Home / بلاگ / محکمہ موسمیات نے ایک بار پھر جان بوجھ کر خودکار موسمی سٹیشن آف لائن کر کے ثابت کر دیا کہ انکے اعلیٰ افسران اپنی عزّت نفس کا سودا چند ٹقوں کی خاطر کر بیٹھے ہیں

محکمہ موسمیات نے ایک بار پھر جان بوجھ کر خودکار موسمی سٹیشن آف لائن کر کے ثابت کر دیا کہ انکے اعلیٰ افسران اپنی عزّت نفس کا سودا چند ٹقوں کی خاطر کر بیٹھے ہیں

محکمہ موسمیات کے اعلیٰ حکّام آخر بتا دیں کہ ان میں کسی بھی قسم کی عزّت نفس باقی ہے؟ شاید نہیں۔ اگر ہوتی تو ہمیں یہ پوسٹ بنانے کی ضرورت نہ پڑتی!

گرینڈ سولر منیمم اور مغربی ہواؤں کے یکے بعد دیگرے سلسلوں کے باعث پاکستان کے کئی علاقوں میں درجہ حرارت معمول سے انتہائی ٹھنڈے چل رہے ہیں۔ اور ان ہی معمول سے ٹھنڈے درجہ حرارت کو چھپانے کی خاطر دوبارہ سے محکمہ موسمیات نے مالم جبّہ، مستونگ، دالبندین، زیارت اور گڑھی دوپٹّہ میں لگے اپنے خودکار موسمی سٹیشنوں کو 4 جون کی شام اور رات مختلف اوقات پر آف لائن کر دیا اور یہ تاحال آف لائن ہیں۔ اس سے مراد ہے کہ اب محکمہ موسمات کی ویب سائٹ پر انکا ڈیٹا میثّر نہیں۔ 

آخر یہ کیسے ممکن ہے کہ سارا سال آن لائن ڈیٹا فراہم کرنے والے خودکار موسمی سٹیشن ٹھنڈ بڑھتے ہی اچانک سے آف لائن ہو جائیں؟؟

ان تمام خود کار موسمی سٹیشنوں کو محکمہ موسمیات نے پہلے سے ہی درجہ حرارت اصل سے 2 سے 4 ڈگری زیادہ بتانے کیلئے چھیڑا ہوا ہے۔ تاہم درجہ درجہ حرارت ان علاقوں میں معمول سے 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ کم چل رہے ہیں، جو کہ محض 2 سے 4 ڈگری کی ہیرا پھیری کے باوجود بھی معمول سے ٹھنڈے ہی رپورٹ ہونگے۔ 

ہمارے ذاتی ذرائع نے بلوچستان کے شہروں کوئٹہ اور قلّات سے بھی کم سے کم درجہ حرارت اصل سے 5 سے 7 ڈگری زیادہ جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت اصل سے 3 سے 4 ڈگری زیادہ رپورٹ ہونے کی تصدیق کی ہے جس کے سبب وہ درجہ حرارت جو حقیقت میں معمول سے 2 سے 3 ڈگری ٹھنڈے چل رہے ہیں، انہیں معمول سے 1 سے 2 ڈگری گرم دکھا کر گرمی کا جھوٹا تاثّر دیا جا رہا ہے۔ 

گلوبل وارمنگ کے جھوٹے ایجنڈا میں شرکت کرنے کیلئے بیتاب محکمہ موسمیات کے اعلیٰ حکّام میں اگر ذرا سا بھی خوفِ خدا اور شرم اور غیرت باقی ہے تو امید ہے کہ اب تیسری بار اس ہی حوالے سے ہماری پوسٹ بنانے پر اب یہ دوبارہ ایسے عمل میں ملوّث نہیں ہونگے۔ 

ہم بہر حال JICA اور UNESCO کو محکمہ موسمیات کی جانب سے ان خودکار موسمی سٹیشنوں کیساتھ کئے جانے والے برے سلوک کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کر چکے ہیں اور اب ہم اپنے مدّاحوں سے بھی درخواست کرتے ہیں کہ ان دونوں اداروں کو درج ذیل لنکس پر رابطہ کر کے محکمہ موسمیات کے کرتوتوں سے آگاہ کریں، تاکہ محکمہ موسمیات کے افسروں پر اتنا دباؤ پڑ سکے کہ آئندہ یہ ان خودکار موسمی سٹیشنوں کو اپنی مرضی سے آف لائن کرنے یا انکی مرمّت کو نظر انداز کرنے سے پہلے یاد کر لیں کہ انکے غلط کاموں پر ہماری کتنی کڑی نظر ہے!

◉ رابطہ کریں UNESCO:
https://en.unesco.org/contact

◉ رابطہ کریں JICA:
https://www.jica.go.jp/english/about/organization/headquarters/index

About Taha Amerjee

Check Also

2 جون 2026 :نوکنڈی 47.5ڈگری سینٹی گریڈ کے ساتھ ملک کا گرم ترین شہر، بلوچستان اور سندھ میں شدید گرمی برقرار، اپنے شہر کے درست درجہ حرارت جانئیے

ملک کے بیشتر علاقوں میں گرم اور خشک موسم برقرار رہا جبکہ سندھ، جنوبی پنجاب …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے