں رات کے درجہ حرارت میں بتدریج کمی ہو رہی ہے ۔ آج …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے