تازہ ترین
Home / تازہ ترین موسمی صورتحال / پیشگوئی (اگلے 10 دن): اگلے ہفتے یعنی 14 مارچ سے گرمی کی لہر کا آغاز متوقع! تیز دھوپ کیساتھ درجہ حرارت میں تیزی سے اضافے کا امکان! چند مقامات بارش ہوتی رہیگی۔

پیشگوئی (اگلے 10 دن): اگلے ہفتے یعنی 14 مارچ سے گرمی کی لہر کا آغاز متوقع! تیز دھوپ کیساتھ درجہ حرارت میں تیزی سے اضافے کا امکان! چند مقامات بارش ہوتی رہیگی۔

⦿ اطلاق؟

10 مارچ دوپہر 2 بجے سے 18 مارچ رات 9 بجے تک۔

⦿ متاثّر ہونے والے علاقے؟

پنجاب، خیبر پختونخواہ کے میدانی علاقے، سندھ اور مکران ڈویژن کے علاوہ بلوچستان کے تمام علاقے۔

یہ مارچ 2018 کے بعد سے پاکستان میں آنے والی پہلی گرمی کی لہر ہے۔

⦿ رواں ہفتے کے اختتام پر متوقع زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت (ڈگری سینٹی گریڈ):
🌡کوئٹہ اور مظفّرآباد: 20 سے 24 (معمول سے 1 سے 4 ڈگری زیادہ)
🌡راولپنڈی، اسلام آباد اور چکوال: 25 سے 28 (معمول سے 1 سے 2 ڈگری زیادہ)
🌡پشاور، لاہور، سرگودھا اور گوجرانوالہ: 27 سے 30 (معمول سے 1 سے 3 ڈگری زیادہ)
🌡 فیصل آباد، ڈی آئی خان اور پشاور: 29 سے 31 (معمول سے 2 سے 4 ڈگری زیادہ)
🌡ملتان، بہاولپور اور ڈی جی خان: 30 سے 33 (معمول سے 3 سے 6 ڈگری زیادہ)
🌡کراچی، سکّھر، سبّی اور جیکب آباد: 32 سے 35 (معمول سے 1 سے 3 ڈگری زیادہ)
🌡دادو اور نوابشاہ: 37 سے 40 (معمول سے 5 سے 7 ڈگری زیادہ)
🌡گوادر: 24 سے 26 (معمول سے 3 سے 5 ڈگری کم)

مغربی ہواؤں کا ایک سلسلہ 13 مارچ سے 16 مارچ کے درمیان اثر انداز ہو سکتا ہے، جس کے نتیجے میں درجہ حرارت میں 2 سے 4 ڈگری کمی ممکن ہے، تاہم اگلے ہفتے کے آخر میں (16 سے 18 مارچ) ایک مرتبہ پھر درجہ حرارت میں اضافہ متوقع ہے۔ لہٰذا ایک ہفتے بعد متوقع زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت درج ذیل ہیں۔

⦿ 16 مارچ سے 18 مارچ 2022 کے درمیان متوقع زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت (ڈگری سینٹی گریڈ):

🌡کوئٹہ، ایبٹ آباد اور مظفّرآباد: 22 سے 26 (معمول سے 2 سے 5 ڈگری زیادہ)
🌡راولپنڈی، اسلام آباد اور چکوال: 28 سے 31 (معمول سے 4 سے 6 ڈگری زیادہ)
🌡پشاور، لاہور، سرگودھا اور گوجرانوالہ: 30 سے 33 (معمول سے 2 سے 4 ڈگری زیادہ)
🌡فیصل آباد، ڈی آئی خان اور لاہور: 32 سے 35 (معمول سے 5 سے 7 ڈگری زیادہ)
🌡ملتان، بہاولپور اور ڈی جی خان: 33 سے 36 (معمول سے 4 سے 6 ڈگری زیادہ)
🌡کراچی اور سکّھر: 32 سے 35 (معمول سے 1 سے 3 ڈگری زیادہ)
🌡دادو، حیدرآباد، نوابشاہ، سبّی اور جیکب آباد: 38 سے 41 (معمول سے 4 سے 6 ڈگری زیادہ)
🌡گوادر: 26 سے 28 (معمول سے 1 سے 2 ڈگری کم)

خبردار! محکمہ موسمیات گرمی کی اس متوقع لہر کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوۓ ملک کے مختلف مقامات کے درجہ حرارت اصل سے 2 سے 7 ڈگری زیادہ رپورٹ کر کے گرمی کو بڑھا چڑھا کر ظاہر کرنے کی کوشش کریگا تاکہ گلوبل وارمنگ کے بین الاقوامی سیاسی جھوٹ میں شریک ہو کر کلائمیٹ چینج کی تنظیموں سے فنڈنگ وصول کرتا رہے! ہو سکتا ہے کئی علاقوں میں مارچ کے تاریخی گرم ترین درجہ حرارت کے ریکارڈ بھی فنڈنگ کی مد میں توڑ دئیے جائیں! خدارا محکمہ موسمیات کے جھوٹے اور من گھڑت درجہ حرارت سے پناہ مانگیں! موسم کا حال نے یہ پیشگوئی مکمّل اطمنان کر کے شائع کی ہے اور ہمارے تجزئے کے مطابق کہیں بھی زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 41 ڈگری سے تجاوز کرنے کا امکان نہیں۔

ملک بھر کے حقیقی اور اصل درجہ حرارت سے روزانہ کی بنیاد پر باخبر رہنے کیلئے ہماری ویب سائٹ دیکھیں یا ہماری ایپ (Mosam) ڈاؤنلوڈ کریں۔

⦿ 17 یا 18 مارچ سے مغربی ہواؤں کا ایک طاقتور سلسلہ متوقع ہے، جس کی آمد سے ملک میں شدید موسمی سرگرمیاں (طاقتور آندھیاں اور شدید ژالہ باری) متوقع ہیں۔ اس حوالے سے تفصیلی پیشگوئی علیحدہ سے پوسٹ کی جاۓ گی۔ مغربی ہواؤں کے سلسلے سے ملک میں جگہ جگہ گرج چمک کے طوفان، بارش اور مٹّی کے طوفان آ سکتے ہیں جن کے سبب درجہ حرارت میں کمی متوقع ہے۔

About w3badmin

Check Also

21 نومبر 2024: ملک کا کم سے کم درجہ حرارت سکردو میں 6- ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ۔ ملک بھر کے درست ترین درجہ حرارت جانئیے۔

ملک بھر کے کم سے کم درجہ حرارت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ ملک میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے