تازہ ترین
Home / تازہ ترین موسمی صورتحال / پیشنگوئی (اگلے 7 دن): آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کی نوید! درجہ حرارت میں 6 سے 8 ڈگری کمی متوقع

پیشنگوئی (اگلے 7 دن): آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کی نوید! درجہ حرارت میں 6 سے 8 ڈگری کمی متوقع

پیشنگوئی (اگلے 7 دن): اچّھی خبر! پاکستان کے مختلف

علاقوں بشمول پنجاب، سندھ، خیبر پختونخواہ اور

بلوچستان میں گرج چمک کیساتھ اور بارش کی نوید!

ابر آلود موسم رہنے اور  زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت

میں 6 سے 8 ڈگری کمی متوقع!

⦿ کب ہونا ہے؟

16 اپریل  رات 9 بجے سے 23 اپریل رات 9 بجے تک۔

⦿ کہاں ہونا ہے؟

ملک بھر میں موسمی سرگرمیاں رونما ہونے کا امکان!

صوبائی سطح پر گرج چمک کے طوفان بننے کے

امکانات:

بلوچستان کے 60 فیصد علاقے خیبر پختونخواہ، گلگت

بلتستان، بالائی پنجاب اور آزاد کشمیر کے 90 فیصد

علاقے جنوبی پنجاب کے 50 فیصد علاقے سندھ کے 30

فیصد علاقے متاثر ہونے کا امکان۔ خیبر پختونخواہ،

گلگت بلتستان اور کشمیر کے پہاڑوں پر 9000 فٹ سے

بلند مقامات پر شدید برفباری کا امکان۔

⦿ کیا ہونا ہے؟

مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ طاقتور گرد کے

طوفان، ژالہ باری، وقفے وقفے سے تیز   بارش اور

آسمانی بجلی گرنے کی توقع۔ 

تفصیلات:

⦾ بلوچستان میں آج رات پورے صوبے میں مطلع ابر

آلود ہے جس کے نتیجے میں رات نسبتاً گرم رہنے کے

ساتھ چند ایک مقامات پر گرج چمک کے طوفان بن

سکتے ہیں۔ اگلے 2 سے 3 دنوں کے دوران صوبہ

بلوچستان کے 70 فیصد علاقوں میں جنوب مغرب

(مکران ڈویژن) سے صوبے کے مشرقی اور شمالی حصّوں

(کوئٹہ، قلّات اور ژوب ڈویژنز) تک گرج چمک کے ساتھ

بارش کے کم از کم 1 سے 2 سلسلے متاثر کر سکتے ہیں۔

صوبے کے جنوبی علاقوں میں کہیں کہیں گرج چمک کے

طوفان بننے کے امکانات ہیں۔ درجہ حرارت میں 6 سے

10 سینٹی گریڈ تک کمی ممکن ہے! ہرنائی اور بارکھان

کے علاقوں میں خاصی تیز بارش بھی ہو سکتی ہے،

جس کے باعث زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 

معمول کے آس پاس آ جائینگے۔ سبّی، لورالائی، قلعہ

سیف اللّه، ژوب، بارکھان اور ڈیرہ بگٹی کے علاقوں

سمیت مشرقی بلوچستان میں ژالہ باری کے زیادہ

امکانات ہیں۔ کوئٹہ میں گرج چمک کے ساتھ بارش

ہوسکتی ہے اور اتوار کو تیز ہوائیں چلیں گی۔ پیر اور

منگل کو شہر میں زیادہ سے زیادہ ہواؤں کی رفتار 65

کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ سکتی ہے۔ 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

⦾ پنجاب:

پیر اور بدھ کے درمیان مختلف مقامات پر گرد اور گرج

چمک کے طوفانوں کے ساتھ ہلکی سے معتدل بارش اور 

ساتھ 80 سے 100 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے

آندھی چل سکتی ہے۔ اس کے ساتھ صوبے کے مغربی

علاقوں بالخصوص ڈی جی خان، لیّہ، بھکّر اور سرگودھا

کے علاقوں میں ژالہ باری کا امکان ہے۔ راولپنڈی، اسلام

آباد، چکوال، اٹک، فیصل آباد، لاہور، سیالکوٹ،

گوجرانوالہ اور ملحقہ علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ

بارش کے کم از کم 2 سلسلے جبکہ ملتان، ساہیوال اور

بہاولپور میں کم از کم 1 سلسلہ ممکن ہے۔ رحیم یار خان،

اٹک، میانوالی، چکوال، بھکّر، لیّہ، ڈی جی خان اور

سرگودھا کے علاقوں میں شدید طوفان کے باعث بڑے

حجم کے اولے پڑنے اور طویل دورانئیے کی ژالہ باری

متوقع ہے۔ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں 4 سے 6

ڈگری سینٹی گریڈ تک کمی  متوقع ہے۔ پنجاب کے

جنوب مغربی حصوں بشمول راجنپور، ڈی جی خان اور

ملحقہ علاقوں میں گرج چمک کے طوفان بننے کا عمل

اتوار کی شام یا رات کے اوقات تک ممکن ہے۔

خیبر پختونخواہ اور آزاد کشمیر:

پیر کی رات سے بدھ یا جمعرات کی رات تک سابقہ فاٹا،

پشاور، کوہاٹ، بنّوں، مردان، لکّی مروت اور ڈی آئی خان

سمیت صوبے بھر میں شام یا رات میں گرج چمک کے کم

از کم 2 سلسلے متوقع ہیں۔ مردان، چارسدّہ اور ملحقہ

اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ 100 کلومیٹر فی گھنٹہ

سے زیادہ رفتار سے آندھی چل سکتی ہے۔ گرج چمک کے

طاقتور طوفان متوقع ہیں، جن کے سبب خاص طور پر

ہزارہ، مالاکنڈ، سوات، کالام، دیر اور چترال کے علاقوں

میں انتہائی تیز بارش کے ساتھ طویل ژالہ باری اور

آسمانی بجلی گرنے کا خدشہ موجود ہے۔ صوبے میں

9000 فٹ سے بلند مقامات (بشمول بابوسر) پر شدید

برفباری متوقع ہے۔ خیبر پختونخواہ بشمول وادیِ کاغان،

کالام اور مالم جبّہ کے علاقوں میں کافی اچھی مقدار

میں بارش اور برفباری ہو سکتی ہے۔ میرپور، بھمبر،

کوٹلی اور ڈڈیال کے علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ تیز

ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ راولاکوٹ، مظفّرآباد اور وادیِ

نیلم کے علاقوں میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا

امکان ہے۔

⦾ سندھ:

اتوار سے منگل کی درمیانی شب کے بیچ لاڑکانہ، دادو،

جیکب آباد، نوشہرو فیروز، جامشورو، حیدرآباد اور

نوابشاہ کے علاقوں میں مختلف مقامات پر گرج چمک

کے ساتھ اولے پڑنے اور بارش متوقع ہے۔ گرد کے طوفان

کے ساتھ مٹر کے دانوں جتنے اولے اور چند مقامات پر تیز

بارش کا امکان ہے۔ کراچی، بدین، ٹھٹّھہ اور ملحقہ

علاقوں سمیت صوبے کے بیشتر حصّوں میں مطلع جزوی

طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ اس دوران پورے صوبے

میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں 3 سے 6 ڈگری

سینٹی گریڈ کمی متوقع ہے۔

About w3badmin

Check Also

20 نومبر 2024 : ملک بھر کے رات کے درجہ حرارت میں بتدریج کمی ۔ سکردو 6- کے کم سے کم درجہ حرارت کے ساتھ آج ملک کا سرد ترین مقام۔ ملک بھر کے درست درجہ حرارت جانئیے۔

ملک بھر میں رات کے درجہ حرارت میں بتدریج کمی ہو رہی ہے ۔ آج …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے