تازہ ترین
Home / تازہ ترین موسمی صورتحال / موسمی انتباہ: آج گرج چمک کے شدید طوفان پاکستان کے مختلف علاقوں پر اثر انداز ہو سکتے ہیں

موسمی انتباہ: آج گرج چمک کے شدید طوفان پاکستان کے مختلف علاقوں پر اثر انداز ہو سکتے ہیں

ہفتے کے اختتام کی پیشگوئی: موسمی انتباہ! پری مون سون ہواؤں کے سبب اتوار کو گرج چمک کیساتھ بارش اور ژالہ باری کا امکان۔ شمال مشرقی بلوچستان میں تیز بارشیں ہو سکتی ہیں۔

⦿ اطلاق؟
19 جون رات 9 بجے سے 21 جون رات 9 بجے تک۔

⦿ کیا ہونا ہے؟
مغربی ہواؤں کے سلسلے کیساتھ کم از کم 2 ہوا کے کم دباؤ کے سلسلے آج صبح سویرے (20 جون) کو داخل ہونگے، جن کی بدولت کہیں کہیں گرج چمک کے طاقتور طوفان متاثّر کر سکتے ہیں۔ آندھی کی رفتار 80 سے 100 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ سکتی ہے جبکہ موٹی ژالہ باری اور آسمانی بجلی گرنے کا اندیشہ ہوگا۔

⦿ کہاں ہونا ہے؟
پنجاب کے زیادہ تر علاقوں، کشمیر، خیبر پختونخواہ، سندھ اور مشرقی / شمال مشرقی بلوچستان۔

⦾ آج صبح سویرے سے شام کے درمیان شمالی اور وسطی خیبر پختونخواہ اور پنجاب، آزاد کشمیر کے تمام علاقوں بشمول ایبٹ آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، چکوال، لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد، سرگودھا، میرپور، مظفّرآباد، بنّوں، لکّی مروت اور ملحقہ اضلاع میں کہیں کہیں گرج چمک کے طوفان متاثّر کر سکتے ہیں۔ سب سے زیادہ بارش کا امکان آج دیر صبح یا دن کے پہر ہے۔ مٹّی کے طوفان آ سکتے ہیں، جن میں آندھی کی رفتار 80 سے 100 کلومیٹر فی گھنٹہ جبکہ 1.5 انچ سے زائد حجم کے اولے گرج چمک کے طوفان کے دوران کئی علاقوں میں پڑ سکتے ہیں۔ شمالی پنجاب، اسلام آباد، آزاد کشمیر، صوابی، ہزارہ (ہریپور) اور مالاکنڈ کے علاقوں میں باالخصوص 25 سے 35 ملی میٹر بارش ہو سکتی ہے۔

⦾ اتوار (آج) کی شام سے پیر کی دوپہر کے درمیان شمال مشرقی پنجاب، جنوبی خیبر پختونخواہ، جنوبی پنجاب اور شمال مشرقی بلوچستان میں 2 مرتبہ کہیں کہیں گرد اور گرج چمک کے طوفان اثر انداز کر سکتے ہیں۔ بارکھان، کوہلو، ڈی جی خان، ڈی آئی خان، بھکّر، رحیم یار خان، ژوب، لورالائی، سبّی، ڈیرہ بگٹی، نصیرآباد، خضدار اور ملحقہ اضلاع میں بعض مقامات پر تیز بارش اور شدید ژالہ باری کی توقع ہے۔
21 جون بروز پیر کی دوپہر ملتان اور بہاولپور ڈویژن میں بھی مٹّی کے طوفان اثر انداز ہونے کے علاوہ گرج چمک کیساتھ بارش ہو سکتی ہے۔ لسبیلہ اور ملحقہ اضلاع سے ایک اور مغربی ہواؤں کا سلسلہ گزر سکتا ہے جس کے سبب گرج چمک کے طاقتور طوفان بننے کیساتھ ساتھ تیز بارش کے 50 فیصد امکانات ہیں۔
آج شام سے پیر کی دوپہر کے درمیان مغربی اور شمالی سندھ کے اضلاع بشمول جیکب آباد، لاڑکانہ، سکّھر، دادو، نوشہرو فیروز، قمبر شہدادکوٹ، کشمور، گھوٹکی، جامشورو اور ملحقہ علاقوں میں بھی کیرتھر کے پہاڑی سلسلے پر بننے والے گرج چمک کے طوفان متاثّر کرنے کے کچھ امکانات ہیں۔ 80 سے 100 کلومیٹر فی گھنٹہ کی آندھی کیساتھ تیز بارش کے امکانات ہیں۔

⦾ اگلے 2 دنوں میں جنوب مشرقی سندھ میں مون سون کی مزید بارشیں متوقع ہیں، جہاں جنوب مغرب کی سمت سے چلنے والی مون سون ہواؤں کی پہلی لہر نے اثر انداز کرنا شروع کر دیا ہے۔
تھرپارکر اور عمرکوٹ کے علاقوں بشمول نگرپارکر، مٹّھی، اسلامکوٹ، دپلو اور چھور اور ساتھ ٹھٹّھہ، میرپورخاص اور بدین میں بھی کم از کم 1 گرج چمک کیساتھ بارش کا سلسلہ متاثّر کر سکتا ہے جس سے بعض مقامات پر 20 سے 35 ملی میٹر مزید بارش ہو سکتی ہے۔

⦾ مغربی ہواؤں کے سلسلے کی آمد کیساتھ ہی معمول سے انتہائی ٹھنڈے درجہ حرارت پاکستان میں دوبارہ لوٹ آئیں گے۔ آج اور کل درجہ حرارت معمول سے 3 سے 7 ڈگری سینٹی گریڈ کم جبکہ گرج چمک کے طوفان اثر انداز کرنے کے دوران اور بعد جون کے تاریخی سرد ترین درجہ حرارت کے ریکارڈز بھی برابر یا ٹوٹ سکتے ہیں، باالخصوص وہاں جہاں گرج چمک کے شدید طوفان متاثّر کر رہے ہونگے۔

⦾ اگلے 24 سے 36 گھنٹوں میں اگلے 7 دنوں کی تفصیلی اور مکمّل پیشگوئی پوسٹ کر دی جاۓ گی۔

⦾ موسمی انتباہ اس وقت جاری کی جاتی ہے جب شدید موسمی صورتحال رونما ہونے کا اندیشہ ہو۔ 90 کلومیٹر فی گھنٹہ سے زائد کی آندھی سے اچھا خاصا نقصان ہوتا ہے۔ موٹے اولے پڑنے اور ژالہ باری کے خدشے کو بھی رد نہیں کیا جا سکتا۔ طوفان کے دوران گھروں میں رہیں اور محفوظ مقام سے موسمی صورتحال کا جائزہ لیں تاکہ آپ خود بھی اور اپنی ملکیت کی بھی حفاظت کر سکیں۔

⦾ ہمارے فیس بک پیج کو لائک کریں اور اردو میں تازہ ترین موسمی صورتحال، اپڈیٹس اور بارش اور طوفان پر رپورٹس کیلئے ہماری یہ ویب سائٹ لازمی وزٹ کریں۔ زیادہ سے زیادہ لوگوں تک یہ مفید موسمی معلومات پہنچانے کیلئے ہماری پوسٹس شیئر کریں۔

About Taha Amerjee

Check Also

20 نومبر 2024 : ملک بھر کے رات کے درجہ حرارت میں بتدریج کمی ۔ سکردو 6- کے کم سے کم درجہ حرارت کے ساتھ آج ملک کا سرد ترین مقام۔ ملک بھر کے درست درجہ حرارت جانئیے۔

ملک بھر میں رات کے درجہ حرارت میں بتدریج کمی ہو رہی ہے ۔ آج …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے