محکمہ موسمیات پاکستان کی رصدگاہوں کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مغربی ہواؤں کے زیرِ اثر ملک کے بالائی علاقوں میں بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش اپر دیر میں 21 ملی میٹر، کالام میں 16 ملی میٹر اور چیراٹ میں 14 ملی میٹر ریکارڈ ہوئی۔
مغربی ہواؤں کا سلسلہ مغربی اور شمال مغربی علاقوں سے آگے بڑھتے ہوئے بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان اور شمالی پنجاب تک پھیلا ۔اس کے نتیجے میں دیر، چترال، سوات، کالام، چیراٹ، مری، مظفرآباد اور گردونواح میں بارش ہوئی، جبکہ بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ریکارڈ کی گئی۔
بارش اور ٹھنڈی مغربی ہواؤں کے باعث بالائی علاقوں کے درجہ حرارت میں معمولی کمی بھی ریکارڈ کی گئی، جس سے موسم میں خنکی بڑھ گئی۔
محکمہ موسمیات کی رصد گاہوں پر ریکارڈ کی گئی بارش کی مقدار دی گئی فہرست سے جانئیے
| – | محکمہ موسمیات کی رصدگاہیں- |
| بارش کی مقدار (mm) | پنجاب |
| 2 | چکوال (بھون) |
| TR | اسلام آباد شہر |
| TR | اسلام آباد ہوائی اڈہ |
| TR | منڈی بہاؤالدین |
| 8 | مری |
| TR | راولپنڈی چکلالہ |
| TR | سیالکوٹ ہوائی اڈہ |
| بارش کی مقدار (mm) | آزادکشمیروگلگت بلتستان |
| 4 | بابو سر |
| TR | چھاتر کلاس |
| 5 | گڑھی دوپٹہ |
| TR | گلگت |
| 1 | کوٹلی |
| 9.2 | مظفر آباد ہوائی اڈہ |
| 5 | مظفر آباد شہر |
| 6 | ٹندالی |
| بارش کی مقدار (mm) | خیبر پختونخواہ |
| TR | بنوں |
| 14 | چیراٹ |
| 4 | چترال |
| 21 | اپردیر |
| 10 | دروش |
| 16 | کالام |
| 2 | لوئر دیر |
| 4 | مالم جبہ |
| 6.4 | میر کھانی |
| 4 | پاڑاچنار |
| 6 | پتن |
| TR | پشاور ہوائی اڈہ |
| 9 | سیدو شریف |
Weather Busters Pakistan موسم کا حال