Home / تازہ ترین موسمی صورتحال / آندھی، بارش راولپنڈی/ اسلام آباد کی جانب گامزن

آندھی، بارش راولپنڈی/ اسلام آباد کی جانب گامزن

تازہ ترین: گرج چمک کے طوفان جنوب مشرق کی سمت میں بڑھتے ہے جڑواں شہروں کی جانب گامزن ہیں۔ اس وقت راولپنڈی / اسلام آباد میں تیز ہوائیں چل رہی ہیں جبکہ موٹروے سے منسلک علاقوں میں تیز آندھی کیساتھ زبردست بارش جاری ہے۔

اب سے اگلے 1 گھنٹے میں ضلع راولپنڈی، اسلام آباد، چکوال، اٹک، باغ، میرپور، کوٹلی اور ملحقہ علاقوں میں 70 سے 90 کلومیٹر فی گھنٹہ تک کی آندھی کے ساتھ مختلف علاقوں میں معتدل سے تیز بارش کا امکان ہے۔

About Taha Amerjee

Check Also

29 اگست 2026 : نوکنڈی اور دالبندین 42 ڈگری کے ساتھ ملک کے گرم ترین علاقے ، اپنے شہر کے درست ترین درجہ حرارت جانئیے

جمعہ 29 اگست 2026  کم سے کم زیادہ سے زیادہ صوبہ سندھ 26.0 29.2 کراچی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے