Home / تازہ ترین موسمی صورتحال / 9 تا 15 نومبر موسم کے حوالے سے کسان و باغبان حضرات کی رہنمائی

9 تا 15 نومبر موسم کے حوالے سے کسان و باغبان حضرات کی رہنمائی

کاشتکار حضرات موسمی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی زرعی سرگرمیوں اور فصلوں کی دیکھ بھال کا خصوصی اہتمام کریں۔

1. جن علاقوں میں گندم کی کاشت تاحال مکمل نہیں ہوئی، وہاں کے کاشتکار جلد از جلد، ترجیحاً بارش سے پہلے پہلے، گندم کی کاشت مکمل کریں تاکہ فصل کی بروقت کاشت یقینی بنائی جا سکے۔
2. جن علاقوں میں کاشتکار زمین میں مناسب وتر کے انتظار میں ہیں، وہ بیج اور کھیتوں کی تیاری فوری مکمل کریں تاکہ متوقع بارش سے حاصل ہونے والی نمی سے بھرپور استفادہ کرتے ہوئے گندم کی کاشت کی جا سکے۔
3. جن کاشتکاروں کی گندم کی فصل کو کاشت کیے ہوئے 18 سے 25 دن گزر چکے ہیں، وہ پہلی آبپاشی بروقت کریں۔ متوقع بارش کی محدود مقدار کے پیش نظر صرف بارش پر انحصار نہ کریں، کیونکہ گندم کی بہتر ابتدائی نشوونما کے لیے پہلی آبپاشی انتہائی اہمیت رکھتی ہے۔
4. بروقت کاشت شدہ گندم کے کاشتکار پہلی نائٹروجن کھاد کی خوراک (یوریا) کا انتظام کریں اور اسے فصل کی ضرورت، سفارش کردہ مقدار اور زمین میں مناسب نمی کے مطابق استعمال کریں۔
5. متوقع بارش کے ساتھ 45 سے 60 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ لہٰذا کاشتکار سولر پینلز کے اسٹرکچر، ٹنل فارمنگ کے فریم، پلاسٹک شیٹس اور دیگر زرعی تنصیبات کو پیشگی مضبوط اور محفوظ بنائیں تاکہ ممکنہ نقصان سے بچا جا سکے۔
6. ٹنل فارمنگ سے وابستہ کاشتکار درجہ حرارت میں متوقع کمی کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹنل کے اندر درجہ حرارت اور نمی کی باقاعدگی سے نگرانی کریں۔ دن کے وقت دھوپ اور رات کے وقت سردی کی شدت کے مطابق ٹنل کی پلاسٹک شیٹس کو کھولنے اور بند کرنے کا مناسب انتظام کریں تاکہ سبزیوں کی فصل کو درجہ حرارت کے اچانک اتار چڑھاؤ سے محفوظ رکھا جا سکے۔
7. باغبان حضرات پت جھڑ والے پھلدار درختوں پر پتوں کے مکمل جھڑنے سے قبل سفارش کردہ مائیکرو نیوٹرینٹس کا سپرے کریں تاکہ غذائی اجزاء پتوں کے ذریعے جذب ہو کر پودوں میں محفوظ ہو سکیں اور آئندہ موسم بہار میں نئی شاخوں اور پتوں کی بہتر نشوونما میں معاون ثابت ہوں۔
8. کاشتکار اور باغبان بارش سے پہلے اور بعد میں اپنی فصلوں اور باغات کا باقاعدگی سے معائنہ کریں۔ کسی بھی بیماری، کیڑے مکوڑوں یا غیر معمولی علامات کی صورت میں فوری طور پر محکمہ زراعت (شعبہ توسیع) سے رابطہ کریں تاکہ بروقت تکنیکی رہنمائی اور مناسب تدارک ممکن بنایا جا سکے۔

About amnausmani

Check Also

5 نومبر 2026: بابوسر منفی 1 ڈگری سینٹی گریڈ کے ساتھ ملک کا سرد ترین مقام, اپنے شہر کے درست درجہ حرارت جانئیے

5 نومبر 2026 کو ملک کے شمالی پہاڑی علاقوں میں سردی کی شدت برقرار رہی۔ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے