
گرمیوں کی سبزیاں لگانے کا موسم: 15 فروری سے گرمیوں کی سبزیاں لگانے کا صحیح موسم شروع ہو جاتا ہے
موسم گرما کی سبزیاں جن کی پنیری لگائی جاتی ہے. اور بعد میں علحیدہ علحیدہ پودے لگائے جاتے ہیں:-
(1) ٹماٹر 🍅
(2) ہری مرچ 🌶️
(3) شملہ مرچ🫑
(4) بینگن🍆
موسم گرما کی سبزیاں:
جن کے بیج، پنیری کے بغیر ڈائرکٹ لگائے جاتے ہیں.
(1) کھیرا🥒
(2) گھیا توری
(3) کالی توری
(4) کدو 🍈
(5) پیٹھا 🍈
(6) ٹینڈا🫒
(7) تر
(8) کریلا
(9) سبز پھلیاں
(10) لوبیا سفید
(11)لوبیا سرخ
(12) پودینہ
ہر بیج کو لگانے کا طریقہ الگ ہے.
موٹے بیج لگانے سے پہلے، رات بھر پانی میں بھگو کر لگائیں۔ اور انکو مٹی میں ایک انچ گہرا لگائیں۔
باریک بیجوں کو صرف مٹی کی سطح پر رکھکر اوپر سے کوکوپیٹ / مٹی سے سے ڈھانپ دیں۔
پانی کا سا ہلکا شاور کر دیں۔
بیج لگانے سے پہلے گملے یا زمین کی مٹی میں اچھی طرح پانی دیدیں۔
جن بیجوں کے چھلکے سخت ہیں۔ جیسے…
بادام آڑو خوبانی آلوبخارہ وغیرہ۔ انکو توڑ کر گری نکال کر لگائیں۔
کُچھ بیجوں کو اُبلتے پانی میں بھگو کر لگائیں۔ الائیچی/کالی مرچ/ بڑی الائیچی۔ وغیرہ۔
جس مٹی میں بیج لگائیں وہ بہت نرم ہو اور اس میں پانی کا نکاس اچھا ہو۔
بیجوں کو انفرادی طور پر الگ الگ لگائیں۔ جب کوئی بیج یا قلم لگاتے ہیں تو لگانے کے بعد اسے شاور سے پانی دیں اور گملے کو پولی تھین شیٹ سے کور کر دیں کیونکہ جتنی زیادہ ہیٹ (heat) ملی گی اتنی جلدی نئے پتے نکلیں گے اور تب تک کور رکھیں جب تک نئے پتے نا نکل آئیں ان میں ایک دو سوراخ کرلیں ان سوراخ سے آپ پانی دے سکتے ہیں.
زیادہ پانی نہ دیں جب ایک انچ تک مٹی خشک ہو جاے تب پانی دیں. بیج لگانے کے بعد گوڈی نا کریں.
تحریر
میڈم شفق رانا