تازہ ترین
Home / بارش پر رپورٹ / طوفان پر رپورٹ (شمالی سندھ اور جنوب مشرقی پنجاب)

طوفان پر رپورٹ (شمالی سندھ اور جنوب مشرقی پنجاب)

طوفان پر رپورٹ (شمالی سندھ اور جنوب مشرقی پنجاب): 26 جون کی شب مغربی ہواؤں کے ایک سست رفتار سلسلے کا ٹکراؤ بحیرہ عرب سے پہنچنے والی نمی والی ہواؤں سے ہوا، جس کے سبب گرج چمک کے طاقتور طوفانوں نے لاڑکانہ، جیکب آباد، شکارپور، سکّھر، گھوٹکی اور نوشہرو فیروز کے علاقوں کو متاثّر کیا۔

طوفان میں کہاں کیا ہوا؟
26 جون کی رات 10 بجے کے بعد سب سے پہلے گرج چمک کے طاقتور طوفانوں نے لاڑکانہ کو متاثّر کیا، جہاں آندھی کیساتھ انتہائی شدید بارش ہوئی، جو کہ گھنٹہ بھر میں ہی 50 ملی میٹر ریکارڈ ہو گئی۔ اس کے سبب لاڑکانہ شہر نے جون کی تاریخ میں 24 گھنٹوں میں ریکارڈ کی گئی زیادہ سے زیادہ بارش کا ریکارڈ توڑ دیا، جہاں اس سے قبل 24 گھنٹوں میں سب سے زیادہ بارش 45 ملی میٹر بارش 21 جون 1997 کو ریکارڈ کی گئی تھی! کم سے کم درجہ حرارت 19.3 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا، جو کہ جون کے آخر کے لحاظ سے انتہائی ٹھنڈا ہے!

اسکے بعد یہ طوفان جیکب آباد، شکارپور اور سکّھر کی جانب بڑھے جہاں رات 11 بجے کے بعد تیز آندھی کیساتھ بارش ہوئی۔ موسم کا حال کے اندرون ذرائع کے مطابق جیکب آباد میں زیادہ سے زیادہ آندھی کی رفتار شمال مغرب کی سمت سے 92 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی جبکہ سکّھر ہوائی اڈّے پر زیادہ سے زیادہ ہوا کی رفتار شمال مغرب کی سمت سے 48 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی۔

حالانکہ یہ گزشتہ 2 ہفتوں میں ان علاقوں کو متاثّر کرنے والا دوسرا طاقتور طوفان ہے، اسکے باوجود محکمہ موسمیات آر ایم سی کراچی نے ان علاقوں سے آندھی کی رفتار رپورٹ کرنے کی زحمت نہیں کی!

سکّھر ہوائی اڈّے پر 20 ملی میٹر بارش جبکہ کم سے کم درجہ حرارت محض 20 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا۔ 7 ملی میٹر بارش کے ساتھ جیکب آباد میں کم سے کم درجہ حرارت 21.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ روہڑی میں بھی 13 ملی میٹر بارش ہوئی جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 20.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

نوشہرو فیروز اور دادو کے اضلاع میں جب ان گرج چمک کے طوفان نے متاثّر کیا تو مورو شہر میں بلوچستان اور سندھ موسم کے ایڈمن کے تعاون کیساتھ لگے موسمی سٹیشن پر زیادہ سے زیادہ آندھی کی رفتار 80 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 22 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا۔ 5 ملی میٹر بھی ریکارڈ کی گئی۔ دادو میں بھی تیز آندھی کیساتھ نسبتاً تیز بارش ہوئی جو کہ 15 ملی میٹر ریکارڈ ہوئی جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 20.5 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا۔

حسبِ روایت محکمہ موسمیات آر ایم سی کراچی نے اپنی ناہلی کا ثبوت دیتے ہوۓ دادو سے آندھی کی رفتار رپورٹ نہیں کی!

 

27 جون صبح سویرے تک یہ طوفان جنوب مشرقی پنجاب میں داخل ہوۓ جہاں رحیم یار خان کے ہوائی اڈّے پر 11.8 ملی میٹر بارش ہوئی جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 21.2 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا۔ خانپور میں البتّہ محض 0.2 ملی میٹر کی بوندا باندی ریکارڈ کی گئی۔

ماضی میں کئی مرتبہ یاد دہانی کے باوجود محکمہ موسمیات آر ایم سی لاہور نے رحیم یار خان ہوائی اڈّے اور خانپور سے آندھی کی رفتار رپورٹ کرنے کی زحمت نہیں کی!

About Taha Amerjee

Check Also

22 نومبر 2024 : پاکستان میں آج کم سے کم درجہ حرارت سکردو میں 3.8- ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ۔ ملک بھر کے درست درجہ حرارت جانئیے۔

ملک میں آج موسم خشک اور سرد رہا۔  ملک کا کم سے کم درجہ حرارت …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے