اپریل 2022 اور رمضان المبارک کی پیشگوئی: گرم اور انتہائی خشک
موسم جاری رہیگا۔
🌧 پاکستان بھر میں بارشیں معمول سے کم ہونگی۔
🌡درجہ حرارت معمول سے زیادہ یا کافی زیادہ رہینگے!
🌪 طاقتور آندھیاں اور ژالہ باری متوقع ہے۔
جدید موسمیاتی ماڈل ریپڈ ای سی ایم ڈبلیو ایف کی مدد سے موسم کا حال
نے اپریل 2022 اور رمضان المبارک کی یہ ماہانہ پیشگوئی تیار کی ہے۔
تفصیلات:
⦿ اس ماہ مغربی ہواؤں کے 2 سے 4 سلسلے متوقع ہیں، جن میں سے
کم از کم ایک سلسلہ خیبر پختونخواہ بشمول سابقہ فاٹا، پنجاب، آزاد کشمیر اور
شمالی بلوچستان میں کہیں کہیں طاقتور یا شدید گرج چمک کے طوفانوں کا
سبب بن سکتا ہے۔
⦿ ملک کے شمالی اور مغربی حصّوں میں بارشیں معمول سے کم جبکہ
جنوبی حصّوں بشمول سندھ اور بلوچستان کے زیادہ تر علاقوں میں بارشیں
معمول سے انتہائی کم ہونے کا امکان ہے۔ تصاویر 1 اور 2 دیکھیں۔
⦿ خطّہٰ پوٹھوہار، شمالی خیبر پختونخواہ کے میدانی علاقوں (پشاور، مردان،
کوہاٹ اور ملحقہ علاقوں)، اور خیبر پختونخواہ اور پنجاب کے وسطی میدانی
علاقوں بشمول بنّوں، سرگودھا، میانوالی، خوشاب اور فیصل آباد کے
علاقوں میں مغربی ہواؤں کے زیرِ اثر 1 سے 2 طاقتور گرج چمک کے
طوفان بننے اور تیز آندھی چلنے کے امکانات موجود ہیں، جبکہ کم از کم
ایک مرتبہ ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔ جنوب مغربی اور جنوبی پنجاب
بشمول ملتان میں 1 طاقتور آندھی کے متاثر کرنے کے 30 فیصد
امکانات موجود ہیں۔
⦿ ملک کے بالائی نصف حصّے بشمول خطّہٰ پوٹھوہار، اٹک، صوابی،
ہزارہ بشمول ایبٹ آباد، وادیِ پشاور اور جنوبی آزاد کشمیر میں گرج چمک
کے انتہائی طاقتور یا شدید طوفان بننے کے 70 فیصد تک امکانات ہیں
جن میں متواتر روانی کیساتھ آسمانی بجلی گرنے، دن بھر کی گرمی کے بعد
شام یا رات میں تیز آندھی چلنے اور شدید ژالہ باری جیسے خدشات سرِ
فہرست ہو سکتے ہیں۔
⦿ کم از کم اگلے 10 دنوں تک موسم شدید گرم اور خشک رہیگا۔
⦿ پاکستان کے زیادہ تر علاقوں میں درجہ حرارت معمول سے زیادہ یا
کافی زیادہ رہیں گے۔ پنجاب، خیبر پختونخواہ، شمالی سندھ اور بلوچستان کے
مشرقی میدانی علاقوں میں اوسطاً درجہ حرارت معمول سے 3 سے 6
ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کی توقع ہے۔ کشمیر، گلگت بلتستان،
بلوچستان کے بلند مقامات اور سندھ اور بلوچستان کے ساحلی علاقوں
بشمول کراچی اور گوادر میں اوسطاً درجہ حرارت معمول سے 2 سے 4
ڈگری سینٹی گریڈ تک زیادہ ہو سکتے ہیں۔ تصاویر 3 اور 4 دیکھیں۔
⦿ ابر آلودگی اور ہوا میں نمی کا تناسب معمول سے کم رہیگا، جبکہ رواں
ماہ مطلع زیادہ تر صاف اور دھوپ رہنے کا امکان ہے۔
⦿ ملک کے زیادہ تر حصّوں میں ہواؤں کی رفتار معمول سے زیادہ
رہنے کی توقع ہے، جبکہ زیادہ تر اوقات ہوا مغرب کی سمت سے چلے
گی۔
⦾ ہمارے فیس بک پیج کو لائک کر کے اسکا حصّہ بنیں اور پورے ماہ
کی پیشگوئی مہینے کے آغاز میں ہی حاصل کریں! مزید تفصیلات کیلئے
ہمیں فالو کریں یا ہماری ایپ Mosam ڈاؤنلوڈ کریں۔