Home / بارش پر رپورٹ / گزشتہ رات بالائی اور وسطی سندھ میں مغربی ہواؤں کے سبب شدید طوفان رونما ہوۓ

گزشتہ رات بالائی اور وسطی سندھ میں مغربی ہواؤں کے سبب شدید طوفان رونما ہوۓ

گزشتہ رات وسطی اور بالائی سندھ میں مغربی ہواؤں کے غیر معمولی طاقتور سلسلے کے سبب گرج چمک کے شدید طوفان رونما ہوۓ۔ تیز آندھی کے باعث درجنوں درخت اور بجلی کے کھمبے گر گئے جبکہ ضلع نوشہرو فیروز سے 4 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات بھی موصول ہوئیں۔ 

🌡🌧 موئنجو دڑو میں سب سے زیادہ بارش 45 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 18 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا، جبکہ موئنجو دڑو میں جون کا تاریخی سرد ترین درجہ حرارت کا ریکارڈ 15.6 ڈگری سینٹی گریڈ یکم جون 1982 کو ریکارڈ کیا گیا تھا۔  

🌡🌧 لاڑکانہ میں 6 ملی میٹر بارش کیساتھ کم سے کم درجہ حرارت 19 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا، جبکہ جون کا تاریخی سرد ترین درجہ حرارت کا ریکارڈ 18.3 ڈگری سینٹی گریڈ یکم جون 1997 کو ریکارڈ کیا گیا تھا۔ 

🌡🌧 روہڑی میں 12 ملی میٹر بارش کیساتھ کم سے کم درجہ حرارت 19.5 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا جبکہ جون کا تاریخی سرد ترین درجہ حرارت کا ریکارڈ 19 ڈگری سینٹی گریڈ 24 جون 1991 کو قائم ہوا تھا۔ 

🌡🌧 سکّھر (ائیرپورٹ) پر 1 ملی میٹر بارش اور شمال کی سمت سے 74 کلومیٹر فی گھنٹہ تک کی آندھی کے سبب کم سے کم درجہ حرارت 20.5 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا جبکہ جون کا تاریخی سرد ترین درجہ حرارت کا ریکارڈ 19.5 ڈگری سینٹی گریڈ 7 جون 2009 کو قائم ہوا تھا۔ 

🌡🌧 پڈعیدن میں 21 ملی میٹر بارش کیساتھ کم سے کم درجہ حرارت 18 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا گرا، جبکہ جون کے تاریخی سرد ترین درجہ حرارت کا ریکارڈ 17.5 ڈگری سینٹی گریڈ 7 جون 1987 کو قائم ہوا تھا۔ 

🌡🌧 نوابشاہ اور سکرنڈ میں 6 ملی میٹر بارش ہوئی جبکہ آندھی اور بارش سے کم سے کم درجہ حرارت 19 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا۔ نوابشاہ میں جون کے تاریخی سرد ترین درجہ حرارت کا ریکارڈ 17 ڈگری سینٹی گریڈ یکم جون 1982 کو قائم ہوا تھا۔ 

🌡🌧 مورو شہر میں 3 ملی میٹر بارش اور 70 کلومیٹر فی گھنٹہ کی آندھی کیساتھ کم سے کم درجہ حرارت 20.6 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا! 

About Taha Amerjee

Check Also

2 جون 2026 :نوکنڈی 47.5ڈگری سینٹی گریڈ کے ساتھ ملک کا گرم ترین شہر، بلوچستان اور سندھ میں شدید گرمی برقرار، اپنے شہر کے درست درجہ حرارت جانئیے

ملک کے بیشتر علاقوں میں گرم اور خشک موسم برقرار رہا جبکہ سندھ، جنوبی پنجاب …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے