تازہ ترین
Home / تازہ ترین موسمی صورتحال / آئندہ 72 گھنٹوں کی پیشگوئی: مغربی ہواؤں کا ایک سلسلہ پاکستان کو متاثر کرے گا

آئندہ 72 گھنٹوں کی پیشگوئی: مغربی ہواؤں کا ایک سلسلہ پاکستان کو متاثر کرے گا

مغربی ہواؤں کا ایک نیا سلسلہ پاکستان کے شمالی علاقوں پر اثر انداز ہوگا جس کی وجہ سے بادل آنا شروع ہوجائیں گے۔ خیبر پختونخوا، شمالی پنجاب، گلگت بلتستان، اور کشمیر میں اکثر مقامات پر اتوار اور پیر کے دوران بادل ہوں گے۔ اس دوران پہاڑی مقامات پر 7000 فٹ سے بلند مقامات میں ہلکی برفباری ہو سکتی ہے.

 

 

 

 

 

 

 

 

 

خیبر پختون خواہ اور کشمیر کی وادیوں میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔ شمالی پنجاب، جنوبی خیبر پختونخوا اور پنجاب میں اس سلسلے سے خاطر خواہ بارش کا امکان نہیں۔ اتوار اور پیر کے درمیان بلوچستان (کوئٹہ ،خضدار ، دالبندین، تربت، گوادر) کے اکثر مقامات پر بادل چھائے ہوئے ہوں گے، اور پہاڑی مقامات کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ 5 سے 10 ملی میٹر بارش ہو سکتی ہے۔ اس دوران کیرتھر کی پہاڑیوں, سندھ کے میدانی مغربی اور شمالی حصوں میں گرج چمک کے ساتھ چند ایک مقامات پر ہلکی بارش ہو سکتی ہے(20 فی صد امکان)۔

 

 

 

 

 

 

 

 

 

منگل کے روز ملک کے اکثر حصوں میں مطلع صاف اور درجہ حرارت میں نمایاں کمی ہوگی۔

About w3badmin

Check Also

22 نومبر 2024 : پاکستان میں آج کے ہوا کے معیار کا گزشتہ ہفتے کی سموگ سے موازنہ

 گزشتہ روز پنجاب کے شمالی علاقوں کی فضائی آلودگی میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے