تازہ ترین
Home / بلاگ / کراچی: آج کم سے کم درجہ حرارت میں 4 ڈگری کی ہیرا پھیری! محکمہ موسمیات عوام سے جھوٹ بولنا بند کرے

کراچی: آج کم سے کم درجہ حرارت میں 4 ڈگری کی ہیرا پھیری! محکمہ موسمیات عوام سے جھوٹ بولنا بند کرے

کراچی: گزشتہ روز زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں 2.5 ڈگری کی ہیرا

پھیری کر کے جہاں محکمہ موسمیات نے مارچ کے گرم ترین درجہ

حرارت کا جھوٹا ریکارڈ بنانے کی کوشش کی، وہیں آج صبح کراچی ائیرپورٹ

کے کم سے کم درجہ حرارت کو 23.7 ڈگری (اصل سے 3.5 ڈگری

زیادہ!) رپورٹ کر کے ڈھٹائی کیساتھ من چاہے اور مکمّل جھوٹ پر

مبنی درجہ حرارت رپورٹ کرنے کی روایت کو برقرار رکھا! یہاں تک کہ

آج تو محکمہ موسمیات کے اپنے ذرائع نے ہی انہیں جھوٹا ثابت کر

دیا۔ درج ذیل تصاویر دیکھیں: 

آج صبح 6 بجے محکمہ موسمیات نے خود کراچی ائیرپورٹ سے 21 ڈگری

کی ریڈنگ اپنے میٹار پر شائع کی۔ ائیرپورٹ کے ساتھ رہائشی علاقے

میں نصب پرائیویٹ موسمی سٹیشن پر بھی آج صبح کم سے کم درجہ

حرارت 22 ڈگری سے زیادہ نہیں، جیسا کہ آپ درج ذیل تصویر میں

دیکھ سکتے ہیں: 

جب ایک رہائشی علاقے میں لگا موسمی سٹیشن بھی سیمنٹ کی چھت

پر 22 ڈگری تک گر جاۓ  تو یہ کسی صورت ممکن نہیں کہ شہری

عمارات اور سڑکوں سے دور بطور معیار نصب محکمہ موسمیات کے درجہ

حرارت ناپنے والے آلات پر درجہ حرارت 23.7 ڈگری ریکارڈ ہو۔

محکمہ موسمیات آر ایم سی کراچی نے جان بوجھ کر اصل سے زیادہ گرمی

دکھانے کیلئے 23.7 ڈگری کا یہ من گھرٹ درجہ حرارت اپنی ویب

سائٹ پر رپورٹ کیا۔ 

آج بات یہیں تمام نہیں ہوتی۔ جب تک گرمی کی لہر برقرار تھی،

محکمہ موسمیات کے تمام خودکار موسمی سٹیشن بغیر کسی مسئلے کے آن

لائن رہے۔ لیکن جوں ہی مغربی ہواؤں کے سلسلے کے متاثّر کرنے

کے سبب مغربی بلوچستان کے درجہ حرارت نمایاں کمی واقع ہوئی اور

وہ اپنے معمول سے ٹھنڈے ہو گئے، محکمہ موسمیات نے فی الفور

اپنے خودکار موسمی سٹیشن آف لائن کر دئیے تاکہ وہ درجہ حرارت میں

اپنی مرضی کی ہیرا پھیری کر کے انھیں معمول سے زیادہ ہی رپورٹ

کرتے رہیں: 

 

یہ بد سلوکی آج مغربی بلوچستان میں دالبندین اور خاران میں نصب

خودکار موسمی سٹیشنوں کیساتھ کی گئی، جنھیں پہلے ہی محکمہ موسمیات

نے اصل سے 4 ڈگری زیادہ درجہ حرارت رپورٹ کرنے کیلئے چھیڑا ہوا

ہے۔ 

محکمہ موسمیات کا کام اب محض عوام کو درجہ حرارت کے نام پر

جھوٹ پر مبنی معلومات فراہم کرنے تک ہی محدود ہے، جس میں ہر

طریقے سے درجہ حرارت میں ہیرا پھیری کر کے زیادہ سے زیادہ گرمی

دکھانے کا ایجنڈا سرِ فہرست ہے تاکہ گلوبل وارمنگ کے سیاسی

جھوٹ میں شامل ہو کر زیادہ سے زیادہ فنڈنگ وصول کریں۔

اگر آپ روزانہ کی بنیاد پر اپنے شہر کے حقیقی درجہ حرارت سے باخبر

رہنا  چاہتے ہیں تو روزانہ کے درجہ حرارت کا ٹیب وزٹ کریں اور

ہماری ایپ Mosam ڈاؤنلوڈ کریں۔ دوسری جانب محکمہ موسمیات

سے ہماری ڈیمانڈ ہے کہ خودکار موسمی سٹیشن آف لائن کرنے سے گریز

کریں، جو کہ بین الاقوامی تنظیموں کی فنڈنگ سے لگاۓ گئے ہیں اور

ہمارے ٹیکس کے پیسوں سے آپکے ادارے کی تنخواہیں آتی ہیں۔ لہٰذا

عوام کو بیوقوف بنانے سے پرہیز کریں۔ 

دین ایمان بیچ کر اس عارضی دنیا میں آپ کو ڈالر مل جائیں گے مگر

آپ کی آخرت مکمّل برباد ہوگی۔ خدا کا خوف کریں اور سچ بولیں! 

 

About Taha Amerjee

Check Also

20 نومبر 2024 : ملک بھر کے رات کے درجہ حرارت میں بتدریج کمی ۔ سکردو 6- کے کم سے کم درجہ حرارت کے ساتھ آج ملک کا سرد ترین مقام۔ ملک بھر کے درست درجہ حرارت جانئیے۔

ملک بھر میں رات کے درجہ حرارت میں بتدریج کمی ہو رہی ہے ۔ آج …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے