تازہ ترین
Home / تازہ ترین موسمی صورتحال / مون سن پیشگوئی (جولائی 2021): کراچی سمیت جنوبی پاکستان میں معمول سے زیادہ بارشیں متوقع

مون سن پیشگوئی (جولائی 2021): کراچی سمیت جنوبی پاکستان میں معمول سے زیادہ بارشیں متوقع

مون سون پیشگوئی (جولائی 2021): اچھی خبر! جنوبی پاکستان بشمول کراچی میں معمول سے زیادہ بارشوں کا امکان۔

جدید ترین موسمیاتی ماڈل کی مدد سے موسم کا حال نے جولائی 2021 کی ماہانہ پیشگوئی تیّار کی ہے۔

تفصیلات:
⦿ شمال مشرقی پنجاب میں مون سون کے آغاز میں 2 سے 3 ہفتے کی تاخیر کے سبب اب مون سون بارشیں 17 جولائی سے 22 جولائی کے درمیان شروع ہونے کا امکان ہے۔ جولائی کے تیسرے ہفتے تک مون سون پاکستان کے مشرقی حصّوں تک پہنچ چکی ہوگی۔ تاہم اس سے قبل مغربی ہواؤں کے کم از کم 5 سلسلے متوقع ہیں، جن کے زیرِ اثر پری مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری رہیگا۔

⦿ بارش کہاں ہے؟
مغربی ہواؤں کے یکے بعد دیگرے سلسلوں کے باعث وسطی ایشیا سے آنے والی نسبتاً ٹھنڈی اور خشک ہواؤں کی وجہ سے مون سون وسطی بھارت تک ڈھکل چکی ہے۔ موسمیاتی ماڈل ای سی ایم ڈبلیو ایف کی طویل دورانئے پر مبنی پیشگوئی کے تجزئیے کے بعد موسم کا حال اس نتیجے پر پہنچا ہے کہ جولائی کے پہلے نصف حصّے میں بارشیں معمول سے انتہائی کم رہیں گی۔ مجموعی طور پر پاکستان کے زیادہ تر حصّوں میں بارشیں معمول سے کم یا معمول سے تھوڑا کم رہنے کی توقع ہے۔

⦾ شمالی پنجاب، کشمیر اور شمالی خیبر پختونخواہ:
مون سون بارشیں معمول سے تھوڑا کم یا 30 فیصد تک کم رہنے کا امکان ہے۔ مالاکنڈ سمیت شمالی خیبر پختونخواہ، آزاد کشمیر کے علاقوں اور اسلام آباد اور راولپنڈی کے جڑواں شہروں میں جولائی میں بارشیں معمول سے کم رہنے کے امکانات بڑھتے جا رہے ہیں۔ شمال مشرقی پنجاب بشمول گوجرانوالہ، سیالکوٹ اور لاہور کے علاقوں میں بارشیں معمول کے مطابق یا معمول سے 20 فیصد کم رہنے کی توقع ہے۔ ماہ کے آخری 10 دنوں میں شمالی پنجاب، خیبر پختونخواہ اور کشمیر میں بعض مقامات پر تیز بارشیں ہو سکتی ہیں۔

 

 

⦾ جنوبی پنجاب:
چونکہ وسطی پاکستان میں مغربی ہواؤں کے سلسلے متاثّر کرتے رہیں گے، لہٰذا صوبے کے باالخصوص مغربی اور جنوب مغربی علاقوں بشمول ڈی جی خان، راجنپور، مظفّرگڑھ، ملتان اور رحیم یار خان میں بارشیں معمول سے زیادہ ہونے کی توقع ہے۔

⦾ سندھ:
صوبے بھر میں بارشیں معمول سے زیادہ متوقع ہیں باالخصوص مغربی اور جنوبی حصّوں بشمول کراچی، حیدرآباد، میرپورخاص، بدین، ٹھٹّھہ اور تھرپارکر۔ ان علاقوں میں مون سون کی آمد 13 سے 17 جولائی کے درمیان متوقع ہے جس کے سبب بڑے پیمانے پر تیز بارشیں ہو سکتی ہیں۔ بلوچستان کے مشرقی حصّے (لسبیلہ، خضدار، سبّی، ڈیرہ بگٹی، نصیرآباد، بولان اور جعفرآباد) بھی معمول سے زیادہ بارشوں سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں، جن کے سبب مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔

 

 

⦿ جولائی 2021 میں مجموعی طور پر درجہ حرارت کی صورتحال کیا ہوگی؟
ملک کے بالائی نصف حصّے میں جولائی کے پہلے 2 ہفتوں میں موسم گرم سے انتہائی گرم رہنے کی توقع ہے، جس کی وجہ سال کے اس وقت کے حساب سے ہوا میں نمی کا تناسب غیر معمولی حد تک کم ہونا ہے۔ حالانکہ ملک کے بالائی نصف حصّے میں پہلے 2 ہفتوں کے دوران درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہیں گے، تاہم مجموعی طور پر درجہ حرارت معمول کے مطابق یا معمول سے تھوڑا کم رہنے کا امکان ہے۔

 

پاکستان کے جنوبی نصف حصّے باالخصوص بلوچستان میں درجہ حرارت معمول سے کم یا معمول سے انتہائی کم (2 سے 4 ڈگری سینٹی گریڈ ٹھنڈے) جاری رہنے کی توقع ہے۔

⦿ جولائی میں انڈین اوشن ڈائیپول اور اینسو کی صورتحال بھی غیر جانبدارانہ رہیگی۔

⦿ ہمارے فیس بک پیج کو لائک کر کے اسکا حصّہ بنیں اور پورے ماہ کی پیشگوئی مہینے کے آغاز میں ہی حاصل کریں۔ اردو میں تمام پیشگوئیوں، موسمی اپڈیٹس، موسمی انتباہ اور تازہ ترین موسمی صورتحال سے آگاہ رہنے کیلئے ہماری یہ ویب سائٹ لازمی وزٹ کریں۔

About Taha Amerjee

Check Also

20 نومبر 2024 : ملک بھر کے رات کے درجہ حرارت میں بتدریج کمی ۔ سکردو 6- کے کم سے کم درجہ حرارت کے ساتھ آج ملک کا سرد ترین مقام۔ ملک بھر کے درست درجہ حرارت جانئیے۔

ملک بھر میں رات کے درجہ حرارت میں بتدریج کمی ہو رہی ہے ۔ آج …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے