تازہ ترین
Home / تازہ ترین موسمی صورتحال / ہفتے کے آخر کی پیشگوئی

ہفتے کے آخر کی پیشگوئی

ہفتے کے آخر کی پیشگوئی:
⦿ درجہ حرارت میں مزید 2 سے 4 ڈگری سینٹی گریڈ اضافہ متوقع ہے۔ تاہم گزشتہ دو ہفتوں کے مقابلے:
⦿ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت اب بھی زیادہ تر معمول سے کم رہیں گے۔ اس ہفتے کے اختتام سے اگلے ہفتے کے آغاز تک زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت معمول سے 2 سے 5 ڈگری سینٹی گریڈ کم رہنے کا امکان ہے۔ آج رات کم سے کم درجہ حرارت معمول سے تقریباً 1 سے 3 ڈگری سینٹی گریڈ کم رہینگے۔
⦿ اس ہفتے کے اختتام پر پاکستان بھر میں موسم صاف اور زیادہ تر دھوپ ہوگی۔
⦿ مغربی ہواؤں کا خشک سلسلہ ملک کے شمالی اور مغربی حصّوں کو متاثّر کر سکتا ہے، جس کے سبب خیبر پختونخواہ، بالائی #پنجاب، کشمیر، گلگت بلتستان اور #بلوچستان کے بلند مقامات پر کہیں کہیں مطلع کچھ حد تک یا زیادہ تر ابرآلود رہنے کا امکان ہے اور درجہ حرارت میں اضافہ متوقع ہے۔ منگل کی دوپہر کو باالخصوص بلند مقامات پر مطلع مکمّل ابرآلود ہو سکتا ہے۔
⦿ موسمِ سرما کی پیشگوئی جلد پوسٹ کی جائیگی۔ ہمارے ہمراہ رہئیے!

About w3badmin

Check Also

9 اپریل 2025 : اسلام آباد/ راولپنڈی اور گلیات سمیت بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور شدید گرج چمک کے ساتھ بارش، چند مقامات پر ژالہ باری

 پیش گوئی کے عین مطابق مغربی  ہواؤں کا سلسلہ ملک میں  بالائی خیبرپختونخوا سے ہوتا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے