Home / تازہ ترین موسمی صورتحال / پیشگوئی (اگلے 7 دن): کاشتکاروں کیلئے خوشخبری! مطلع زیادہ تر صاف اور موسم خشک اور گرم رہیگا۔ وسطی اور مغربی سندھ میں پارا 46 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔

پیشگوئی (اگلے 7 دن): کاشتکاروں کیلئے خوشخبری! مطلع زیادہ تر صاف اور موسم خشک اور گرم رہیگا۔ وسطی اور مغربی سندھ میں پارا 46 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔

اطلاق؟

3 اپریل رات 9 بجے سے 11 اپریل شام 5 بجے تک۔

کیا ہونا ہے؟

پیر کے روز (آج) سے گرمی کی لہر دوبارہ شروع ہونے کا امکان

ہے۔ پاکستان بھر میں مطلع زیادہ تر صاف رہیگا۔ رواں ہفتے کے

اختتام پر مغربی ہواؤں کا ایک سلسلہ گلگت بلتستان، شمالی خیبر پختونخواہ

اور شمالی آزاد کشمیر میں چند ایک مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش/

برفباری کا سبب بن سکتا ہے۔

کہاں ہونا ہے؟

ملک بھر میں۔

تفصیلات:

⦿ سندھ:

موسم شدید گرم اور خشک رہیگا جبکہ اپریل کے دوسرے ہفتے تک درجہ

حرارت اپریل کے تاریخی گرم ترین درجہ حرارت کے آس پاس منڈلا

رہے ہونگے! دادو، نوابشاہ اور ملحقہ علاقوں میں جمعرات یا جمعہ تک

زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 44 سے 46 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کی

توقع ہے! اگلے 4 سے 5 دنوں کے دوران درجہ حرارت میں 3 سے 4

ڈگری اضافہ متوقع ہے۔ صوبے کے شمالی علاقوں بشمول سکّھر میں

بھی ہفتے کے اختتام تک پارا 41 سے 43 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ

سکتا ہے۔

کراچی میں دن کے وقت جنوب مغرب کی سمت سے تیز سمندری

ہوائیں چلنے کا امکان ہے جن کی رفتار 40 سے 60 کلومیٹر فی گھنٹہ

تک پہنچ سکتی ہے۔ چنانچہ کراچی میں رواں ہفتے درجہ حرارت معمول

کے آس پاس رہنے کا امکان ہے۔

⦿ بروز ہفتہ مغربی ہواؤں کا ایک کمزور سلسلہ متوقع ہے، تاہم نمی والی

ہواؤں کی حمایت نہ ہونے کے سبب کوئی خاص گرج چمک کے

طوفان بننے کے امکانات نہیں۔ خیبر پختونخواہ کے شمالی علاقوں،

گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے چند پہاڑی علاقوں میں ہلکی بارش/

برفباری ہو سکتی ہے۔ ان علاقوں میں بھی جمعہ تک درجہ حرارت

میں 3 سے 5 ڈگری اضافہ ہونے کا امکان ہے، جبکہ ہفتے کے اختتام

تک مطلع جزوی طور پر یا زیادہ تر ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔

⦿ پنجاب اور خیبر پختونخواہ:

رواں ہفتے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ

کا اضافہ متوقع ہے۔ گندم کی فصل کی کٹائی کیلئے اگلے 10 دنوں تک

متوقع صاف موسم نہایت مفید ہوگا۔ راولپنڈی، اسلام آباد اور چکوال

کے علاقوں میں رواں ہفتے کے اختتام تک زیادہ سے زیادہ درجہ

حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ لاہور، گوجرانوالہ، پشاور اور

کوہاٹ کے علاقوں میں درجہ حرارت 37 سے 39 ڈگری سینٹی گریڈ

تک پہنچ سکتا ہے۔

جنوبی اور وسطی پنجاب بشمول فیصل آباد، ملتان، ساہیوال، سرگودھا،

بہاولپور اور ڈی جی خان کے علاقوں میں انتہائی گرم موسم جاری رہیگا

جہاں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 سے 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک

پہنچنے کا امکان ہے۔

ڈی آئی خان میں درجہ حرارت 39 سے 41 ڈگری تک رہنے کی توقع

ہے۔

⦿ بلوچستان:

صوبے بھر میں موسم صاف اور خشک رہیگا جبکہ ہوائیں چلتی رہینگی۔

راتوں میں ٹھنڈ جبکہ دن میں گرمی ہوگی اور ہوا چلے گی۔ صوبے کے

شمال مشرقو حصّوں میں درجہ حرارت میں 5 سے 8 ڈگری کا نمایاں

اضافہ متوقع ہے جس کے سبب درجہ حرارت موجودہ معمول کے آس

پاس سے بڑھ کر معمول سے 6 سے 8 ڈگری زیادہ ہو جائینگے! کوئٹہ میں

جمعرات/ جمعہ تک زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 28 ڈگری تک پہنچ

سکتا ہے۔ تربت میں بھی درجہ حرارت جمعرات تک 40 ڈگری کے

آس پاس رہیں گے تاہم ہفتے کے اختتام کے قریب زیادہ سے زیادہ

درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔

About Taha Amerjee

Check Also

2 جون 2026 :نوکنڈی 47.5ڈگری سینٹی گریڈ کے ساتھ ملک کا گرم ترین شہر، بلوچستان اور سندھ میں شدید گرمی برقرار، اپنے شہر کے درست درجہ حرارت جانئیے

ملک کے بیشتر علاقوں میں گرم اور خشک موسم برقرار رہا جبکہ سندھ، جنوبی پنجاب …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے