تازہ ترین
Home / بارش پر رپورٹ / 125 ملی میٹر بارش اور مقامی سیلابی صورت حا ! آج جڑواں شہروں میں جو کچھ ہوا وه توقع سے زیادہ تھا! ۔

125 ملی میٹر بارش اور مقامی سیلابی صورت حا ! آج جڑواں شہروں میں جو کچھ ہوا وه توقع سے زیادہ تھا! ۔

طوفان پر رپورٹ: 
ایک اور مغربی ہوا کا سلسلہ آج صبح سرگودھا اور فیصل آباد کے علاقے میں کم دباؤ کے نظام کے ساتھ آیا۔ مغربی سلسلے کی بہت ٹھنڈی ہوا کا بحیرہ عرب کی #مون سون کی نم ہواؤں کے ساتھ اختلاط کے نتیجے میں آج صبح #راولپنڈی میں سبزی مائل بھوری رنگ کے بادل تشکیل پائے ، جس کا نتیجہ اولوں اور #ٹھنڈی بارش کی صورت میں نکلا

صبح 6 بجے سے صبح 11 بجے کے درمیان ، جڑواں شہروں میں کم سے کم 3 یا 4 گرج چمک کے طوفان نمودار ہوئے جن میں #پنڈی شہر کے وسطی اور مشرقی حصوں اور #اسلام آباد شہر کے جنوبی حصوں میں شدید طوفان اثر انداز ہوا ۔جس کے وجہ سے گرج چمک کے ساتھ 2 گھنٹے کے وقت میں 80-90 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں اور تیز ژالہ باری ہوئی ۔ اس دوران درجہ حرارت ڈی ایچ اے -2 اور روات کے علاقے میں 16 ڈگری ، گلشن آباد اور اڈیالہ روڈ کے جنوبی حصوں میں 16.5 سینٹی گریڈ اور بحریہ ٹاؤن پی ایچ 1-7 کے علاقوں میں 17 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا ۔ اگست کے مہینے میں #راولپنڈی کے علاقے میں ریکارڈ کیا گیا یہ سب سے کم قبل بھروسہ درجہ حرارت ہے

 

آج صبح کے زبردست طوفان سے #بارش کی مقدار درج ذیل ہیں :
➡ راولپنڈی: چکلالہ ائیرپورٹ 111 ملی میٹر ، لالہ زار 107 ملی میٹر ، چکلالہ سکیم -3 .. 102 ملی میٹر ، ویسٹریج -2 87 ملی میٹر (بارش کی زیادہ سے زیادہ رفتار 325 ملی میٹر فی گھنٹہ) ، اصغر مال 72 ، بحریہ ٹاؤن فیز 2 .. 70 ملی میٹر ( رفتار 300 ملی میٹر فی گھنٹہ ) ، عسکری -7 .. 65 ملی میٹر ( رفتار 190 ملی میٹر) ، شمس آباد 39 ملی میٹر، بحریہ ٹاؤن فیز 8 .. 18.5 ملی میٹر ضلع پنڈی: بسالی گاؤں 6 ، واہ ماڈل ٹاؤن 2 ملی میٹر

➡ اسلام آباد دارالحکومت علاقہ: – ڈی ایچ اے 125 ملی میٹر mm (رفتار 170 ملی میٹر فی گھنٹہ )، غوری ٹاؤن 52، محاکمہ موسمیات ہیڈ کوارٹر 43 mm، جی-8میں 38 ملی میٹر ، ای-11 میں 40، جی 15 .. 26 ملی میٹر ، ایف 11-2 .. 25 ملی میٹر ، نیول اینکریج 22 ، سید پور 21 ملی میٹر ، قائد اعظم یونیورسٹی 19 ملی میٹر ، بنی گالہ 20 ملی میٹر ، میانہ تھب زون 5 .. 8 ، سیکٹر سی -12 میں 7 ملی میٹر

  • 60 کلومیٹر فی گھنٹہ سے زیادہ ہواؤں کی رفتاریں درج ذیل ہیں :-

    اسلام آباد: ڈی ایچ اے -2/ زراج 92 کلو میٹر فی گھنٹہ جنوب سے ۔

    راولپنڈی: بحریہ ٹاؤن فیز -2 میں 90 کلو میٹر فی گھنٹہ شمال مغرب سے ۔

    بحریہ ٹاؤن فیز -8 میں 65 کلو میٹر فی گھنٹہ مغرب سے ۔

About w3badmin

Check Also

20 نومبر 2024 : ملک بھر کے رات کے درجہ حرارت میں بتدریج کمی ۔ سکردو 6- کے کم سے کم درجہ حرارت کے ساتھ آج ملک کا سرد ترین مقام۔ ملک بھر کے درست درجہ حرارت جانئیے۔

ملک بھر میں رات کے درجہ حرارت میں بتدریج کمی ہو رہی ہے ۔ آج …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے