تازہ ترین
Home / تازہ ترین موسمی صورتحال / پیشگوئی (اگلے 7 دن): موسم خشک اور گرم رہیگا۔ ہفتے کے اختتام تک مارچ کے گرم ترین درجہ حرارت کے ریکارڈ کے ٹوٹنے کا خدشہ۔ بالائی پاکستان میں گرج چمک کیساتھ بارش متوقع

پیشگوئی (اگلے 7 دن): موسم خشک اور گرم رہیگا۔ ہفتے کے اختتام تک مارچ کے گرم ترین درجہ حرارت کے ریکارڈ کے ٹوٹنے کا خدشہ۔ بالائی پاکستان میں گرج چمک کیساتھ بارش متوقع

⦿ کہاں ہونا ہے؟

ملک بھر میں۔

⦿ اطلاق؟

22 مارچ صبح 9 بجے سے 30 مارچ رات 9 بجے تک۔

⦿ کیا ہونا ہے؟

تیز دھوپ اور گرم درجہ حرارت متوقع ہیں۔ بدھ یا

جمعرات کو مغربی ہواؤں کا ایک کمزور سلسلہ متوقع

ہے، تاہم زیریں ملک میں درجہ حرارت میں مزید 6 سے 8

ڈگری سینٹی گریڈ اضافے کا امکان ہے۔ ہفتے کے اختتام

پر سب سے زیادہ گرمی ہوگی، جب مغربی ہواؤں کے

دوسرے سلسلے کی آمد متوقع ہوگی۔

تفصیلات:

⦿ بلوچستان:

رواں ہفتے ہوائیں چلیں گی جبکہ صوبائی دارلحکومت

کوئٹہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 22 سے 26

ڈگری سینٹی گریڈ (معمول سے 3 سے 7 ڈگری تک زیادہ)

رہنے کی توقع ہے جو کہ اگلے ہفتے شمال مغرب کی سمت

سے 65 کلومیٹر فی گھنٹہ تک کی ہواؤں کیساتھ 17 سے

20 ڈگری سینٹی گریڈ (معمول کے آس پاس) آ جاۓ گا۔

تربت میں بھی اس ہفتے شدید گرمی ہوگی جہاں درجہ

حرارت 32 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ سے بڑھ کر ہفتے

کے اختتام تک مارچ کے تاریخی گرم ترین درجہ حرارت

کے آس پاس یعنی 40 سے 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک

پہنچنے کا امکان ہے۔ دوپہر کے شام کے اوقات بالخصوص

تیز ہوائیں چلیں گی۔ رواں ہفتے ملک کے شمالی اور

مغربی حصّوں میں اوسطاً درجہ حرارت معمول سے 3

سے 7 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کی توقع ہے!

مکران کے ساحلی علاقوں بشمول گوادر میں بھی درجہ

حرارت معمول سے 2 سے 5 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ

رہنے کی توقع ہے جبکہ جنوب مغرب کی سمت سے 30

سے 45 کلومیٹر فی گھنٹہ تک کی ہوائیں متوقع ہیں۔ 

⦿ پنجاب، سندھ اور خیبر پختونخواہ کے

میدانی علاقوں کا موسم:

رواں ہفتے موسم گرم سے انتہائی گرم رہنے کا امکان ہے۔

بارش کا کہیں کوئی امکان نہیں، البتّہ بدھ کی رات یا

جمعرات کی صبح سویرے اسلام آباد سمیت راولپنڈی

اور جہلم کے اضلاع میں گرج چمک کے طوفان تشکیل پا

سکتے ہیں۔

بہاولپور، فیصل آباد، ملتان، ڈی جی خان اور ساہیوال

میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت ہفتے کے اختتام تک

38 سے 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے

جبکہ لاہور، گوجرانوالہ اور سیالکوٹ میں زیادہ سے

زیادہ درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک

پہنچ سکتے ہیں، جو کہ مارچ کے تاریخی گرم ترین درجہ

حرارت کے آس پاس ہے!

جڑواں شہروں میں منگل سے سنیچر تک دن کے وقت

25 سے 40 کلومیٹر فی گھنٹہ تک کی ہوائیں چلیں گی

جبکہ ہفتے کے اختتام تک زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت

32 سے 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے! درج

بالا دنوں کے دوران زیادہ تر میدانی علاقوں میں دن کے

وقت ہوائیں چلیں گی جہاں گوجرانوالہ اور لاہور کے

علاقوں میں 20 سے 30 کلومیٹر فی گھنٹہ تک کے جھکّڑ

متوقع ہیں۔

سندھ کے شمالی اور وسطی علاقوں بشمول نوابشاہ اور

سکّھر میں رواں ہفتے درجہ حرارت معمول سے 5 سے 8

ڈگری زیادہ رہیں گے۔ موسم انتہائی گرم رہیگا۔ زیادہ سے

زیادہ درجہ حرارت گزشتہ روز کے 30 سے 34 ڈگری

سینٹی گریڈ سے بڑھ کر 40 سے 43 ڈگری سینٹی گریڈ

تک پہنچنے کا امکان ہے۔ مغرب کی سمت سے ہلکی

پھلکی ہوا چلے گی جس کی رفتار 10 سے 20 کلومیٹر

فی گھنٹہ سے تجاوز کرنے کا امکان نہیں۔ اندرون سندھ

میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 42 سے 44 ڈگری

سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتے ہیں، جو کہ مارچ کی تاریخ

کے گرم ترین درجہ حرارت کے آس پاس ہونگے!

ڈی آئی خان، پشاور اور کوہاٹ میں موسم انتہائی خشک

ہو جاۓ گا جہاں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے

36 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتے ہیں۔ خیبر

پختونخواہ کے میدانی علاقوں بشمول وادیِ پشاور، لکی

مروت، کوہاٹ اور سابقہ فاٹا میں درجہ حرارت معمول

سے 7 سے 9 ڈگری زیادہ رہنے کا امکان ہے، بالخصوص

رواں ہفتے کے اختتام پر۔ 

 

⦿ شمالی خیبر پختونخواہ، گلگت بلتستان اور

آزاد کشمیر:

مطلع جزوی ابر آلود یا زیادہ تر صاف رہنے کی توقع ہے۔

تاہم دن کے وقت چند ایک مقامات پر گرج چمک کے

طوفان بننے کے سبب بارش ہو سکتی ہے۔ مظفّرآباد

سمیت خطّے بھر میں درجہ حرارت معمول سے 1 سے 3

ڈگری زیادہ رہنے کا امکان ہے۔ 

⦿ ساحلی سندھ بشمول کراچی:

موسم گرم رہیگا۔ رواں ہفتے کے اختتام تک کراچی میں

زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ

(معمول سے 8 ڈگری زیادہ) تک پہنچ سکتا ہے، جو کہ

پھر دوبارہ گھٹ کر معمول کے آس پاس یعنی 30 سے

32 ڈگری تک آ جاۓ گا۔ جموب مغرب یا شمال مشرق کی

سمت سے 40 سے 60 کلومیٹر فی گھنٹہ تک کی ہوائیں

متوقع ہیں۔

حیدرآباد اور میرپورخاص کے ڈویژنز میں ایک مرتبہ پھر

زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے

تجاوز کرنے کا امکان ہے، جو کہ 43 سے 44 ڈگری تک

ہفتے کے اختتام کے دنوں میں کئی بار پہنچ سکتا ہے۔

مغرب کی سمت سے 35 سے 50 کلومیٹر فی گھنٹہ تک

کی خشک اور گرم ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔ 

About Taha Amerjee

Check Also

14 ستمبر 2024:ملک کے بالائی علاقوں میں شدید گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش، 83 ملی میٹر بارش اور 67 کلو میٹر فی گھنٹہ کی ہوائیں کہاں ریکارڈ ہوئیں؟ تفصیل جانئیے

پیشگوئی کے عین مطابق ملک کے بالائی علاقوں میں مغربی ہواؤں کا سلسلہ داخل ہوا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے