مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ ملک کے شمالی
علاقوں میں داخل ہو چکا ہے۔
اس وقت سیٹلائٹ میں گرج چمک کے طوفان نمایاں
ہیں جو کہ جنوبی وزیرستان، ہنگو، کرک، کوہاٹ اور مینگورہ
کے علاقوں میں موجود ہیں اور جنوب مشرق کی سمت
میں بڑھ رہے ہیں۔
لہٰذا آج دیر رات سے کل صبح کے درمیان کوہاٹ،
کرک، مینگورہ، مانسہرہ، بالاکوٹ، ایبٹ آباد، ہریپور، صوابی،
شانگلہ، راولپنڈی اور اسلام آباد ک جبکہ کشمیر میں مظفر
آباد کے علاقوں میں 35 سے 55 کلومیٹر فی گھنٹہ کی
ہواؤں کیساتھ معتدل سے تیز بارش کی توقع ہے۔