- تازہ ترین: بالائی پاکستان میں گرج چمک کے طوفان راولپنڈی/ اسلام آباد کو آندھی اور بارش سے متاثّر کرنے کے بعد اب کشمیر کی جانب گامزن ہیں۔ اگلے 1 سے 2 گھنٹوں میں جہلم، گجرات، میرپور، بھمبر، کوٹلی، پونچھ، مظفّرآباد اور ملحقہ علاقوں میں گرج چمک اور 70 سے 90 کلومیٹر فی گھنٹہ کی ہواؤں کیساتھ معتدل سے تیز بارش کا امکان ہے۔
- دوسری جانب لاڑکانہ، جیکب آباد، سکّھر اور شکارپور میں بھی گرج چمک کے طوفان اگلے 1 گھنٹے میں متاثّر کر سکتے ہیں جہاں 50 سے 75 کلومیٹر فی گھنٹہ کی آندھی کیساتھ معتدل بارش کی توقع ہے۔
- لاڑکانہ شہر میں ہسپتال روڈ پر لگے موسمی سٹیشن پر زیادہ سے زیادہ ہوا کی رفتار شمال شمال مغرب کی سمت سے 50 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہے۔
Home / تازہ ترین موسمی صورتحال / تازہ ترین: گرج چمک کے طوفان ایک طرف کشمیر اور دوسری جانب شمالی سندھ کی جانب گامزن
Check Also
16 اپریل 2025 : اسلام آباد میں تاریخ کی بدترین ژالہ باری۔ میانوالہ، پنڈی گھیب (اٹک) میں 130 کلو میٹر فی گھنٹہ کی طوفانی ہوائیں ریکارڈ۔
ویدر بسٹر پاکستان کی جانب سے طوفان پر تجزیہ : پیش گوئی کے مطابق ، …