تازہ ترین
Home / تازہ ترین موسمی صورتحال / ستمبر 2021 (ماہانہ پیشگوئی): معمول سے کم بارشیں متوقع جبکہ رواں ماہ موسم زیادہ تر صاف ہوگا اور دھوپ رہیگی

ستمبر 2021 (ماہانہ پیشگوئی): معمول سے کم بارشیں متوقع جبکہ رواں ماہ موسم زیادہ تر صاف ہوگا اور دھوپ رہیگی

جدید موسمیاتی ماڈل ریپڈ ای سی ایم ڈبلیو ایف کی مدد سے موسم کا حال نے ستمبر 2021 کی ماہانہ پیشگوئی تیار کی ہے۔

⦿ پاکستان کے شمالی علاقوں میں مون سون اب ختم ہو چکا ہے۔ رواں ہفتے 5 ستمبر تک مون سون بارشیں جنوبی اور جنوب مشرقی سندھ کو متاثر کریں گی جبکہ 7 ستمبر سے شمال میں پوسٹ مون سون بارشوں کا آغاز متوقع ہے۔ یکم تا 6 ستمبر تک ملک کے شمالی نصف حصّے میں موسم گرم، مرطوب اور صاف رہیگا اور دھوپ ہوگی۔ 12 ستمبر سے ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسمِ خزاں کا آغاز جاۓ گا جبکہ دھوپ موسم گرم رہیگا۔

تفصیلات:

🌧 بارش کہاں ہوگی؟

ای سی ایم ڈبلیو ایف کے مطابق پاکستان کے زیادہ تر علاقوں میں معمول سے کم بارشیں متوقع ہیں، سواۓ جنوب مشرقی اور جنوبی سندھ کے جہاں تھرپارکر، بدین، ٹھٹّھہ اور کراچی سمیت مختلف علاقوں میں معمول سے زیادہ بارش کا امکان ہے۔ درج ذیل تصاویر 1 اور 2 میں اپنے علاقے میں بارش کی ممکنہ کُل مقدار جانیں۔

🚩 ملک کے شمالی نصف حصّے میں مغربی ہواؤں کے کم از کم 2 سے 3 سلسلوں کے زیرِ اثر پوسٹ مون سون بارشوں کا امکان ہے۔ اس ہی طرح صوبہ سندھ میں بھی پوسٹ مون سون کی کم از کم 1 سے 2 بارشیں متاثر کر سکتی ہیں۔

🌡 اوسطاً درجہ حرارت:

شمالی خیبر پختونخواہ اور خطّہٰ پوٹھوہار کے میدانی علاقوں میں درجہ حرارت معمول کے مطابق یا معمول سے 2 ڈگری تک زیادہ رہنے کا امکان ہے۔ شمال مشرقی پنجاب، وسطی پنجاب اور سندھ کے ساحلی علاقوں میں درجہ حرارت معمول کے مطابق یا معمول سے 2 ڈگری کم رہنے کا امکان ہے۔ خیبر پختونخواہ کے پہاڑی علاقوں، کشمیر، ساحلی بلوچستان بشمول ضلع گوادر اور تربت/کیچ میں درجہ حرارت معمول سے 1 سے 3 ڈگری کم رہنے کی توقع ہے۔ جنوبی پنجاب، شمالی اور اندرون سندھ، گلگت بلتستان اور مشرقی بلوچستان بشمول ژوب، بارکھان، سبّی، خضدار اور لسبیلہ میں درجہ حرارت معمول سے 2 سے 4 ڈگری سینٹی گریڈ کم رہنے کا امکان ہے۔

⦾ ہمارے پیج کو لائک کر کے اسکا حصّہ بنیں اور پورے ماہ کی پیشگوئی ماہ کے آغاز میں ہی حاصل کریں! اردو میں تمام تفصیلات کیلئے ہماری ویب سائٹ لازمی وزٹ کریں!

About w3badmin

Check Also

20 نومبر 2024 : ملک بھر کے رات کے درجہ حرارت میں بتدریج کمی ۔ سکردو 6- کے کم سے کم درجہ حرارت کے ساتھ آج ملک کا سرد ترین مقام۔ ملک بھر کے درست درجہ حرارت جانئیے۔

ملک بھر میں رات کے درجہ حرارت میں بتدریج کمی ہو رہی ہے ۔ آج …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے