تازہ ترین
Home / تازہ ترین موسمی صورتحال / تازہ ترین: پاکستان کے وسطی اور جنوبی علاقے گرج چمک کے شدید طوفان کی زد میں آ سکتے ہیں

تازہ ترین: پاکستان کے وسطی اور جنوبی علاقے گرج چمک کے شدید طوفان کی زد میں آ سکتے ہیں

تازہ ترین: یاد رہے کہ آج دوپہر مغربی ہواؤں کا ایک نیا سلسلہ ملک کے وسطی اور جنوبی علاقوں میں داخل ہوگا جو کہ شدید آندھی اور ژالہ باری کا باعث بن سکتا ہے۔

آج خیبر پختونخواہ کے علاقوں لکّی مروت، وزیرستان اور ڈی آئی خان کے علاقوں، وسطی اور جنوبی پنجاب بشمول ڈی جی خان، ملتان، بہاولپور، رحیم یار خان، راجنپور، بھکّر، جھنگ، وہاڑی سے لے کر مشرق میں بہاولنگر تک جبکہ شمال مشرقی بلوچستان بشمول بارکھان، کوہلو، ڈیرہ بگٹی، سبّی، نصیر آباد، جعفرآباد اور ملحقہ علاقوں اور سندھ میں لاڑکانہ، نوشہرو فیروز، دادو اور ملحقہ علاقوں میں گرج چمک کے شدید طوفان رونما ہونے کا خدشہ ہے۔

گرج چمک کے شدید طوفان کا خدشہ ظاہر اس وقت کیا جاتا ہے جب 90 سے 120 کلومیٹر فی گھنٹہ کی آندھی متوقع ہو اور ساتھ میں مٹّی کے طوفان، ژالہ باری اور تیز بارش کا امکان ہو۔

یاد رہے! طوفان کے دوران گھروں میں رہیں۔ بجلی کے کھمبوں، درختوں، دیواروں اور سائن بورڈز سے دور رہیں۔

About Taha Amerjee

Check Also

20 نومبر 2024 : ملک بھر کے رات کے درجہ حرارت میں بتدریج کمی ۔ سکردو 6- کے کم سے کم درجہ حرارت کے ساتھ آج ملک کا سرد ترین مقام۔ ملک بھر کے درست درجہ حرارت جانئیے۔

ملک بھر میں رات کے درجہ حرارت میں بتدریج کمی ہو رہی ہے ۔ آج …

One comment

  1. lahore weather update

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے