پاکستان بھر کی پیشگوئی (اگلے 10 دن): دھوپ ہوگی تاہم موسم نسبتاً ٹھنڈا رہے گا۔ مشرقی پنجاب اور شمالی سندھ میں گرد آلود دھند رہیگی۔ رواں ہفتے کے وسط میں گلگت بلتستان میں مزید برفباری ہو سکتی ہے۔
⦿ اطلاق؟ 7 نومبر رات 9 بجے سے 16 نومبر رات 9 بجے تک۔
⦿ کیا ہونا ہے؟ دھوپ، دھواں، گرد جبکہ خشک اور سرد ہوائیں چلیں گی۔ ہوا میں نمی کا تناسب کم رہیگی اور بارش کا کوئی امکان نہیں۔
⦿ کہاں ہونا ہے؟ ملک بھر میں
تفصیلات:
1) خیبر پختونخواہ کے انتہائی شمالی علاقوں اور مغربی گلگت بلتستان میں 7000 فٹ سے بلند مقامات پر بدھ یا جمعرات کو آنے والے مغربی ہواؤں کے سلسلے کے زیرِ اثر برفباری کی توقع ہے۔ تاہم برفباری کی مقدار تھوڑی ہوگی۔
2) گرد آلود دھند مشرقی اور جنوبی پنجاب اور شمالی سندھ میں بننا شروع ہو چکی ہے۔ ہوا کی رفتار اور درجہ حرارت میں بتدریج کمی کی وجہ سے 24 گھنٹوں پر مبنی ہوا کے معیار کی اوسط یعنی ایئر کوالٹی انڈکس مضّرِ صحت (151 سے 200) سے انتہائی مضّرِ صحت (201 سے 300) کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔ متاثّر ہونے والے علاقوں میں بہاولپور، ساہیوال، ملتان، رحیم یار خان اور سکّھر کے علاقے شامل ہیں۔ تاہم فیصل آباد اور لاہور کے علاقوں میں رات گئے ایئر کوالٹی انڈکس بگڑ کر 300 سے زائد تک پہنچ سکتا ہے، جو کہ خطرناک ہے۔ صبح کے سرد ترین اوقات میں ہوا کے معیار کی ایک گھنٹے پر مبنی اوسط 500 تک بھی پہنچ سکتی ہے۔
3) موجودہ معمول سے ٹھنڈے درجہ حرارت ملک بھر میں برقرار رہیں گے، جبکہ جمعہ کو مغربی ہواؤں کے سلسلے کی روانگی کے بعد ہفتے کے اختتام تک درجہ حرارت میں مزید 3 سے 6 ڈگری کمی کا امکان ہے۔
⦿ رواں ہفتے ملک کے زیادہ تر علاقوں میں زیادہ تر دھوپ رہیگی جبکہ ملک کے شمالی پہاڑی مقامات پر مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ پاکستان بھر میں سال کے اس وقت کے حساب سے درجہ حرارت معمول سے 3 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ ٹھنڈے رہنے کا امکان ہے۔
⦿ اگلے 7 دنوں کے دوران آپکے شہر کا موسم کیسا رہیگا؟ پیر تا بدھ سے جمعرات اور جمعہ تک موسم میں کیا تبدیلی آئے گی؟
بلوچستان: کوئٹہ: زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 16 سے 18 ڈگری (معمول سے 2 سے 4 ڈگری کم) سے گھٹ کر 12 سے 14 ڈگری سینٹی گریڈ (معمول سے 6 سے 8 ڈگری کم) تک آ جائیں گے۔ کم سے کم درجہ حرارت 0 سے 2 ڈگری سینٹی گریڈ (معمول سے 3 سے 5 ڈگری کم) سے گھٹ کر منفی 5 سے منفی 3 ڈگری (معمول 8 سے 10 ڈگری کم) تک آ جائیں گے۔ دن کے وقت 25 سے 40 کلومیٹر فی گھنٹہ تک کی ہوائیں شمال مغرب یا جنوب مشرق کی سمت سے چل سکتی ہیں۔
⦿ تربت: زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 سے 33 ڈگری سینٹی گریڈ (معمول کے مطابق یا معمول سے 2 ڈگری کم) تک رہنے کا امکان ہے۔ شمال کی سمت سے 45 سے 65 کلومیٹر فی گھنٹہ تک کی ہوائیں بدھ سے اگلے سوموار تک چلنے کا امکان ہے۔
⦿ سندھ: کراچی: زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 سے 34 ڈگری سینٹی گریڈ (معمول کے مطابق یا معمول سے 1.5 ڈگری زیادہ)، جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 13 سے 16 ڈگری سینٹی گریڈ (معمول سے 1 سے 4 ڈگری کم) رہنے کی توقع ہے۔ شمال مغرب یا شمال مشرق سے 15 سے 30 کلومیٹر فی گھنٹہ تک کی ہوائیں چلنے کا امکان ہے جبکہ رات گئے ہوا کا معیار خراب رہیگا۔
⦿ سکّھر: زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 سے 33 ڈگری سینٹی گریڈ (معمول سے 1 سے 3 ڈگری زیادہ) سے کم ہو کر 27 سے 29 ڈگری سینٹی گریڈ (1 سے 3 ڈگری کم) تک گرنے کی توقع ہے۔ کم سے کم درجہ حرارت 14 سے 16 ڈگری سینٹی گریڈ (معمول سے 1 سے 3 ڈگری زیادہ) سے کم ہو کر 11 سے 13 ڈگری سینٹی گریڈ (معمول سے 2 ڈگری تک کم) ہونے کی توقع ہے۔ ہوا کا معیار انتہائی مضّرِ صحت (150 سے زیادہ) رہیگا۔
⦿پنجاب: فیصل آباد اور ملتان: دھوپ اور ہوا میں دھواں۔ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 26 28 کم ہوکر کر 23 سے 25 گریڈی
⦿ گجرانوالہ اور لاہور: دھوپ اور ہوا میں دھواں۔ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 25 27 کم ہوکر کر 23 سے 25 گریڈی
⦿ راولپنڈی/ اسلام آباد: دھوپ اور دھندلا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 24-26 کم ہوکر کر 23 سے 25 گریڈی۔ جمعرات اور جمعہ میں کو دن میں میں ہواؤں کی رفتار 25 سے 35 کلومیٹر فی گھنٹہ۔ کم سے کم اسلام آباد شہر: 4 سے 6, راولپنڈی: 7 سے 10 ڈگری سینٹی گریڈ۔
⦿ خیبر پختونخوا: پشاور دھوپ اور دھندلا۔ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 25 سے 28۔ کم سے کم 5 سے 8
⦿ایبٹ آباد مطلع جزوی طور پر ابر آلود۔ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 17-19 کم ہو کر 15-17، کم سے کم 1 سے 3 کم ہو کم 1 سے منفی 2
⦿ گلگت: مطلع جزوی طور پر ابر آلود اور آج رات بارش کچھ مکانات زیادہ سے زیادہ 14 سے 17۔ کم سے کم کم صفر اور منفی 4
⦿ مظفرآباد؛ مطلع جزوی طور پر ابر آلود۔ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 20 سے 22۔ کم سے کم 2 سے 5.
⦿ سکردو: مطلع جزوی طور پر ابر آلود۔ زیادہ سے زیادہ 4 سے 2۔ کم سے کم کم صفر اور منفی 9 سے 11