محکمہ موسمیات وسطی پنجاب میں جھوٹ پر
مبنی درجہ حرارت رپورٹ کرتے ہوۓ رنگے
ہاتھوں پکڑا گیا!
آج صبح وسطی پنجاب میں مغربی ہواؤں کے سلسلے کے
زیرِ اثر گرج چمک کیساتھ تیز بارش ہوئی، جس کے سبب
درجہ حرارت میں نمایاں کمی دیکھی گئی، جو کہ جولائی کے
لحاظ سے غیر معمولی حد تک ٹھنڈا ہے۔ تاہم محکمہ
موسمیات نے مکمّل جھوٹ پر مبنی درجہ حرارت رپورٹ
کر کے معمول سے انتہائی ٹھنڈے درجہ حرارت کو منظرِ
عام پر نہ لانے کی ناکام کوشش کی!
درج ذیل بھکّ شہر میں لگے پرائیویٹ موسمی سٹیشن
کی تصویر دیکھیں:
بھکّر میں 36 ملی میٹر بارش کیساتھ اصل کم سے کم درجہ
حرارت 23 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا، جو کہ بھکّر شہر میں
لگے پرائیویٹ موسمی سٹیشن سے صاف ظاہر ہے۔ تاہم
محکمہ موسمیات نے بھکّر کا کم سے کم درجہ حرارت
27.5 ڈگری سینٹی گریڈ (اصل سے 4.5 ڈگری زیادہ!)
رپورٹ کیا، جس کا حقیقت سے کوئی تعلّق نہیں!
درج ذیل جوہرآباد کے قریبی گاؤں مٹّھا تیوانا میں لگے
پرائیویٹ موسمی سٹیشن کی تصویر دیکھیں:
جوہرآباد میں 26 ملی میٹر بارش کیساتھ کم سے کم درجہ
حرارت 21.5 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا، جسے محکمہ
موسمیات نے جوہر آباد سے 25.5 (اصل سے 4
ڈگری زیادہ) رپورٹ کیا، جو کہ جھوٹ کے سوا اور کچھ
نہیں!
محکمہ موسمیات کے اعلیٰ افسران جان لیں کہ درجہ
حرارت اصل سے کئی ڈگری زیادہ رپورٹ کرنے سے
نہ ٹھنڈ چھپے گی اور نہ ہی سچ۔ البتّہ گلوبل وارمنگ کے
جھوٹ کا پول اور آپ کے بکاؤ ایمان کی اصلیت لازمی
کھلتی جاۓ گی۔۔۔ وہ ایمان جسے آپ چند ٹکوں کی خاطر
بیچ چکے ہیں! شرم کریں، اور اپنا کام ایمانداری سے
کریں۔